تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بادِیُ النَّظَر میں" کے متعقلہ نتائج

بادِیُ النَّظَر میں

ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہراً، ظاہر میں

بادیُ النَّظَر

ابتدائی نظر میں، دیکھتے ہی، اول ہی دیکھنے سے، سرسری نظر سے، بظاہر

ثُبُوتِ بادِیُ النَّظَر

وہ ثبوت جو ظاہر میں صحیح معلوم ہو، ظاہری سچی شہادت

تِین میں نَہ تیرَہ میں، نَو میں نَہ بائیِس میں

نکما ، بے وقعت ، جو کسی شمار میں نہ ہو.

کاڑْھ میں یا داڑْھ میں

شہوت یا کھانا، عیّاش آدمیوں کے لیے یہی دو کام ہوتے ہیں

ہاتھ میں نَہ گات میں مَیں دَھنوَنتی جات میں

مفلس جو اعلیٰ خاندان ہونے کا دعویٰ کرے .

مَن میں بَسی ، سِینے میں دَھنْسی

جو بات دل کو پسند آجائے اس کا خیال ہر وقت رہتا ہے

تین میں نہ تیرہ میں

کوئی حیثیت نہیں، کوئی واسطہ نہیں، کسی شمار میں نہیں، بھلا کیا تعلق

آڑ میں

مَن میں شیخ فَرِید، بَغَل میں اِینٹیں

ظاہر کچھ باطن کچھ، ریاکاری کرتے ہیں، منافق ہیں

ذَوق میں شَوق نَفَع میں لَڑکا

مُفت یا شوق کے کام میں کوئی فائدہ حاصل ہو جانے کے موقع پر یا مُفت آمدنی کی نسبت کہتے ہیں .

دَم میں حاضِر دَم میں غائِب

چُلبلا آدمی، چھلاوا، آسیب.

گود میں لَڑکا شَہر میں ڈَھنڈورا

اس چیز کی تلاش جو پاس پڑی ہو

ڈَھن٘ڈورا شَہَر میں لَڑکا بَغَل میں

چیز تو پاس ہے اور دنیا بھر میں اس کی تلاش ہو رہی ہے

چَھدام میں لَڑائی پَیسے میں سُگّھڑ

چھدام کا جھگڑا پیسے میں فیصل ہوجاتا ہے .

گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشَہ

۔(کنایۃً) متلوّن مزاج غیر مستقل مزاج۔

گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشا

رک : گھڑی تولہ گھڑی ماشا.

گَھڑی میں ماشا گَھڑی میں تولَہ

رک : گھڑی میں تولہ گھڑی میں ماشا.

ذَوق میں شَوق دَسْتُوری میں بَچَّہ

مُفت یا شوق کے کام میں کوئی فائدہ حاصل ہو جانے کے موقع پر یا مُفت آمدنی کی نسبت کہتے ہیں .

پَھٹے میں پاؤں دَفْتَر میں ناؤں

۔

گَھڑی میں کُچھ گَھڑی میں کُچھ

گھڑی میں تولہ گھڑی میں ماشا ، پل میں تولہ پل میں ماشا ، کبھی کچھ اور کبھی کچھ.

گَھڑی میں اَولِیا گَھڑی میں بُھوت

کبھی بہت مہربان کبھی بہت نا مہربان

کِیسَہ میں رُوپَیہ مُنْہ میں گُڑ

اگر آدمی کے پاس پیسہ ہو تو زندگی کا لطف ہے، روپیہ پاس ہو تا ہے تو دل تازہ مُن٘ھ شیریں رہتا ہے.

دِل یاروں میں ایک چَوکِیداروں میں

ادھر بھی خیال لگا ہوا ہے اور ادھر بھی، ہاتھ کام میں مشغول اور دل کسی اور جگہ، بے توجہ سے کام کرنے کے موقع پر مستعمل ہے

لَڑْکوں میں لَڑْکا، بُوڑھوں میں بُوڑھا

جیسا ماحول ہو ویسا خود ہو جانا چاہیے ، حالات کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے ، ہر قسم کے آدمیوں سے گھل مل جانے والا

واقِع میں

حقیقت میں، دراصل، واقعی، واقعتا

جَوانی میں تَسْبِیح ، بُڑھاپے میں کَسْبی

الٹا کام کرنا

گَھڑی میں

تھوڑی دیر میں ، لمحہ بھر میں.

بَغَل میں بَچَّہ شَہْر میں ڈَھنڈورا

چیز تو پاس ہے اور دنیا بھر میں اس کی تلاش ہو رہی ہے

ڈَھنڈورا شَہْر میں بَچَّہ بَغَل میں

گود میں بَچَّہ شَہر میں ڈَھن٘ڈورا

رک : بغل میں لڑکا شہر میں ڈھنڈورا (اس چیز کی تلاش کے موقع پر کہتے ہیں جو پاس ہی پڑی ہو)

تِین میں، نَہ تیرَہ میں

۔اس شخص کی نسبت بولتےہیں جس کی کہیں پوچھ گچھ، عزّت نہ ہو۔ مثال کے لیے دیکھو تین تیرہ۔

چَھلْنی میں ڈال چھاج میں اُڑانا

(عور) رُسوا کرنا ، بات کا بتن٘گڑ بنانا ، ذار سی برائی کو بڑھا کر بیان کرنا (قب : چھاج میں ڈال کر الخ).

ماں کھیت میں پُوت جَنیت میں

ماں کھیت میں اور بیٹا برات میں، ادنیٰ ماں کا اعلیٰ بیٹا (یہ ایک پہیلی بھی ہے اور اس کی بُوجھ زعفران ہے).

بُرائی بَغَل میں خُوبائی بات میں

گندم نماے جو فروش ہے ، ظاہر میں اچھا اور باطن میں برا ہے ، منافق ہے .

شَلِیتا میں میخ لَشْکَر میں شیخ

میخ تھیکے کو پھاڑ دیتی ہے اور شیخ جنگ کے موقع پر بزدلی دکھاتا ہے (یہ دونوں ان دونوں مقاموں میں فساد کی چیزیں ہیں) ، دونوں فساد کرنے والے ہیں

لینے میں نَہِیں دینے میں نَہِیں

رک : لینے میں نہ دینے میں

دَرْد خُراساں میں ، دارُو ہِنْدوسْتان میں

جب علاج بہت دشوار ہو تو کہتے ہیں یعنی نہ دوا آئے گی نہ درد جائے گا ؛ جب تک دوا آئے گی مریض مر جائے گا .

ذات میں تُرک ، باجے میں ہُڑُک

(ہندو) مُسلمان اور باجا بہت شور مچاتے ہیں.

مَن میں چَھٹانْگ

۔بہت میں سے تھوڑا کی جگہ۔(مراۃ العروس) اگر سچ پوچھو تو بھی من میں چھٹانک بھی نہیں ہوا۔

میں جِڑ٘نا

دل میں بیٹھنا

سونے میں سُہاگَہ موتِیوں میں دھاگَہ

زِینت اور جلا کا باعث ؛ سونے کے رن٘گت سہاگے سے کِھلتی اور موتیوں کی بہار تاگے میں پرونے سے معلوم ہوتی ہے، کھرے اِیمان دار اور امین مُلازم کی نِسبت بھی بولتے ہیں ، تیر بہدف کے موقع پر بھی کہتے ہیں.

مُن٘ہ میں رام، بَغَل میں اِینْٹ

بظاہر دوست بباطن دشمن ، دھوکا دینے والے کے متعلق کہتے ہیں ۔

مُن٘ہ میں رام، بَغَل میں چُھری

بظاہر دوست بباطن دشمن ، دھوکا دینے والے کے متعلق کہتے ہیں ۔

ڈَھنڈورا شَہْر میں کَٹورا بَغَل میں

دو میں نَہ چار میں

بے وقعت ، غیر اہم ، غیر متعلق .

آغاز میں

واقِعی میں

حقیقت میں، دراصل، واقعی، واقعتا

ہاڑ ہاڑ میں

وارث پھٹے ہے کب طپش عشق مجھ سیتی پیوست ہو گئی ہے مری ہاڑ ہاڑ میں

ذَرا میں اَولِیا ذَرا میں بُھوت

مُتلَون مزاج ، ذرا سی بات میں خوش اور ذرا سی بات میں ناراض ہوجانے والا .

دو میں تِیسرا آنکھوں میں ٹِھیکرا

دو آدمیوں کے درمیان اجنبی شخص کی آمد ناگوار گزرتی ہے ، مخل صحبت .

تِین میں نَہ تَیرہ میں، نَہ سُتْلی کی گِرَہ میں

رک : تین میں نہ تیرہ میں.

حال میں قال دَہی میں مُوسَل

(عور) کس بے موقع و بے محل دخل دینے والی کی نسبت بولتی ہیں .

دو میں تِیسْرا آن٘کھ میں ٹِھیْکرا

دو آدمیوں کے درمیان اجنبی شخص کی آمد ناگوار گزرتی ہے ، مخل صحبت .

بادِیُ الرّائے میں

ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہراً، ظاہر میں

بھاڑ میں جائے

رک : بھاڑ میں پڑو/ پڑے .

بھاڑ میں جھونکنا

ضائع کرنا ، برباد کرنا ، (ناکارہ سمجھ کر) پھین٘کْنا .

گَھڑی میں گَھڑْیال ایک دم میں بھون٘چال

دم بھر میں کچھ سے کچھ ہو جاتا ہے ، زمانے کا حال دِگرگوں ہوتے دیر نہیں لگتی ؛ مر جانے میں دیر نہیں لگتی.

بِچْھڑاٹ میں سَپَڑنا

جدا ہونا، فراق میں مبتلا ہونا .

جَھگْڑوں میں پَڑنا

مصیبتوں یا پریشانیوں میں مبتلا ہونا ، قصوں یا قضیوں میں گرفتار ہونا ، دوسروں کے معاملات میں دخل دینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بادِیُ النَّظَر میں کے معانیدیکھیے

بادِیُ النَّظَر میں

baadiyunnazar me.nबादियुन्नज़र में

اصل: عربی

بادِیُ النَّظَر میں کے اردو معانی

فعل متعلق

  • ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہراً، ظاہر میں
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of baadiyunnazar me.n

Adverb

  • at first sight or glance, prima facie, to all appearances, apparently

बादियुन्नज़र में के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • प्रथम दृष्टया, ऊपर से देखने पर, ज़ाहिर मे, प्रत्यक्ष रूप में

بادِیُ النَّظَر میں کے مترادفات

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بادِیُ النَّظَر میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

بادِیُ النَّظَر میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words