تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جیتے جی کا ناتا ہے" کے متعقلہ نتائج

جیتے جی کا ناتا ہے

رشتہ داری زندگی تک ہی ہے

جِیتے جی تَک کا قِصَّہ

جَگ میں دیکَھت ہی کا ناتا ہے

میل جول سے تعلقات بڑھتے ہیں

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

دائی کا جی ماندا ہے

عورتیں کسی عزیز کے بیمار ہونے پر کہتی ہیں بشرطیکہ وہ رشتے میں چھوٹا ہو

سُورَج بَیری گِرْہن ہے اَورِ دِیپَک بَیری پَوَن، جی کا بَیری کال ہے آوت روکے کون

سورج کا دشمن گرہن اور دیے یعنی چراغ کا دُشمن ہوا، جان کی دشمن موت ہے جب آئے تو کوئی نہیں روک سکتا

مَرے کا کوئی نَہیں، جِیتے جی کے سَب لاگُو ہیں

دوستی اور رشتہ داری سب زندگی کے ساتھ ہے موت کے بعد کوئی ساتھ نہیں دیتا

سَوت کا لانا جِیتے جی کا جَلانا

دُوسری جورو کا لانا پہلی جورو کے ساتھ اپنی بھی جان جلانے کا سامان کرنا ہے .

سَب جِیتے جی کا جَھگڑا ہے، یہ تیرا ہے یہ میرا ہے، چَل بَسے اِس دُنیا سے، نَہ تیرا ہے نَہ میرا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی یہ سب زندگی کے ساتھ ہیں.

سَب جِیتے جی کا بَکھیڑا ہے یہ تیرا ہے یہ میرا ہے، جب چَل بَسے اِس دُنیا سے نَہ تیرا ہے نَہ میرا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی یہ سب زندگی کے ساتھ ہیں

سَب جیتے جی کے جَھگڑے ہیں یہ تیرا ہے یہ میرا ہے جَب چَل بَسے اِس دُنیا سے نَا تیرا ہے نَا میرا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

پَرْدیسی کی پیت کو سب کا جی لَلْچائے، دو ہی باتوں کا کھوٹ ہے رہَے نَہ سَنگ لے جائے

پردیسی کی محبت میں دو باتوں کا نقصان ہے کہ نہ تو وہ رہتا ہے نہ ساتھ لے جاتا ہے

یَہی بَھروسا ٹِھیک ہے کہ داتا دے تو لُوں، اَوروں کا کر آسرا جی تَرساوے کیوں

کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے، خدا پر بھروسا کرنا چاہیے، خدا پر آسرا کرنا چاہیے

یُوں مَت جِی میں جان تُو کہ مَنُکھ بڑا جَگ بِیچ، یاد بِِنا کَرتار کی ہے نِیچَن کا نِیچ

جو خدا کو یاد نہیں کرتا بڑا نیچ ہے چاہے کتنا ہی بڑا آدمی ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں جیتے جی کا ناتا ہے کے معانیدیکھیے

جیتے جی کا ناتا ہے

jiite jii kaa naataa haiजीते जी का नाता है

نیز - جِیتے جی کا میلا ہے

ضرب المثل

جیتے جی کا ناتا ہے کے اردو معانی

  • رشتہ داری زندگی تک ہی ہے
  • مرنے کے بعد کوئی رشتہ باقی نہیں رہتا، مرنے والے کو لوگ جلد ہی بھول جاتے ہیں
  • جب تک زندگی ہے لوگ ملتے جلتے رہتے ہیں
  • جب کوئی اپنے کسی رشتہ دار کی موت پر بہت ماتم کرتا ہے تو اسے صبر کرنے کے لئے کہا جاتا ہے

जीते जी का नाता है के हिंदी अर्थ

  • रिश्तेदारी जीवन ही तक है
  • मृत्यु के उपरांत कोई संबंध शेष नहीं रहता, मरने वाले को लोग शीघ्र ही भूल जाते हैं
  • जब तक जीवन है लोग मिलते जुलते रहते हैं
  • जब कोई अपने किसी आत्मीय के मरने पर बहुत शोक करता है तब उसे धैर्य बंधाने के लिए कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جیتے جی کا ناتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جیتے جی کا ناتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words