اردو، انگلش اور ہندی میں مَزدُور کے معانیدیکھیے
مَزدُور کے اردو معانی
اسم، مذکر
-
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
مثال - کہیں آپ نے اپنی شان بڑھانے کے لیے قلی مزدور کو دو آنے کی جگہ چار آنے دیدئے۔
-
وہ شخص جو معمار کو اینٹ، گارا لا لا کر دیتا ہے
مثال - مصیبت کے مارے راج مزدور تو بے شک ٹوکریاں ڈھو ڈھو کر پاڑ پر پہنچا رہے تھے۔
- بوجھ ڈھونے والا، پلے دار، قلی
شعر
آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیے
آدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے
پیڑ کے نیچے ذرا سی چھاؤں جو اس کو ملی
سو گیا مزدور تن پر بوریا اوڑھے ہوئے
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنا
یہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
شہر میں مزدور جیسا در بدر کوئی نہیں
جس نے سب کے گھر بنائے اوس کا گھر کوئی نہیں
ہونے دو چراغاں محلوں میں کیا ہم کو اگر دیوالی ہے
مزدور ہیں ہم مزدور ہیں ہم مزدور کی دنیا کالی ہے
English meaning of mazduur
मज़दूर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
-
शारीरिक श्रम के द्वारा जीविका कमाने वाला कोई व्यक्ति, जैसे: इमारत बनाने, कल-कारख़ानों में काम करने वाला, श्रमिक, कर्मकार, भृतक, मजूर
उदाहरण - कहींं आप अपनी शान बढ़ाने के लिए क़ुली मज़दूर को दो आने की जगह चार आने दे दिये
-
वह व्यक्ति जो मिस्त्री को ईंट, गारा ला-ला कर देता है
उदाहरण - मूसीबत के मारे राज-मज़दूर तो बे-शक टोकरियाँ ढो-ढो कर पाड़ पर पहुँचा रहे हैं
- बोझ ढोने वाला मज़दूर, पल्लेदार, कूली
مَزدُور کے مرکب الفاظ
مَزدُور سے متعلق دلچسپ معلومات
مزدور ’’مزدور‘‘ کو پہلے زمانے میں ’’مزور‘‘ (یعنی دال مہلہ کے بغیر) بھی بولتے اور لکھتے تھے۔ اسی طرح ، ’’مزدوری‘‘ کو ’’مزوری‘‘ بھی لکھتے اور بولتے تھے۔ بعد والوں نے دال کو ساقط کرنا ترک کردیا۔ اور اب ’’مزدور‘‘ مع دال ہی صحیح ہے۔ فارسی میں یہ لفظ مع اول مضموم یعنی’’مُزدور‘‘ بروزن ’’پرنور‘‘ ہے۔ لیکن اردو والوں نے فارسی تلفظ چھوڑ کر میم پر زبر لگا لیا۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مَزدُور)
مَزدُور
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔