تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نام ہی نام کا" کے متعقلہ نتائج

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام ہی کا ہونا

صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا

نام ہی نام رَہ جانا

صرف نام باقی رہ جانا، صرف تذکرہ رہ جانا، سب کچھ ختم ہو جانا، کچھ نہ ہونا

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

نام ہی نام ہونا

صرف کہنے کو ہونا، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

نام کا کَلِمَہ رَٹنا

ہر وقت تذکرہ کرنا

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

آتے کا نام سَہْجا ، جاتے کا نام مُکْتا

نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم، نہ آتے کو روکنا نہ جاتے کو پکڑنا

نام کا سِکَّہ چَلنا

رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔

نام کا سِکَّہ

وہ سکہ جس پر حاکم وقت کا نام ڈھالا گیا ہو ؛ (مجازاً) حکومت ، فرماں روائی ؛ از حد رعب داب ، بے حد دھاک ۔

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

نام کا دُشمَن ہونا

سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

نام کا خُطبَہ پَڑھنا

جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔

نام کا سِکَّہ جاری ہونا

حکومت قائم ہونا ، دھاک ہونا ، شہرت ہونا ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

نام کا وَظِیفَہ

کسی کے نام کو باربار رٹنا، کسی کی یاد ہردم رہنا

نام کا وَظِیفَہ ہونا

نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔

ہَرِ کے نام کا بَھجَن کَرنا

بھگوان کو یاد کرنا ۔

پاک نام اللہ کا

اللہ کے سوا کوئی پاک نام نہیں کہلا سکتا، اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے

نام کا عاشِق ہونا

نام سے محبت ہونا ، حد درجہ محبت ہونا ، بہت چاہنا ۔

نام کا خُطبَہ پَڑھوانا

نام کا خطبہ پڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔

آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا

میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا

کاٹے ہاتھ نام تَلْوار کا

رک : کاٹے باڑھ نام تلوار کا ، کام کوئی کرے نام کسی کا ہو

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

کاٹے تَلوار نام سِپاہی کا

۔مثل۔ دیکھو باڑھ (بحر رباع)

نام تَک کا رَوادار نَہ ہونا

رک : نام تک سننا گوارا نہ ہونا

باقی نام اللہ کا

سوائے ذات باری کے کسی کو ثبات نہیں

حَق نام اَللہ کا

خدا کے سِوا کوئی نہیں، خدا برحق ہے، سچّا نام خدا ہی کا ہے

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

رَہے نام سائیں کا

خدا کے سوا سب فانی ہے. جب کسی کی موت یا کسی چیز کے زوال یا کسی آئندہ خطرے یا حیرت میں ڈالنے والی بات کا ذکر کرتے ہیں تو کہتے ہیں.

ہَم نام

ایک ہی نام کا، ہم اسم، ایک طرح کا نام رکھنے والے

کاٹے تَلْوار نام ہو سِپاہی کا

رک : کاٹے باڑھ الخ .

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

نام کا اُمِیدوار ہونا

عزت و شہرت کی اُمید کرنا ، عزت و شہرت چاہنا ۔

ہَمیشَہ رَہے نام اَللہ کا

ﷲ کا نام سدا باقی رہے گا یعنی خدا کی ذات ہی دائم ہے، خدا کے سوا سب فانی ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

ہَرِ کا نام جَپنا

مہادیو کی پوجا کرنا ، بھگوان کو یاد کرنا ۔

ہَرِ کا نام لے

(ہنود) بھگوان کو یاد کر ، تو جیسے کہتا ہے یوں نہیں ہے (قائل کے قول کا رد ہے)

آگے خُدا کا نام مُحمَّد کا کَلْمَہ

بس خاتمہ ہے

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

نام نِہادی

رک : نام نہاد ، جعلی ، مصنوعی ۔

نام بُردَہ

جس کا ذکر پہلے آ چکا ہو، مذکورہ بالا، مشارہ الیہ

نام دَہی

نام دینا ، موسوم کرنا ، نام مقرر کرنا ۔

نام نِہاد

نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو

اَللہ کا نام لینا

ہمت باندھنا ، خدا پر بھروسا کرنا ؛ بسم اللہ کہہ کے کام شروع کر دینا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

کام کَرے سِپاہی نام ہو سَرْدار کا

کام کوئی کرے، نام کسی کا ہو

نَوعی نام

(نباتیات) پودے وغیرہ کا علمی یا اصطلاحی نام جس سے اس کی قسم ظاہر ہوتی ہے ، پودے کا اصطلاحی نام جو (انگریزی میں) چھوٹے حروف میں لکھا جاتا ہے

نام لِلّٰہ

اللہ کے نام پر

نام زَدَہ

چاہَت کی چاکَری کِیجے اَن چاہَت کا نام نَہ لِیجے

قدرداں کے پاس رہنا چاہیے ، قدرداں کی لون٘ڈی بننا ناقدر کی بیوی بننے سے اچھا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں نام ہی نام کا کے معانیدیکھیے

نام ہی نام کا

naam hii naam kaaनाम ही नाम का

نام ہی نام کا کے اردو معانی

صفت

  • صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نام ہی نام کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نام ہی نام کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words