تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تو مجھ کو تو میں تجھ کو" کے متعقلہ نتائج

تو مجھ کو تو میں تجھ کو

تو میرا ساتھ دے گا تو میں تیرا ساتھ دوں گا، تو مجھ سے محبت کرے گا تو میں تجھ سے محبت کروں گی

شاباش تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے .

شاباش بُوا تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے .

مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

مُجھ کو چاہتے ہو تو میرے کُتّے کو بھی چاہو

اگر مجھ سے محبت ہے تو میری ذریت سے بھی محبت رکھنی ہو گی ۔

مُجھ کو پاتا ہے تو چُھری کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

مُجھ کو پاتا ہے تو تَلوار کو نَہِیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

شاباش مِیاں تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے

مو کو نَہ تو کو، لے بھاڑ میں جھوکو

نہ خود اپنے کام میں لائیں گے نہ تمھیں کام میں لانے دیں گے چاہے ضائع ہو جائے تو ہو جائے

کوئی مُجھ کو نَہ مارے تو مَیں سارے جَہان کو مارُوں

بزدل یا جھگڑالو شخص کے لئے طنزاََ کہتے ہیں

تو کو نَہ مو کو لے چُولھے میں جھونکو

جب کوئی چیز اپنے یا کسی اور کے کام کی نہ رہے تو بولتے ہیں، چیز کو ایسا برباد کرنا جو کسی مصرف کی نہ رہے

آپ کو تو مَیں نَہیں پَہچانْتا

کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایۃً مستعمل

مُجھ کو کوئی نَہ مارے تو سارے جَہاں کو مار آؤُں

بزدل آدمی خطرے سے ڈرتا ہے

تُو میرے بالے کو چاہے تو میں تیرے بُوڑھے کو چاہُوں

اگر تم میری خیر خواہی کرو تو میں تمہاری اس سے زیادہ خیر خواہی کروں

سُکھ میں رَب کو یاد کرے تو دُکھ کاہے ہو

اگر آرام کے زمانے میں خدا کو یاد کریں تو کبھی تکلیف نہ ہو .

مُفت میں نِکلے کام تو کاہے کو دیجیے دام

جو چیز مفت ملتی ہو اس پر روپیہ نہیں خرچ کرنا چاہیے

دِھی رِی مَیں تُجھ کو کَہُوں بَہُوری تُو کان دَھر

بیٹی کو نصیحت کی جاتی ہے براہ راست بہو سے نہیں کہا جاتا ، کسی کو سُنانے کے لئے دوسروں کو نصیحت کرنے کے موقع پر مستعمل .

گَھر میں جو شَہْد مِلے تو کاہے بَن کو جائیں

اگر بغیر محنت مشقّت کے روزی ملے تو دوڑ دھوپ کی ضرورت کیوں پڑے.

مَغْز کو لَگی تو ایڑِیوں میں بُجھی

بہت ناگوار گزرنا ، بہت زیادہ غصہ آنے کے محل پر مستعمل ۔

مَیں تو ڈُوبا مَگَر تُجھ کو بھی لے ڈُوبُوں گا

مجھ پر تو آفت آئی ہے تجھ کو بھی سلامت نہ چھوڑوں گا

مُجھ کو بُوڑھِیا نَہ کَہنا کوئی ، مَیں تو لال پَلَنگ پَر سوئی

رک : مجھے بڑھیا نہ کہو کوئی الخ ۔

مَیں تُجھے چاہُوں اَور تُو کالے ڈِھینگ کو

جب کوئی کسی کو بُرے کام سے روکے یا منع کرے اور وہ نہ رُکے تو کہتے ہیں

تُو چاہ میری جائی کو، مَیں چاہُوں تیرے کھاٹ کے پائے کو

ساس اپنے داماد کو کہتی ہے کہ تم میری بیٹی سے اچھا سلوک کروگے تو میں تمہاری ہر چیز کی قدر کروں گی

کُتّے کو مَوت آئے تو مَسْجِد میں مُوت جائے

جب برے آدمی کی موت آتی ہے تو وہ برا کام کرتا ہے، مصیبت آنے کو ہو تو خطرے کی طرف بھاگتا ہے

مَیں تُجھ پَر اَور تُو مُجھ پَر

بہت زیادہ بھیڑ ہو تو کہتے ہیں ۔

یہ تو سکشا سادھ کی نہچے چت میں لا، بھید نہ اپنے جیو کا اوروں کو بتلا

اپنا بھید کسی سے نہیں کہنا چاہئے

بنجی اور بٹاونا سکھ پاویں جس گام، وا کو تو چوکھونٹ میں کریں نیک سرنام

سوداگر اور مسافر جس کسی سے فائدہ اٹھائیں اسے سارے ملک میں نیک نامی کی شہرت دیتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں تو مجھ کو تو میں تجھ کو کے معانیدیکھیے

تو مجھ کو تو میں تجھ کو

tuu mujh ko to mai.n tujh koतू मुझ को तो मैं तुझ को

ضرب المثل

موضوعات: عوامی

تو مجھ کو تو میں تجھ کو کے اردو معانی

  • تو میرا ساتھ دے گا تو میں تیرا ساتھ دوں گا، تو مجھ سے محبت کرے گا تو میں تجھ سے محبت کروں گی
  • جیسا سلوک کرو گے ویسا تمہارے ساتھ ہوگا

तू मुझ को तो मैं तुझ को के हिंदी अर्थ

  • जैसा व्यवहार करोगे वैसा तुम्हारे साथ होगा
  • तू मेरा साथ देगा तो मैं तेरा साथ दूँगा, तू मुझ से प्रेम करेगा तो मैं तुझ से प्रेम करूँगी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تو مجھ کو تو میں تجھ کو)

نام

ای-میل

تبصرہ

تو مجھ کو تو میں تجھ کو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words