تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ناخن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ناخن" کے متعقلہ نتائج
ناخُن
انگلیوں کے سروں پر ہڈی کی مانند سخت حصہ جو بڑھتا رہتا ہے اور کھجانے یا نوچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، نکھ
ناخُن نَہِیں گِر گئے ہَیں
مفلس یا اپاہج یا کوڑھی نہیں ہیں ، ہم تندرست ہیں ، کسی کا احسان نہیں لینا چاہتے (کوڑھ کی بیماری میں ناخن جھڑ جاتے ہیں)
ناخُن نِیلے ہونا
ناخنوں کا رنگ نیلا ہوجانا، جو زہر چڑھنے کی علامت ہے، زہر سے مرنے کی علامت ظاہر ہونا، مُردنی چھا جانا، کسی مہلک بیماری کی علامت ہونا، زہر کے اثر سے ناخن کا نیلا ہوجانا
ناخُن کاٹْنا
کسی گھبراہٹ یا پریشانی میں منہ سے ناخن کاٹنا ۔ نائلہ پریشانی کے عالم میں ناخن کاٹتی ہے ۔
ناخُن کو گوشْت سے عَلیحِدَہ کَرنا
رک : ناخن سے گوشت جدا کرنا جو زیادہ مستعمل ہے ، اپنوں سے جدا کرنا ۔
ناخُن دیکھنا
ناخن کی طرف نظر ڈالنا، ہنسی ضبط کرنا، (کہتے ہیں کہ جب بہت ہنسی آرہی ہو تو ناخن کی طرف دیکھنے سے ہنسی بند ہو جاتی ہے غالباً دھیان بٹ جاتا ہے)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔