تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".phkt" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".phkt" کے متعقلہ نتائج
پِھکَیت
گتکا پھیکنے، مارنے یا چلانے کے فن کا مشاق، لکڑی پھیکنے کے فن کا مشّاق، پٹے باز، پھنکی، فنِ چوب بازی کا ماہر
پَہاڑی ٹِیلو
بازاری لون٘ڈوں کا ایک کھیل ہے جسے اس طرح کھیلتے ہیں کہ آٹھ دس لڑکے باہم اکھٹا ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک مٹھی میں کوڑی رکھتا ہے اور دوسری مٹھی کو خالی رکھتا ہے اور دوسرے لڑکوں سے بوجھواتا ہے کہ کون سی مٹھی میں کوڑی ہے اگر اس نے کوڑی والی مٹھی پر ہاتھ مار کر بوجھ لیا تو وہ شاہ ہوا اسی طرح باری باری سے کل لون٘ڈوں کو بجھواتے ہیں جس قدر شاہ ہوتے ہیں وہ الگ رہتے ہیں . . . یہاں تک کہ ان کا صرف ایک چور رہ جاتا ہے تو اس کے متعلق یہ خدمت ہوتی ہے کہ فلاں درخت کی سبز پتی لاوے اور اس کی مدد کے لئے ایک لڑکا ساتھ کر دیا جاتا ہے بس ایک طرف وہ دونوں لڑکے پتی لینے جاتے ہیں دوسری طرف باقی مان٘دہ سب لڑکے ادھر اُدھر گشت لگاتے دوڑتے پھرتے اور ’’پہاڑی ٹیلو‘‘ ’’پہاڑی ٹیلو‘‘ پکارتے رہتے ہیں اس مابین میں پتی لانے والا لڑکا اپنے ہمراہی کے ساتھ دوڑتا ہوا واپس آجاتا ہے اورپہاڑی ٹیلو پکارنے والے غول میں سے ایک کو چھو کر اور پتی دکھا کر شاہ ہوجاتا ہے اب وہ لڑکا جس کو اس نے چھوا ہے چور جاتا ہے.
پَہاڑی طوطا
طوطا کی ایک خاص قسم جو پہاڑوں میں پائی جاتی ہے یہ طوطا عام طوطے سے بڑا اور رن٘گ میں بھی مختلف ہوتا ہے جلدی بولنا سیکھتا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔