تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بیڑی" کے متعقلہ نتائج

بیڑی

وہ خاص وضع کی کڑی یا زنجیر یو قیدی یا ملزم کے پانْو میں ڈالتے ہیں تاکہ بھاگ نہ جائے.

بِیڑی

ایک خاص قسم کے سوکھے پتے کی بنی ہوئی مخروطی بتّی جس کے اندر تمباکو ہوتا ہے اور اسے سلگا کر سگریٹ یا حقے کی جگہ پیتے ہیں

بیڑی پَہَننا

بیڑیاں پہنانا (رک) لازم.

بیڑی پَہْنانا

پا بزنجیر کرنا، قید یا پابندی لگانا

بیڑی کَٹْنا

بیڑیاں کاٹنا (رک) کا لازم.

بیڑی پَڑْنا

پاؤں میں زنجیر پہنائی جانا، قید حوالات یا پابندی ہوجانا

بیڑی ڈالْنا

پابزنجیر کرنا ، قید یا پابندی لگانا.

بیڑی کاٹْنا

پانوں میں پڑی ہوئی زنجیر کو نکالنا، قید یا پابندی اٹھانا، رکاوٹوں کو دور کرنا

بیڑی بَھرْنا

پانْو میں بیڑی (یا بیڑیاں) پہنانا، قیدی بنانا

بیڑی گَھڑْنا

لوہا گلا کر بیڑیاں بنانا

بیڑی گَڑْھنا

لوہا گلا کر بیڑیاں بنانا

بیڑی بَڑھانا

منت کی زنجیر ڈورا یا کڑا وغیرہ رسم کے مطابق نذر نیاز دلا کے اتارنا

بیڑی پِنھانا

پا بزنجیر کرنا، قید یا پابندی لگانا

بیڑی روٹی

دال وغیرہ بھری روٹی، بیڑی یا بیڑھی روٹی

بیڑی توڑٓنا

قید یا پابندی کو اٹھا دینا ، رکاوٹ کو دور کردینا

ہَت بیڑی

رک : ہتھکڑی

ہَتھ بیڑی

لوہے کا کڑا یا زنجیر جو مجرم کے ہاتھوں میں ڈالتے ہیں، دست بند، ہتھکڑی

مَنَّت کی بیڑی

وہ زنجیر یا حلقہ جو بچے کی کلائی یا پانو میں کسی پیر وغیرہ کے نام پر میعادِ مقررہ کے لیے ڈالا جائے ۔

ڈَنْڈا بیڑی

ایسی بیڑی جو کمر سے پیر تک ایک ڈنڈے کے ذریعہ جُڑی ہوتی ہے اس سے انسان نہ چل سکتا ہے اور نہ بیٹھ سکتا ہے

پاوں کی بیڑی کاٹْنا

فکر سے نجات پانا ، قید و بند یا پھندے سے آزاد ہوجانا.

پاوں میں بیڑی پَڑْنا

۔ قید ہونا۔ گرفتار ہونا۔ پابند ہونا۔

پاوں میں بیڑی کا زیوَر ہونا

(جنوں کی وجہ سے) پان٘و میں بیڑی پڑنا (رک) ۔

پاوں کی بیڑی کَٹ جانا

فکر سے نجات پانا ، قید و بند یا پھندے سے آزاد ہوجانا.

پاوں میں بیڑی ہونا

رک : پان٘و میں بیڑی پڑنا ، (کنایۃً) بن بیاہی بیٹی کا موجود ہونا۔

اَیڑی بَیڑی

ٹیڑھا میڑھا، آڑا ترچھا، بے قرینہ

پاؤں کی بیڑی

۔ ۱۔ روک۔ قید۔ پابندی۔ ممانعت۔ ۲۔ (مجازاً) جورو۔ بال بچے۔ عیال و اطفال۔ خانہ داری۔ ۳۔ (کنایۃً) بن بیاہی بیٹی۔

پانو کی بیڑی

نہایت عاجز ، پان٘و کی خاک

ٹیک کی بیڑی

دو چورس پتھروں کی ٹکر میں بنے ہوئے کھان٘چوں کو باہم اوپر تلے ملا کر ایک جان بنایا ہوا جوڑ (دو پتھروں کے سروں کی ایک قسم کی جڑائی)

پان کی بِیڑی

رک : پان کی گلوری.

پاوں میں بیڑی ڈالنا

شادی کرانا

آدھے اساڑھ بیڑی پار

نصف اساڑھ کے بعد عموماً بارش ہو جاتی ہے

اَپنا کے بیری بِیڑی دوسرے کے کِھیر پُوڑی

اپنے گھر جو آئے اسے پان کھلا کر ٹال دے اور خود دوسروں کے گھر جا کر اچھے کھانے کھائے

بیڑی کے مترادفات

بیڑی

اصل: سنسکرت

'بیڑی' پر مشتمل اردو مترادف الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone