تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بُوڑھا" کے متعقلہ نتائج

بُوڑھا

وہ شخص جس کی جوانی گزر چکی ہو، سن رسیدہ آدمی، پرانا، بوڑھا

بُوڑھا ہونا

ضعیف ہونا، بزرگ ہونا

بُوڑھا غَمْزَہ

بوڑھے آدمی (مرد یا عورت) کا غمزہ یا نخرہ

بُوڑھا نَخْرا ہِلانا

(عورت کا) بڑھاپے میں جوانی کی طرح ناز نخرے دکھانا

بُوڑھا رَپَّٹ

نہایت بوڑھا، پیر فرتوت جو بالکل ناتواں اور کمزور ہوگیا ہو

بُوڑھا مُنھ مُہاسا لوگ آئے تَماشا

بڑھاپے میں جوانی کے افعال سوجھے ہیں، جو زیادہ مستعمل ہے

بُوڑھا کَھپَّٹ

نہایت بڈھا، پیر فرتوت

بُوڑھا پَنا

بڑھاپا، بڑھاپے کی عمر

بُوڑھا چونڈا ہِلانا

(عورت کا) بڑھاپے میں جوانی کی طرح ناز نخرے دکھانا

بُوڑھا کَھپّاٹ

نہایت بڈھا، پیر فرتوت

بُوڑھا خُرّانٹ

تجربہ کار بوڑھا، جہاندیدہ اور کہن سال شخص، ایسا ہوشیار بوڑھا آدمی جسے دھوکا دینا آسان نہ ہو

بُوڑھا بَڑا

وہ شخص جس کی جوانی گزر چکی ہو، سن رسیدہ آدمی، پرانا، بوڑھا

بُوڑھا بابا

(respectful) old man

بُوڑھا پُھوس

نہایت بوڑھا، پیر فرتوت جو بالکل ناتواں اور کمزور ہوگیا ہو

بُوڑھا گھاگ

تجربہ کار بوڑھا، جہاندیدہ اور کہن سال شخص، ایسا ہوشیار بوڑھا آدمی جسے دھوکا دینا آسان نہ ہو

بُوڑھا پَن

ضعیفی کا عالم، پیری

بُوڑھا جانے کیا بالا جانے ہِیا

بوڑھا آدمی کام کو دیکھتا ہے اور بچہ پیار پر جھکتا ہے، محبت بلاوجہ نہیں ہوتی

بُوڑھا ٹھوڑا

بوڑھا، ضعیف

بُوڑھا بالا

چھوٹا ، بڑا ، صغیر و کبیر ، بوڑھا بچہ ، ہر شخص ، پرمتنفس۔

بُوڑھا آڑھا

بوڑھا

بُوڑھا ٹھیڑا

بوڑھا، ضعیف

بُوڑھا پُھونْس

نہایت بوڑھا، پیر فرتوت جو بالکل ناتواں اور کمزور ہوگیا ہو

بُوڑھا کَھنک

نہایت بوڑھا

بُوڑھا بُوبَک

بیوقوف بڈھا ، پیر نابالغ۔

بُوڑھا ڈُھونگ

وہ کم عمر لڑکی جس کا قد لمبا ہو

بُوڑھا پَونگ

بے وقوف بڈھا، وہ بڈھا جو سٹھیا گیا ہو اور بات نہ سمجھے

بُوڑھا چوچْلا

بوڑھے آدمی (مرد یا عورت) کا غمزہ یا نخرہ

بُوڑھا چونڈا

(بوڑھی عورت کا) سفید سر، گالا سے بال، بڑھاپا، پیرانہ سالی

بُوڑھا کَھنکَڑ

نہایت بوڑھا

بُوڑھا چونْچلا

بوڑھے آدمی (مرد یا عورت) کا غمزہ یا نخرہ

بُوڑھاپا

ضعیفی کا عالم، پیری

بُوڑھا طوطا ٹیں ٹیں کَرے یا کاٹ کھائے

بوڑھے آدمی پر نصیحت کارگر نہیں ہوتی وہ اپنی عادت کے مطابق ہی کرے گا

بُوڑھا بالا بَرابَر

بوڑھے اور بچے کی عقل یکساں ہوتی ہے، دونوں یکساں خبر گیری کے محتاج ہوتے ہیں

بُوڑھا ڈََرائے مَرْنے سے، جَوان ڈََرائے بَھاگْنے سے

بوڑھا آدمی دق ہوکر مرنے کی دھمکی دیتا ہے اور جوان دھمکاتا ہے کہ میں گھر چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

بُوڑھا چونڈا مُنڈانا

بڑھاپے میں (عورت کی) ذلت ہونا۔

بُوڑھا چونڈا مُنڈوانا

(عورت کو) بڑھاپے میں ذلیل کرانا۔

بُوڑھا گھوڑا لال لَگام

بڑھاپے میں جوانی کا سن٘گھار یا نخرے، ایسی آرائش جس کی عمر متقاضی نہ ہو

بُوڑھا نَخْرا جَنازے کے ساتھ

لبِ گور ہونے پر بھی بناؤ سن٘گھار، مرنے کو تو بیٹھے ہیں اور پھر پیرانہ ناز کرتے ہیں

بُوڑھا چوچْلا جَنازے کے ساتھ

لبِ گور ہونے پر بھی بناؤ سن٘گھار، مرنے کو تو بیٹھے ہیں اور پھر پیرانہ ناز کرتے ہیں

بُوڑھاپا پَنا

ضعیفی کا عالم، پیری

بوڑھا ڈرائے مرنے سے اور جوان ڈرائے بھاگنے سے

جوان کا کہنا نہ مانو تو وہ گھر سے بھاگنے کی دھمکی دیتا ہے اور بوڑھا ایسی حالت میں خود کشی کرنے کی

بَڑا بُوڑھا

معمر، بزرگ، مربی، سرپرست، تجربہ کار، عمر دراز، بہت بوڑھے، حیثیت اور معیار وغیرہ کا نظریہ رکھنے والا ایک اعلی فرد، مقام و مرتبہ، علم اور عمر کے لحاظ سے بہت زیادہ بڑا شخص، خاندان کا بہت بوڑھا شخص

جُوں بُوڑھا تُوں بالا

جب کوئی بوڑھا آدمی بچوں کی سی باتیں کرتا ہے تو کہتے ہیں ۔

مُورَکھ کے ہاتھ کَمان، بُوڑھا بَچے نَہ جَوان

نادان مگر ذی مقدور شخص بغیر سوچے سمجھے کام کرتا ہے

جِس گھر بُوڑھا نَہ بَڑا وہ گَھر ڈَگَّم ڈَگّا

بوڑھے آدمی سے گھر کا انتظام رہتا ہے اور برکت کا باعث ہوتا ہے

جِس گھر بُوڑھا نَہ بَڑا وہ گَھر ڈِگَّم ڈِگّا

بوڑھے آدمی سے گھر کا انتظام رہتا ہے اور برکت کا باعث ہوتا ہے

لَڑْکوں میں لَڑْکا، بُوڑھوں میں بُوڑھا

جیسا ماحول ہو ویسا خود ہو جانا چاہیے ، حالات کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے ، ہر قسم کے آدمیوں سے گھل مل جانے والا

کال کے ہاتھ کَمان، بُوڑھا چھوڑے نَہ جَوان

ظالم کی نسبت بولتے ہیں یا موت اور دربارکی نسبت کہتے ہیں ، موت سے کوئی نہیں بچتا خواہ وہ بوڑھا ہو یا بچھ ہو یا جوان .

جَوان ڈََراوے بھاگنے سے، بُوڑھا ڈراوے مَرنے سے

جوان کا کہنا نہ مانو تو وہ گھر سے بھاگنے کی دھمکی دیتا ہے اور بوڑھا ایسی حالت میں خود کشی کرنے کی

باتوں بُوڑْھا، کَرْتَب خوار

باتوں سے پختہ کار معلوم ہوتا ہے مگر کام خراب اور خام ہیں

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone