تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بازار" کے متعقلہ نتائج

بازار

خرید و فروخت کی جگہ، جہاں مستقل یا عارضی دکانیں ہوں، منڈی

بازاری

بازار سے منسوب، بازار کا

بازارُو

معمولی چیز جو معیاری اوور مستند نہ ہو، عام بکری کی چیز جو خاص اہتمام سے نہ بنائی گئی ہو

بازارَن

وہ (عورت) جو جنس بازار ہو، بازاری عورت، بدکار، رنڈی

بازار ہاٹ

دکانیں، منڈی وغیرہ

بازارْگان

تاجر، سوداگر

بازارْیَت

بازاری پن، بازاری ہونے کی کیفیت (بیشتر بازاری کے معنی نمبر۳، ۴، کی کیفیت کے اظہار میں مستعمل)

بازار ہونا

پین٘ٹھ لگنا ، عارضی دکانیں لگانا .

بازار بھاو

تجارتی مال کی خریدو فروخت کا عام بازاری نرخ ، قیمتوں کا تیعین .

بازار والی

کسبی ، طوائف .

بازارے بازار

بازار میں ہوتا ہوا، بازار میں سے گزر کر.

بازار کی بات

جھوٹی اور گڑھی ہوئی بات یا خبر، غیر معتبر

بازار کا مول

قیمتی چیز، گراں بہا شے

بازار کَرنا

بازار کو خرید و فروخت کے لیے جانا .

بازار لَگْنا

بازار لگانا کا لازم

بازار چَلْنا

دوکانوں کا کھلا رہنا ، کاروبار اچھا ہونا ، خوب خرید و فروخت ہونا .

بازار اُٹْھنا

دکانیں بڑھ جانا، رونق یا مقبولیت جاتی رہنا

بازار گِرْنا

بھاو کم ہونا ، نرخ گھٹنا .

بازار بَسْنا

رونق یا مقبولیت ہونا .

بازار گَرْمی

گرم بازاری، بڑی گاہکی اور خریداری، خریدو فروخت کی کثرت، بڑا لین دین اور بیوپار، گہما گہمی

بازار ناپْنا

آوارہ پھرنا ، بیکاری میں وقت گزارنا .

بازار سَڑْنا

بازار میں کسی چیز کی بہتات ہونا

بازار کا بھاؤ

بازاری قیمت

بازار میں آنا

بکنے کے لیے لایا جانا، بکنا، فروخت ہونا

بازار کی آواز

وہ آواز جو سودا بیچنے والے لگاتے ہیں

بازار کی گالی

نام لیے بغیر کسی کو برا کہنے کا عمل، عام الزام جو کسی شخص سے متعلق نہ ہو

بازار کا بھاو

واجبی قیمت، مناسب دام

بازارِ عِشْق

بازارِ حُسْن

رندی خانہ، وہ جگہ جہاں بہت ساری خوبصورت خواتین جمع ہوتی ہیں، عصمت فروشی کا اڈا

بازارِ مِنا

وہ بازار جو منا پر حج کے دنوں میں لگتا ہے

بازارِ شَوق

بازارِ عَقْل

بازارِ مِصْر

مصر کا وہ بازار جس میں حضرت یوسف علیہ السلام کو بیچنے کے لیے لایا گیا تھا (تلمیحات میں مستعمل)

بازار کا گَز

وہ شخص جو مارہ مارہ پھرے، آوارہ گرد

بازار بَنانا

منڈی تعمیر کرنا، مسلسل دوکانیں بنانا

بازار بَھرْنا

پینٹھ جمنا

بازار بَڑْھنا

نرخ میں اضافہ ہو جانا، قیمت بڑھ جانا

بازار لَگانا

دوکانیں کھولنا، کاروبار کرنا

بازار گَھٹنا

مان٘گ میں کمی ہونا ، زور شور رونق یا وقعت میں کمی آنا .

بازار اُتَرْنا

نرخ گھٹ جانا

بازار چَڑْھنا

نرخ زیادہ ہو جانا، قیمت بڑھ جانا

بازار توڑْنا

خرید و فروخت کے تسلسل میں فرق ڈالنا ، کاروبار کے بیچ میں وقفہ دینا کبھی دکان کھولنا کبھی دکان نہ کھولنا .

بازار اُجَڑْنا

رونق یا مقبولیت باقی نہ رہنا، نقصان ہونا

بازار تیز ہونا

نرخ بڑھ جانا، مان٘گ میں اضافہ ہونا

بازار کھوٹا ہونا

رک : بازار کا سد ہونا .

بازارِ آرْزُو

بازارِ غَفْلَت

بازار کا روزْ

پین٘ٹھ لگنے کا دن، سودا سلف خریدنے کا دن

بازار دِکھانا

بازار میں فروخت کرنے کے لیے جانا ، بیچ ڈالنا .

بازار چَمَکْنا

رونق مقبولیت یا شہرت دینا، کسی بات کا زور شور یا غلبہ بڑھانا

بازار ٹَھہَرنا

سودا پٹنا، معاملہ طے ہونا

بازارکی خَبَر

جھوٹی اور گڑھی ہوئی بات یا خبر، غیر معتبر

بازارِ عَقِیدَت

بازار و دَفْتَر

بازار کا سَودا

وہ مال جو بازار میں فروخت ہوتا ہو، معمولی مال

بازار کا چَلَن

بازار کا دستور، رواج

بازار کا نِرْخ

واجبی قیمت، مناسب دام

بازار کے بھاؤ بیچنا

بازاری نرخ پر فروخت کرنا، زیادہ قیمت نہ لینا

بازار میں بیچ لینا

بہت چالاک اور عیار ہونا، بہت شریر ہونا

بازاری بات

اڑتی ہوئی بات ، نا قابل اعتبار خبر ، گپ .

بازار کے مرکب الفاظ

بازار

اصل: فارسی

'بازار' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone