تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بادشاہ" کے متعقلہ نتائج

وَزِیر

(لفظاً) بوجھ اٹھانے والا، وہ شخص جو بوجھ اٹھانے میں کسی کا شریک ہو

وَزیرے

کوئی وزیر ، ایک وزیر (تراکیب میں مستعمل) ۔

وَزِیری

وزیر ہونے کی حالت یا کیفیت، وزیر کا عہدہ، وزیر کا منصب، وزارت

وَزِیرانَہ

وزیر کی طرح کا، وزیر جیسا، وزیر سے متعلق

وزیر فوج

وزیر دفاع

وَزِیر کُل

رک : وزیر اعظم ۔

وَزِیر زادی

وزیر کی بیٹی

وَزِیر زادَہ

وزیر کا بیٹا

وَزِیرِ مال

وَزِیر بَننا

وزیر بنانا (رک) کا لازم ؛ وزیر کا عہدہ پانا ، وزیر مقرر ہونا

وزیر اوقاف

مسلمانوں کے زمانے میں ایک وزیر جو اوقاف کا انتظام کرتا تھا

وَزِیرِ جَنْگ

وَزِیرِ عَدْل

وَزِیرِ حَرْب

وَزِیر بَنانا

وزیر مقرر کرنا، وزیر کا عہدہ دینا

وزیر داخلہ

وَزِیر اَعلیٰ

پارلیمانی طرز حکومت میں صوبائی حکومت کا سربراہ جو صوبائی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کا قائد اور صوبائی کابینہ کا سربراہ ہوتا ہے اور صوبائی وزرا کو نامزد یا برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے

وَزِیرِ غِذا

وَزِیرِ دِفاع

وَزِیر اَعْظَم

دستور معظم، وزیرالملک، وفاقی حکومت کا سربراہ، پارلیمانی نظام حکومت کا سربراہ جو پارلیمنٹ کے نمائندہ ایوان میں اکثریتی جماعت کا قائد ہوتا ہے، وفاقی کابینہ کا سربراہ جو وزیروں کو نامزد اور برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے

وَزِیرِ صِحَت

وَزِیرِ کَبِیر

خلافت ِعثمانیہ کا ایک عہدہ ، بڑا وزیر ۔

وَزِیر حُضُوری

حاضر وزیر ، وہ وزیر جس کے پاس کوئی محکمہ نہ ہو لیکن وہ کسی وزیر کی غیرموجودگی میں اس کی جگہ کام کرے (انگ : Minister in waiting) ۔

وَزِیرِ اِنصاف

وَزِیرِ مِحْنَت

وَزِیرِ مالِیَہ

وزیر جو حکومت کی آمدنی و اخراجات کے محکمے کا انتظام کرتا ہے، وزیر مالیات

وَزِیر المُلک

وزیر اعظم، مرکزی حکومت کا سب سے بڑا وزیر

وَزِیرِ قانُون

وَزِیرِ تَعلِیْم

وزیر امور داخلہ

وَزِیرِ حُکُومَت

وَزِیرِ تِجارَت

وَزِیرِ مُختار

کسی حکومت کا دوسرے ملک میں نمائندہ، مکمل اختیارات والا سفیر، وکیل مطلق، سفیر بہ اختیارات، مختار کل

وَزِیرِ تَعْمِیْرات

وَزِیرِ مُملِکَت

وزیر جس کا عہدہ وفاقی وزیر سے کم ہوتا ہے لیکن نائب وزیر سے زیادہ ہوتا ہے (عام طور پر ان محکموں میں جہاں وزارتی ذمے داریوں کا بوجھ زیادہ ہو وہاں کچھ ذمے داریاں وزیر مملکت کو تفویض کردی جاتی ہیں

وَزِیرِ بَلْدِیات

وَزِیرِ اِطَّلاعات

وَزِیرِ زِراعَت

وَزِیرِ آب کاری

وَزِیرِ آب پاشی

وَزِیرِ بَحالِیات

وَزِیرِ مُواصَلات

وَزِیرِ آباد کاری

وَزِیرِ نَو آبادِیات

وَزِیرِ بے قَلَمدان

ایسا وزیر جو باقاعدہ کسی وزارت یا محکمے کا سربراہ نہیں ہوتا لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر کسی اہم ذمے داری یا خاص کام کی انجام دہی پر مامور ہوتا ہے ، اُس کا درجہ وزیر مملکت کے مساوی ہوتا ہے ، وزیر بے محکمہ ۔

وَزِیر با تَدبیر

سمجھ دار وزیر ، خاص معتمد وزیر ، ایسا وزیر جو مشکل معاملات کا حل پیش کرسکتا ہو

وَزِیر بِلا قَلَم دان

ایسا وزیر جو باقاعدہ کسی وزارت یا محکمے کا سربراہ نہیں ہوتا لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر کسی اہم ذمے داری یا خاص کام کی انجام دہی پر مامور ہوتا ہے ، اُس کا درجہ وزیر مملکت کے مساوی ہوتا ہے ، وزیر بے محکمہ ۔

وَزِیرِ مُختارِ کار

رک : وزیر مختار ۔

وَزِیرِ مَفادِ عامَّہ

وَزِیرِ اُمُورِ خارِجَہ

وَزِیرِ اُمُورِ مَذْہَبی

وَزِیرِ صَنْعَت و حِرْفَت

وَزِیرِ رَسَل و رَسائِل

نائِب وَزِیر

وزیر کا قائم مقام ، وزیر کا مددگار ، وزیر کا ماتحت عہدے دار ۔

شاہ تا وَزِیر

جَیسا بادْشاہ وَیسا وَزِیر

جیسا آقا برا ویسا نوکر، دونوں نالائق

نِگرانِ وَزِیرِ اَعظَم

نگراں حکومت میں وزیر اعظم ، عبوری حکومت کا وزیر اعظم ۔

زور بادْشاہ دانو وَزِیر ہے

پہلوانوں کی مثل ہے ، طاقت کی تعریف ہے طاقت تدبیر سے افضل درجہ رکھتی ہے بادشاہ جسی طاقت اور وزیر جیسی چالاکی ہوشیاری .

اَنْدھا بادشاہ لَنگڑا وَزِیر کاٹھ کا گھوڑا لوہے کا زِین

جب نائب و منیب (یا پورا عملہ یا گھرانا وغیرہ) سب نکمے ٹھہرے تو کام سلیقے سے کیونکر ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں بادشاہ کے معانیدیکھیے

بادشاہ

baadshaahबादशाह

نیز - بادشا, پادْشاہ

اصل: فارسی

وزن : 2121

موضوعات: راجا

بادشاہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صاحب تخت و تاج، خود مختار حکمراں جو کسی کے سامنے جواب دہ نہ ہو
  • مالک، خداوند، حاکم
  • اپنی مرضی کا مختار، غنی، مطلق العنان، دوسروں سے بے نیاز
  • (مجازاً) اعلیٰ، افضل، ممتاز، سردار، نمایاں (بیشتر ہمجنسوں میں)
  • استاد فن، کسی ہنر میں کامل، جیسے: بھولو پہلوان کشتی کا بادشاہ ہے
  • تاش کا ایک پتا جس پر بادشاہ کی تصویر بنی ہوتی ہے اور وہ کھیل میں بیگم سے اعلیٰ اور اکے سے پست سمجھا جاتا ہے
  • شطرنج کا وہ مہرہ جو صرف گھوڑے کی چال قبل از کشت چلتا اور دوڑ دھوپ سے محفوظ رہتا ہے

شعر

English meaning of baadshaah

Noun, Masculine

  • independent, unconcerned
  • king, monarch, sovereign
  • a proficient
  • king, emperor, male sovereign, master, lord

Adjective

  • king, sovereign
  • master, lord
  • a proficient

बादशाह के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सिंहासन का स्वामी या बादशाह, स्वयंभू शासक जो किसी के सामने उत्तरदायी न हो
  • बादशाह, राजा, नरेश, शासक, सम्राट
  • अपनी इच्छा का स्वामी, दानी, निरंकुश, दूसरों से बे-परवाह
  • (लाक्षणिक) उच्च, वरिष्ठ, प्रतिष्ठित, सरदार, जो स्पष्ट दिखाई देता हो (अधिकतर समान लैंगिकों में)
  • कला का मर्मज्ञ, किसी कला में सिद्धहस्त, जैसे: भोलू पहलवान कुश्ती का बादशाह है
  • ताश का एक पत्ता जिस पर बादशाह की तस्वीर बनी होती है और वह खेल में बेगम से उच्च और इक्के से निम्न समझा जाता है
  • शतरंज का वह मोहरा जो केवल घोड़े की चाल किश्त से पहले चलता और दौड़-धूप से सुरक्षित रहता है

    विशेष - किश्त= शतरंज के खेल में बादशाह का किसी मोहरे के घात में पड़ना

بادشاہ کے قافیہ الفاظ

بادشاہ سے متعلق دلچسپ معلومات

بادشاہ دیکھئے، ’’بادشاہت‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بادشاہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

بادشاہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone