تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بے روزَہ" کے متعقلہ نتائج

رُوْزَہ

(اسلام) ایک فرض جس کے ادا کرنے کے لیے صبحِ صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پِینے اور بیوی کی مقاریت سے پرہیز کِیا جاتا ہے، مذہب اسلام میں روزے کی تین قسمیں ہیں فرض، واجب اور نفل روزہ، فرض روزہ رمضان کے مہینے میں پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک (پورے مہینے) کا ہوتا ہے

روزانہ

ہر روز، ہر ایک دن

روزانا

ہر روز

روزَہ خور

جو روزہ نہ رکھتا ہو، روز کھانے جانے والا

روزَہ دار

روزہ رکھنے والا، روزے کا فریضہ ادا کرنے والا

روزَۂ مَرْیَم

وہ روزہ جو حضرت مریم نے حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے دن رکھا تھا اور زبان سے کلام نہیں کرتی تھیں

روزَہ ہونا

روزے سے ہونا ، روزہ رکھنا.

روزَہ خوار

رمضان میں روزہ نہ رکھنے والا.

روزَہ رَکھنا

صبحِ صادق سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور جماع سے باز رہنا، روزے کا فریضہ ادا کرنا

روزَہ کُھلْنا

روزہ اِفطار ہونا.

روزَہ ٹُوٹنا

روزہ توڑنا (رک) کا لازم.

روزَہ تُوڑنا

ایسا فعل کرنا جس سے روزہ باطِل ہو جائے، روزہ فاسد کرنا

روزَہ شِکْنی

رُوْزَہ کھُولْنا

غروبِ آفتاب پر کوئی چیز کھا کر یا پِی کر روزہ ختم کر دینا، روزہ افطار کرنا

روزَہ چَڑْھتا

(لکھنؤ) رک : روزہ اُچھلنا.

روزَہ بَہَلْنا

روزہ بہلانا (رک) کا لازم.

روزَہ کُشائی

۱. روزہ افطار کرنا ، روزہ کھولنا ، روزہ کھولنے یا کُھلوانے کا عمل.

روزَہ سے ہونا

روزہ دار ہونا.

روزَہ چَمَکْنا

رک : روزہ اُچھلنا.

روزَہ بَہلانا

(روزے کی حالت میں) کسی مشغلے کے ذریعے وقت گُزارنا.

روزَہ اُچَھلْنا

(دہلی) روزے کی حالت میں جُھنجھلانا یا غصہ کرنا.

روزَہ تُڑوانا

کسی کا روزہ باطِل کرنا.

روزَہ روز روز ، بَنْدَہ چَنْد روز

روزہ تو ہمیشہ رہے گا لیکن بندہ چند روز کا مہمان ہے بعض لوگ جب روزہ رکھنا نہیں چاہتے تو کہتے ہیں.

روزَہ کُھلْوانا

روزہ کُشائی کرانا ، لوگوں کو افطاری کِھلانا.

روزَہ کُھل جانا

روزہ افطار ہونا

روزَہ چَٹ کَرْنا

روزہ نہ رکھنا.

روزَہ قَضا ہونا

(کسی شرعی عذر کی وجہ سے) روزہ نہ رکھا جا سکنا.

روزَہ پَر روزَہ رَکْھنا

فاقے پر فاقہ کرنا.

روزَہ نَماز کَرْنا

صوم و صلوٰۃ ادا کرنا ، پابندِ شرع ہونا.

روزَہ قَضا کَرْنا

(کسی شرعی عُذر کی وجہ سے) رمضان میں روزہ نہ رکھنا.

روزَہ اِفْطار ہونا

روزہ کھلنا، روزہ کھلنے کے وقت کوئی چیز کھانا یا پینا

روزَہ اِفْطار کَرْنا

غروب آفتاب کے وقت پر کھانا پینا، روزہ کھولنا

روزَہ باطِل کَرْنا

غروبِ آفتاب سے پہلے روزہ ختم کرنا ، روزہ فاسِد کرنا.

روزَہ چَٹ کَر جانا

روزہ نہ رکھنا.

روزَہ کَھنْکَھنا ہونا

روزہ مکروہ ہونا.

روزَہ چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی

جب ایک مشکل سے بچنے کی کوشش میں دوسری مشکل سر پڑے تو اس وقت کہتے ہیں.

روزَہ رکّھا رَکّھا آخِر کھولا تو گُوہ سے

لڑکی کو اچّھی جگہ چوڑ کر بُری جگہ بیاہ لینا ؛ دیر میں سوچ سوچ کر قدم اُٹھایا وہ بھی غلط.

رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو مَحَضْ کَافِرْ ہُو جائے

یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے

ہم روزَہ

دو روزَہ

دو دن کا، تھوڑی مدّت کا، وہ چیز جس کی بقا کا زمانہ بہت تھوڑا ہو، عارضی، ناپائیدار

یَک روزَہ

ایک دن کا، ایک دن کے لیے باقی رہنے والا، (کنایہ) چند روزہ، عارضی

پَنْج رُوْزَہ

(مجازاً) چند روزہ، ناپائدار

ہَفْت روزَہ

جو ہفتے میں ایک بار نکلتا ہو (اخبار رسالہ وغیرہ) جو سات دنوں کے وقفے سے چھپتا ہو

چَہْل روزَہ

چالیس دن میں ختم ہونے والا کام، چالیس دن کے پروگرام کا کام

بے روزَہ

جس کا روزہ نہ ہو، جو بغیر روزہ کے ہو

نَفِل روزَہ

جو روزہ فرض یا واجب نہ ہو بلکہ از خود ثواب کی خاطر رکھا جائے ، نفلی روزہ ۔

ہَر روزَہ

ہر روز کا، بلاناغہ، مسلسل

ہَزارَہ روزَہ

رک : ہزاری روزہ ۔

نِیم روزَہ

نصف روز کا ؛ آدھے دن کا

لَکّھا روزَہ

وہ روزہ جس میں لاکھ روزوں یا بہت زیادہ روزوں کا ثواب ہو ، بڑا روزہ ، زیادہ ثواب والا روزہ.

عُمْر پَن٘ج روزَہ

بہت مختصر زندگی ، نا پائدار زندگی ، چند روز کی عمر .

ماہِ روزَہ

روزوں کا مہینہ، رمضان، ماہِ صیام

عُمْرِ دو روزَہ

حُسْن دو روزَہ

نا پائیدار حُسن، عارضی خُوبصورتی، وقتی خوبصورتی

تَپِ یَک رُوزہ

ایک دن کا بخار

عُمْرِ چَنْدْ روزَہ

رک : عمر پنج روزہ

تَپِ ہَر رُوزَہ

روزانہ آنے والا بخار

طَے کا روزَہ

وہ روزہ جو قبیلۂ طے کے لوگ دو روز برابر رکھتے اور تیسرے روز افطار کرتے تھے.

وِصال کا روزَہ

رک : وصال معنی ۵

خوش روزَہ کَرْنا

کسی اچّھے پُر فضا مقام پر وقت گزارنا، سیر و تفریح کرنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں بے روزَہ کے معانیدیکھیے

بے روزَہ

be-rozaबे-रोज़ा

اصل: فارسی

وزن : 222

بے روزَہ کے اردو معانی

صفت

  • جس کا روزہ نہ ہو، جو بغیر روزہ کے ہو

English meaning of be-roza

Adjective

  • not fasting

बे-रोज़ा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिसका रोजा या उपवास न हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بے روزَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

بے روزَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone