تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈھاک کے تِین پات" کے متعقلہ نتائج

ڈھاک

کُشتی کا ایک داؤ جس میں اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کا داہنا پونچا (پُہنچا) پکڑ کر اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کی گردن اس طرح باندھے کہ بازو اور کلائی کے درمیان آ جائے، پِھر پیٹھ پر لاد کر گردن کو زور سے دباتا ہوا زمین پر چاروں سانے چت گِرا دے

ڈھاک تَلے کی بیباقی شَہْر میں لینا

یہ ایسے موقعہ پر کہتے ہیں کہ باوجود کسی امر کے طے ہو جانے کے پھر بھی کُچھ ستگا لگا رہے.

ڈھاکہ

بنگال کا ایک قدیم شہر جو اعلی معیار کے ململ اور سوتی کپڑے کے لئے مشہور ہے، اس وقت بنگلہ دیش کا دارالحکومت

ڈھاکے کے بَن٘گال کُوزے کے کَن٘گال

شہر ڈھاکے میں کُوزے بنتے تھے، ڈھاکے والوں کے پاس کُوزہ نہ ہونا، جس چیز کی بُہتات ہو اس سے محروم ہونا، دریا میں رہ کر پیاسے رہنا

ڈھاک تَلے کی پُھوہَڑ مَہْوے تَلے کی سُگَھڑ

با سامان ہر طرح سے باسلیقہ اور بے سامان بدسلیقہ کہلاتا ہے (موّا (مہو) پھل دار درخت ہے اور ڈھاک ہے پھل کا) امیر کے سب کام اچّھے معلوم ہوتے ہیں

ڈھاک پُھولْنا

ڈھاک کے پُھول کِھلنا جس سے تمام جنگل سُرخ نظر آتا ہے.

ڈھاک پَچّھی

ڈھاک کے درختوں سے گوند جمع کرنے والا شخص

ڈھاک پَچّھے

ڈھاک کے درختوں سے گوند جمع کرنے والا شخص

ڈھاکْنا

ڈھان٘کنا

ڈھاک کے تِین پات

اس جگہ کہتے ہیں جہاں معمولی مقررہ رقم سے زیادہ نہ ملے

ڈھاک تَلے کی پُھوَڑ مَوّے تَلے کی سُگَھڑ

با سامان ہر طرح سے باسلیقہ اور بے سامان بدسلیقہ کہلاتا ہے (موّا (مہو) پھل دار درخت ہے اور ڈھاک ہے پھل کا) امیر کے سب کام اچّھے معلوم ہوتے ہیں

ڈھاک تَلے کی چُوکْتی لیکھا جُوں کا تُوں

یہ ایسے موقعہ پر کہتے ہیں کہ باوجود کسی امر کے طے ہو جانے کے پھر بھی کُچھ ستگا لگا رہے.

ڈھاکا پاٹَن

شہر ڈھاکے کا بنا ہوا کپڑا، ایک قِسم کا پُھول دار مہین کپڑا

ڈھاکا

چھوٹے مُن٘ھ اوپر پھیلواں بڑے پیٹ کا پِٹُّھوکی وضع کا ٹوکرا جس میں چڑی مار نیا پکڑا ہوا جانور بند رکتھے ہیں، ڈھکّا، ڈالا

ڈھاکھ

رک : ڈھاک

ڈھاک کے دو پات

رک : ڈھاک کے تین پات.

جَہاں ڈھاک وَہاں ڈاکُو

ایسے موقع پر بولتےہیں جہاں خطرے سے مفر نہ ہو.

جَہاں ڈھاک وَہاں ڈاکا

ایسے موقع پر بولتےہیں جہاں خطرے سے مفر نہ ہو.

صَمْغِ ڈھاک

سرخ گون٘د جو ڈھاک کی لکڑی اور چھال میں سے نکلتا ہے ، چنیا گون٘د (رک) .

ڈُھوک ڈھاک بَتانا

آج کل کرنا ، ٹال مٹول کرنا

سُوکھا ڈھاک، بَڑھئی کا باپ

ڈھاک کی لکڑی سوکھ کر بہت سخت ہو جاتی ہے اور بڑھئی مُشکل سے کاٹتا ہے

جَب دیکھو ڈھاک کے تِین پات

ہمیشہ مفلس و نادار.

جُھوٹی تو ہوتی نَہیں کَبھی بھی سانچی بات، جیسے ٹَہنْی ڈھاک ماں لَگے نَہ چوتھا پات

جھوٹ کبھی سچ نہیں ہو سکتا جیسے ڈھاک میں چوتھا پتّا نہیں ہو سکتا

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈھاک کے تِین پات کے معانیدیکھیے

ڈھاک کے تِین پات

Dhaak ke tiin paatढाक के तीन पात

نیز - وَہی ڈھاک کے تِین پات, وَہی ڈھاک کے تِین پات, وَہی ڈھاک کے تِین پات

ضرب المثل, ضرب المثل

مادہ: ڈھاک

ڈھاک کے تِین پات کے اردو معانی

  • اس جگہ کہتے ہیں جہاں معمولی مقررہ رقم سے زیادہ نہ ملے
  • اپنی بات پر اڑا رہنے اور کسی دلیل سے قائل نہ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں
  • کسی کی مُفلسی اور ناداری ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں
  • ظاہری نمائش بہت مگر اصلیت کچھ نہیں، بے حقیقت
  • بے نتیجہ، لاحاصل

    مثال - بے لحاظی بھی کی مگر وہی ڈھاک کے تین پات. (۱۸۸۰، فسانۂ آزاد، ۲: ۲۵۶) کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بہت تجویزیں پیش ہوئیں اور بہت تقریریں ہوئیں، مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات. (۲۰۰۳، دلی تھا جس کا نام، ۱۸۸). - کوئی لاکھ اپنی طرف سے مرےوہاں ہیں وہی ڈھاک کے تین پات (۱۸۸۲، صابر دہلوی، ریاضِ صابر، ۲۶۸) کان سُنتے سُنتے تھک گئے یہاں آن کے جو دیکھا تو وہی ڈھاک کے تین پات. (۱۸۸۰، فسانہ آزاد (فرہنگِ اثر ، ۳۸۲)) شاہی باورچی کہلانا بڑی شان کی بات تھی اس نے فوراً ہاں کر دی جب ہانْڈی چولہا سن٘بھالا تو بھید کُھلا کہ بِریانی و متنجن خیالی پلاؤ ہیں یہاں تو ڈھاک کے تین پات ہیں. (۱۹۸۵، روشنی ، ۴۳۰) ہمارے پاس تو وہی ڈھاک کے تین پات ہیں. (۱۸۹۸، سرسیّد، مکمل مجموعۂ لیکچرز و اسپیچز، ۴۱۷) دُوسرا ہوتا تو جائدادیں کھڑی کرلیتا، پر یہاں وہی ڈھاک کے تان پات ہیں.(۱۹۳۸، دلّی کا سنبھالا، ۴۴)

English meaning of Dhaak ke tiin paat

  • to remain always in constant situation
  • to be always short of money
  • to be obstinate
  • being obstinate or unyielding
  • no use, no result
  • poverty, meagreness of resources, lack of money
  • same old story
  • failure, not attaining one's object

ढाक के तीन पात के हिंदी अर्थ

  • उस जगह कहते हैं जहाँ साधारम मुक़र्रर किये हुए रक़म से अधिक न मिले
  • अपनी बात पर अड़ा रहने और किसी दलील से आश्वस्त न होने के अवसर पर बोलते हैं
  • किसी की निर्धनता एवं ग़रीबी दिखाने के अवसर पर बोलते हैं
  • दिखावा बहुत परंतु असलियत कुछ नहीं, निराधार एवं असत्य
  • बिना परिणाम, निष्फल एवं व्यर्थ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈھاک کے تِین پات)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈھاک کے تِین پات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone