تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"فَقِیر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں فَقِیر کے معانیدیکھیے
فَقِیر کے اردو معانی
اسم، مذکر
-
گدا، بھکاری، بھک منگا
مثال - فقیر نے دروازے پر صدا لگائی احمر نے ایک کٹوری چاول اس کے جھولے میں ڈال دیا - بنی ہے رشکِ صف اب فقیر کی کشتیبھرے ہیں دانۂ گندم کی جا دُرِشہوار (۱۸۷۴ ، مظہرِ عشق ، ۴ ). نو آدمیوں کی روٹی پھر اسی میں فاتحہ درود آیند روند فقیر فقرا. (۱۹۱۶ ، اتالیق بی بی ، ۱۶ ).
- مفلس، محتاج، غریب
- قناعت و ریاضت کی زندگی گزرانے والا، درویشی، تارک دنیا
- خاکسار، بندۂ ناچیز (از راہ انکسار ضمیر متکلّم کی جگہ مستعمل)
- (مجازاً) عاشق
- (تصوّف) جس کی خودی بالکل زائل ہو گئی ہو اور اس کو مرتبہ فنا اور فناء الفنا کا حاصل ہو اور خلق کی طرف التفات بالکل نہ رکھتا ہو اور قناعت اور فقر کو اختیار کر چکا ہو
شعر
امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدور
کہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے
تشریح
امیر یعنی سردار، حاکم، دولت مند۔ غریب یعنی مفلس، بے وطن۔ دولت یعنی دھن، مال، اقبال، نصیب، سلطنت، حکومت، فتح، خوشی، اولاد۔میر کا یہ شعر انسلاکات کی وجہ سے دلچسپ بھی ہے اور عجیب بھی۔ اس شعر میں میرؔ نے مناسبتوں سے خوب مضمون پیدا کیا ہے۔ اس کے تلازمات میں امیر زادوں ، غریب اور دولت بہت معنی خیز ہیں اور پھر ان کی مناسبت دلّی سے بھی خوب ہے۔ میرؔ خود سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ دلّی کے امیر زادوں کی صحبت سے پرہیز کرو کیونکہ ہم ان ہی دولت سے غریب ہوئے ہیں۔ اگر دولت کو محض دھن اور مال کے معنوں میں لیا جائے تو شعر کے معنی یہ بنتے ہیں کہ میرؔ دلّی کے امیر زادوں سے دور رہو کیونکہ ہم ان ہی کے مال و زر سے غریب ہوئے ہیں۔ مگر میر ؔ جس قدر سہل پسند تھے اسی قدر ان کے اشعار میں پیچیدگی اور تہہ داری بھی ہے۔ دراصل میر کا کہنا یہ ہے کہ چونکہ دلّی کے امیر زادوں کے نصیب اور ان کے اقبال کی وجہ سے خدا ان پر مہربان ہے اور خدا ان کو دولت سے مالا مال کرنا چاہتا ہے اس لئے ہمارے حصے کی دولت بھی ان کو عطا کی جس کی وجہ سے ہم مفلس ہوگئے۔ اگر مارکسزم کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو میر یہ کہتے ہیں کہ چونکہ دلّی کے امیر مادیت پرست ہیں اور دولت جمع کرنے کے لئے کوئی حربہ نہیں چھوڑتے اس لئے انہوں نے ہماری دولت ہم سے لوٹ کر ہمیں غریب بنا دیا ہے۔
شفق سوپوری
سنتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگ
ہم لوگ بھی فقیر اسی سلسلے کے ہیں
قاصدا ہم فقیر لوگوں کا
اک ٹھکانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں
English meaning of faqiir
Noun, Masculine
-
beggar, fakir
Example - Faqir ne sada lagayi Ahmar ne ek katori chawal uske jhole mein daal diya,
- poor, needy, indigent, destitute
- religious mendicant, celibacy, derwish, ascetic, devotee
- humble
- (metaphorically) lover
फ़क़ीर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
-
त्यागी, महात्मा, भिखारी, मंगता, निर्धन, क़लन्दर, सूफ़ी पीर
उदाहरण - फ़क़ीर ने सदा लगाई अहमर ने एक कटोरी चावल उसके झोले में डाल दिया,
فَقِیر کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (فَقِیر)
فَقِیر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔