تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَری بَتّی" کے متعقلہ نتائج

ہَری

(دھوبیوں کی اصطلاح) اونٹ اور بکری وغیرہ کی مینگنی سے موٹے کپڑے کا میل کاٹنے کا تیار کیا ہوا مسالا (اس کی وجہ تسمیہ مینگنی کی رنگت ہے)

ہَریرَہ

رک : حریرہ جو اس کا درست املا ہے ۔

ہَری ہَر

وشنو کی پوجا نیز مقدس کلمہ جو کسی بُرے عمل یا کام کو دیکھ کر یا کرکے ہندو دہراتے ہیں ، توبہ توبہ ۔

ہَری اوم

بھگوان کو یاد کرنے کے بول ۔

ہَری پَد

(پنگل) ایک چھند یعنی عروضی وزن کا نام جس کے چار اجزا ہوتے ہیں اور چاروں اجزا میں کل ۵۴ ماترائیں ہوتی ہیں (اسے دو سطروں میں پورا کیا جاتا ہے اور ہر سطر کے بعد وقفہ ہوتا ہے عام دوہوں کی طرح)

ہَری دوار

ہندو مذہب کی مشہور و معروف مقدس جگہ کا نام جہاں سے گنگا نکلتی ہے، بھگوان کا گھر

ہَریری

سبزی

ہَریرا

سبزی، ترکاری

ہَرینُو

ایک قسم کی خوشبو جسے رینکا کہتے ہیں معززعورت، معزز عورت، ایک قسم کی خوشبو

ہَری ہَری

بھگوان کو یاد کرنے کا کلمہ ، توبہ توبہ (رک : ہری ہر) ۔

ہَری بَھجَن

رک : ہر بھجن ؛ شیو یا شری کشن جی کی تعریف کے بول نیز پوجا ۔

ہَریانَہ

رک : ہریانوی جو معروف ہے ۔

ہَری کَچ

رک : ہری کچوہ ۔

ہَری جوت

وشنو کا نور ۔

ہَری چُگ

(لفظاً) ہری چیزیں چگنے والا

ہَریانْوی

ہریانہ (رک) کی زبان ؛ اردو سے ملتی جلتی مشرقی پنجاب کی ایک زبان نیز ہریانہ سے منسوب ، ہریانہ کا / کی ۔

ہَری دُوب

ہری نرسلی گھاس ، نرم سبز گھاس ۔

ہَری ہونا

تر و تازہ ہونا ، سرسبز ہو جانا ، پھلنا پھولنا ، ثمردار ہونا ، شاداب ہونا ۔

ہَری کِری

رک : ہراکری جو درست املا ہے ۔

ہَری مِرچ

سبز رنگ کی چھوٹی بڑی دو اقسام کی مرچ ، عموماً چھوٹی ہری مرچ جو کھانے میں بہت تیز ہوتی ہے اور زیادہ استعمال ہوتی ہے ۔

ہَری رہنا

(طبیعت) ٹھیک رہنا ؛ (مزاج) درست رہنا ، تازہ رہنا ، سرسبز ہونا ۔

ہَری فَصل

سبز فصل جو ابھی پکی نہ ہو نیز سبزی ، ترکاری (جیسے : کھیرے ، ککڑیاں ، گاجریں ، آلو وغیرہ)

ہَری چھال

رک : ہری چھال (کا) کیلا ۔

ہَری بَھری

ہرا بھرا (رک) کی تانیث ؛ مکمل سبزرنگ کی نیز ترو تازہ ، شاداب

ہَری گِیلی

سبز ؛ ترو تازہ (سبزی وغیرہ) ۔

ہَری بَتّی

سبز رنگ کی روشنی جو کسی مقام سے بے خطر گزرنے کا اشارہ ہوتی ہے ، روانگی کا اشارہ نیز کسی کارروائی کے آغاز کا عندیہ ، اجازت ۔

ہَری بولنا

مرتے وقت خدا کا نام لینا نیز چیں بولنا، ہار ماننا

ہَری کھیتی

کچی کھیتی ، کھیتی جو ابھی تک پکی نہ ہو ، سبز کھیتی

ہَری بھاجی

سبزی ، تازہ سبزی ، ساگ وغیرہ ۔

ہَری بیگار

رک : ہری ؛ مجبوراً ہل چلانے کی محنت ، کھیتی باڑی کی مزدوری ۔

ہَری کَچُوک

رک : ہری کچوہ ۔

ہَری بَھگتی

رک : ہر بھجن

ہَری کَچُوہ

نہایت ہری ، گہری سبز ، بہت تازہ نیز جو ابھی پوری طرح پکی نہ ہو (فصل وغیرہ کے لیے مستعمل) ۔

ہَری پَنکھ

ہرے پروں والا پرندہ ؛ (مراد) توتا ۔

ہَریالاں

رک : ہریالا معنی ۲ ۔

ہَری ہو جانا

سبز ہوجانا ، ہرے رنگ کا ہوجانا (زمین فصل وغیرہ)

ہَری جَھنڈی

ہرے رنگ کی جھنڈی جو بالعموم ریل گاڑی کی روانگی کے وقت راستہ صاف ہونے کے اشارے کے طور پر لہرائی جاتی ہے

ہَری بُلوانا

کہتے ہیں کہ زمانۂ سابق میں بنگالے میں یہ دستور تھا کہ بہت بوڑھے قریب المرگ آدمی کو گنگاجی میں اُتارکر اس سے خدا کا نام لواتے اور غوطہ دے کر مار ڈالتے تھے

ہَری چُگا ہے

حریص ہے ؛ کھانے کے واسطے جابجا پھرتا ہے

ہَری سِنگی

سردار ہری سنگھ نلوہ کا رائج کردہ روپیہ

ہَری ڈال والا

مراد : تازہ ؛ (بالعموم) تازہ سودا بیچنے والے یہ صدا لگاتے ہیں ۔

ہَری ہَری سُوجْھنا

رک : ہرا ہرا سوجھنا ۔

ہَری چھال کیلا

ایک قسم کا عمدہ کیلا جو سبز اور لمبا ہوتا ہے

ہَری جَھنڈی ہِلانا

ریل گاڑی کو روانہ کرنے کے لیے سبز جھنڈی لہرانا ؛ روانہ ہونے کا اشارہ کرنا۔

ہَری جَھنڈی دکھانا

ریل گاڑی کو روانہ کرنے کے لیے سبز جھنڈی لہرانا ؛ روانہ ہونے یا کسی کارروائی کا اشارہ یا اجازت دینا ؛ حالات سازگار ہونے کا اشارہ کرنا

ہَری ڈال کا بَیٹھنے والا

وہ شخص جو خوشی میں ساتھ دے اور بدحالی میں ساتھ چھوڑ کر چلا جائے

ہَری ڈال والا مِیٹھا شَہتُوت

مراد : تازہ شہتوت ؛ شہتوت بیچنے والوں کی صدا

ہَری کی مایا چِھن میں دُھوپ چِھن میں چھایا

بھگوان کی قدرت ہے کبھی کچھ ہوتا ہے کبھی کچھ ، بھگوان اپنی قدرت سے ایک لمحے میں حالات بدل دیتا ہے (امیری غریبی کی طرف اشارہ ہے)

ہَری کھیتی گابَھن گائے تَب ہی جانے کہ مُنْہ میں آئے

رک : ہری کھیتی گیابھن گائے منھ پڑے تب الخ

ہَری کھیتی گیابَھن گائے مُنھ پَڑے تَب جانی جائے

کھیتی اور گابھن گائے سے جب کچھ حاصل ہو جائے تب فائدہ سمجھنا چاہیے ، ان سے جب تک کچھ حاصل نہ ہو جائے تب تک فائدہ شمار نہ کرنا چاہیے

ہَری گُن گاوے دَھکّا پاوے چُوتَڑ ہِلاوے ٹَکا پاوے

نیک آدمی کو دنیا میں کچھ نہیں ملتا بے حیا کو بہت کچھ مل جاتا ہے

ہَری گُن گاوے دَھکّا پاوے چُوتَڑ ڈُلاوے ٹَکا پاوے

نیک آدمی کو دنیا میں کچھ نہیں ملتا بے حیا کو بہت کچھ مل جاتا ہے

بَھرْتِری ہَری

ایک مشہور شاعر اور نحوی ، کہا جاتا ہے کہ راجہ بکرماجیت کا بھائی تھا .

دَب ہَری

(کاشت کاری) بیج کو مٹی میں دبانے والا ہلکی قسم کا چھوٹا ہل جس میں پھار کی جگہ تختہ لگا ہوتا ہے جو بونے کے بعد کھیت میں پھیرا جاتا ہے جس سے بیج پر مٹی چڑھ جاتی ہے، دبی ہر.

ماندی ہَری

تھکی ہاری.

عَریضُ الاَظفار

چوڑے ناخنوں والا ؛ مراد : انسان .

کھیتی ہَری ہونا

کھیتی کا سرسبز و شاداب ہونا .

کوکھ ہَری ہونا

حمل قرار پانا ، بچے پیدا ہونا.

کوکھ ہَری رَہنا

رک : کوکھ ٹھندی رہنا.

گود ہَری ہونا

بچّہ پیدا ہونا ، صاحبِ اولاد ہونا ، ماں بننا.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَری بَتّی کے معانیدیکھیے

ہَری بَتّی

harii-battiiहरी-बत्ती

وزن : 1222

مادہ: ہَری

ہَری بَتّی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • سبز رنگ کی روشنی جو کسی مقام سے بے خطر گزرنے کا اشارہ ہوتی ہے ، روانگی کا اشارہ نیز کسی کارروائی کے آغاز کا عندیہ ، اجازت ۔

English meaning of harii-battii

Noun, Feminine

  • green signal, permission (to go or do something)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَری بَتّی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَری بَتّی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone