تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِمْتِحان میں پُورا اُترنا" کے متعقلہ نتائج

پُورا

طاقت، برتا، مقدرت، بھروسا

پُورَہ

چھوٹی بستی، محلّہ، (مرکبات میں مستعمل) جیسے: مغل پورہ، باغبان پورہ

پُوْرائی

رک : پوراپن .

پُورا پَن

تکمیل، مکمل ہونے کی حالت، کسی کام کی تکمیل

پُورا سا

خاطر خواہ .

پُورا پُورا

بالکل، بلا کسی کمی بیشی کے، مکمل طور سے

پُورا وار

ایسا وار جس سے ایک ہی مرتبہ میں کام تمام ہوجائے

پُورا عَرْضَہ

(اصطلاحاً) عمارت کی ایک دیوار کی پوری چوڑائی .

پُورا پُورا اُتَرْنا

ٹھیک ٹھیک بیٹھنا ، صادق آنا .

پُورا پَڑْنا

کامیاب ہونا ، (لڑائی وغیرہ) جیتنا .

پُورا پُرا بَھر دینا

مکمل معاوضہ دینا ، کچھ بقایا نہ رہنے دینا .

پُورا تَول چاہے مَہَنگا بیچ

دکاندار کو تول میں کم چیز کبھی نہیں دینی چاہیے مہن٘گا بیچنا اس سے اچھا ہے .

پُورا ہاتھ پَڑْنا

بھرپور وار ہونا، کامل وار پڑنا

پُورا ہونا

اختتام کو پہن٘چنا، اتمام کو پہن٘چنا، مکمل ہونا، تکمیل کو پہنچنا

پُورا کرنا

بجا لانا، نباہنا

پُورا ڈالْنا

کمی کو پورا کرنا

پُورا رَکْھنا

پکا رکھنا ، قائم رکھنا ؛ مکمل یا باقی رکھنا .

پُورا اُتَرْنا

ا. آزمائش یا امتحان میں کامیاب ہونا .

پورا پورا بھردینا

بے کم و کاست معاوضہ دینا، مکمل طور پر بھر دینا

پُورا اُتْارنا

کامیاب کرنا ، تکمیل کو پہن٘چانا .

پُورا کَر دِکھانا

رک : پورا کرنا .

پُورا ہاتھ مارْنا

پورا ادا کرنا

خُسَر پُورَہ

رک: خسرپور.

خَواص پورَہ

امرا اور بڑے آدمیوں کے ملازموں کے رہنے کا مقام، ملازموں کے مکانات یا کواٹر.

شَیطان پُورَہ

چکلہ ، قحبہ خانہ ، رنڈی خانہ ، بازار حُسن.

شَکَر پُورَہ

بَھرا پُورا

مکمل، سالم، ٹھیک ٹھاک، لدا پھندا

تان پُورا

اس کا ایرانی نام طن٘بورہ ہے، یہ ستارہ کی شکل کا ساز ہے مضراب اور گز وغیرہ کے بجائے صرف سیدھے ہاتھ کی دو ان٘گلیوں سے چھیڑا جاتا ہے اس کا تون٘با ستار سے بڑا ہوتا ہے ڈان٘ڈ سوا گز کی ہوتی ہے طبلی کی جڑ میں ایک کن٘گھی ہوتی ہے اس میں چار تاروں کے سرے بندھے ہوتے ہیں طبلی کے بیچ ہیں کھرج پرچڈھے سے پہلے ہرتار میں ایک مٹکا (لٹّو) ہوتا ہے جس سے تار کو سر میں ملایا جاتا ہے تار کھرج پر سے ہو کر ایک کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور ڈان٘ڈا پر سے ہو کر پھر ایک اور کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور سرے کھون٘ٹیوں پر لپٹ جاتے ہیں دو کھون٘ٹیاں سامنے کے رخ اور دو سپتک کے دونوں پہلوؤں میں ہوتی ہیں تین تار فولاد کے اور ایک ان سے ذرا موٹا پیتل کا ہوتا ہے ان ہی چار تاروں میں گلوکار سارے سرپالیتا ہے

مَہا پُورا

مراد: جس میں پانچوں عیب شرعی ہوں، بڑا عیّار، چلتا پُرزہ، سب گنوں پور

مَنشا پُورا کَرنا

خواہش پوری کرنا ، مراد بر لانا ۔

مَنشا پُورا ہونا

مراد ملنا ، مطلب حاصل ہونا

عِنْدِیَہ پُورا ہونا

مطلب کی تکمیل ہو جانا ، منشا کا مکمل اظہار ہونا ، مطلب برآری ہونا ۔

سَب گُن پُورا

عیّار ، چالا ک ؛ ہر فن مولا ، اُستاد ، ہوشیار ؛ ماہر ، لائق (بطور طنز مستعمل).

سُخَن کا پُورا

بات کا پکّا ، قول کا سچّا.

گانٹھ کا پُورا

دولت مند، مالدار، امیر

مانپ کا پُورا

وہ جو فوج کی مقررہ ناپ میں ٹھیک ہو (گھوڑا یا جوان).

شَوق پُورا کَرنا

خواہش کی تکمیل کرنا

عَقْل کا پُورا

(طنزاََ) بیوقوف، احمق، گاؤدی

چاند پُورا ہونا

مہینہ گزرنا

قِصَّہ پُورا ہونا

قصّہ تمام ہونا ، داستان ختم ہونا .

مَفسَدَہ پُورا کَرنا

ہنگامہ فرو کرنا ، سرکش اور شورش ختم کرنا ۔

مَقْصَد پُورا ہونا

رک : مقصد برآنا

داؤں پُورا ہونا

چال کامیاب ہونا.

وعدے کا پورا

وہ جو اقرار کر کے پورا کرے

اِمْتِحان میں پُورا اُترنا

آزمائش میں ثابت قدم رہنا، کامیاب ہونا، معیار کے مطابق ہونا

سَب گُنوں پُورا ہونا

سارے عیب موجود ہونا.

نَصِیبوں کا پُورا ہونا

قسمت کا دھنی ہونا ۔

گانٹھ کا پورا آنکھ کا اندھا، گانٹھ کا پورا مت کا ہینا

بیوقوف مالدار

قَول کا پُورا

قَول پُورا کَرْنا

عہد نبھانا، عہد پورا کرنا، قسم پوری کرنا، اقرار پر عمل کرنا.

نِصاب پُورا ہونا

افراد کی مقررہ تعداد موجود ہونا (اجلاس وغیرہ میں) ، کورم پورا ہونا۔

سَوال پُورا ہونا

مطلوبہ چیز کا مِل جانا ، خواہش یا آرزو کی تکمیل ہونا .

نَشَّہ پُورا ہونا

خمار ہونا ، نشے سے تسکین ملنا ۔

وَقْت پُورا کَرنا

زندگی کے دن پورے کرنا، جیسے تیسے گزر بسر کرنا

عَہْد کا پُورا

وعدے کا پکّا، قول و قرار پر قائم رہنے والا، اپنی بات پر قائم رہنے والا

وَقت پُورا ہونا

رک : وقت برابر آجانا ، موت کا وقت آنا ، مدت باقی نہ رہنا ، مہلت نہ ملنا ۔

ہَدَف پُورا کَرنا

مقصد کو حاصل کرنا ، کسی خاص امر یا مقررہ کام کو پورا کرنا ۔

گُن میں پُورا ہونا

فن میں ماہر ہونا ، اُستادِ فن ہونا ، کاملِ فن ہونا.

ہاتھ پُورا پَڑنا

کامل وار پڑنا، پوری ضرب پڑنا، بھرپور وار پڑنا

آنکھ کا اندھا گانٹھ کا پورا

بے وقوف مالدار، سادہ لوح امیر آدمی

اردو، انگلش اور ہندی میں اِمْتِحان میں پُورا اُترنا کے معانیدیکھیے

اِمْتِحان میں پُورا اُترنا

imtihaan me.n puuraa utarnaaइम्तिहान में पूरा उतरना

محاورہ

اِمْتِحان میں پُورا اُترنا کے اردو معانی

  • آزمائش میں ثابت قدم رہنا، کامیاب ہونا، معیار کے مطابق ہونا

English meaning of imtihaan me.n puuraa utarnaa

  • succeed in a test, come up to expectations or standards, come out (of an ordeal) successfully

इम्तिहान में पूरा उतरना के हिंदी अर्थ

  • परीक्षा में सफल होना, अपेक्षाओं या मानकों पर खरा उतरना, आज़माईश में साबित क़दम रहना, कामयाब होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِمْتِحان میں پُورا اُترنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِمْتِحان میں پُورا اُترنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone