تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَطِیفَہ" کے متعقلہ نتائج

بَذْلَہ

لطیفہ، چٹکلا، ظریفنہ فقرہ

بَذْلَہ گو

رک : بذلہ سنج

بَذْلَہ سَنْج

لطیفہ گو، ظریف، خوش طبع

بَذْلَہ باز

ظریف، مسخرہ، لطیفہ گو

بَذْلَہ گوئی

بَذْلَہ گُفْتار

لطیفہ گو ، شیریں زبان ، میٹھی اور دلکش بات کہنے والا ، بذل گو (ناظم یا نائر) .

بَذْلَہ سَنْجی

لطیفہ گوئی، ظریف، خوش طبعی

اردو، انگلش اور ہندی میں لَطِیفَہ کے معانیدیکھیے

لَطِیفَہ

latiifaलतीफ़ा

اصل: عربی

وزن : 122

اشتقاق: لَطَفَ

لَطِیفَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ۱.ظریفانہ بات ، لطف انگیز بات ، دلچسپ بات ، ظرافت کی چھوٹی سی مگر معنی خیز بات ، چٹکلا، بذلہ.
  • نازک ، عمدہ ، پرلُطف.
  • ۲. مہربانی ، عنایت ، لطف و کرم ، عطیہ ، لطفِ خاص ( خداے تعالیٰ کی جانب سے).
  • ۳.(i) تعجب انگیز بات، شگوفہ.
  • (ii) عجوبہ ، عجیب و غریب شے ، انوکھی چیز.
  • ۴. (تصوّف ) ایک اشارہ ہے امرِ دقیق المعنی کی طرف جو دل میں مفہوم ہوتا ہے عبارت اور بیان میں نہیں آسکتا ہے ؛ جیسے : علومِ اذواق ہیں.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of latiifa

Noun, Masculine

  • humour, joke, jest, wit, pleasantry, witticism, mot, Amazing thing, Strange thing, Gentle, soft, excellent, savoury, kindness, gift, special care

लतीफ़ा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चुटकुला, हास्यक, मज़ेदार बात, हास्य व्यंग, जोक, हंसी की अनोखी या विलक्षण बात, हास्यपूर्ण छोटी कहानी, अद्भुत और अनोखी बात लेकिन अर्थपूर्ण बात, आश्चर्यजनक बात, अनोखी चीज़, कोमल, उत्कृष्ट, मजेदार, दया, कृपा, उपहार, विशेष कृपा (ईश्वरीय वाक्य)

لَطِیفَہ کے مترادفات

لَطِیفَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

اردو نے عربی اور فارسی کے بہت سے الفاظ کو اپنایا ہے، لیکن وہ کچھ مختلف معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک لفظ ہے ''لطیفہ'' ، جس کا مطلب اردو میں ہے کوئی ہنسانے والی چھوٹی سی کہانی یا چٹکلا۔ جب کہ عربی میں اس کے معنی ہیں نازک اور عمدہ چیز۔ عرب ملکوں میں لڑکیوں کے نام لطیفہ ہوتے ہیں۔ لیکن فائن آرٹس کے لئے بھی اردو میں 'فنونِ لطیفہ' کی ہی اصطلاح نظر آتی ہے۔ لطیفہ کا تعلق لفظ 'لطفْ' سے ہے، جو اردو میں کئی روپ دکھاتا ہے۔ اس کے معنی لذت بھی ہیں اور مہربانی بھی۔ امیر مینائ کا مشہور شعر ہے۔ لطف آنے لگا جفاؤں میں وہ کہیں مہرباں نہ ہو جائے اور حفیظ جالندھری کہتے ہیں ۔ ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گا احساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لَطِیفَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لَطِیفَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone