تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَنصُور" کے متعقلہ نتائج

مَنثُور

دُر ناسفتہ

مَنصُور

جس کی (اﷲ تعالیٰ کی طرف سے) مدد کی گئی ہو، فتح مند، نصرت مند، کامیاب

مَنصُورِ حَق

اللہ تعالیٰ نے جس کی مدد کی ہو ، موید من اللہ ۔

مَنْثُور کَلام

منصور و مظفر

جو بڑی شان سے جیتا ہو، قابل تعریف، فتح یاب، کامیاب

مَنصُوری

منصور(علم) سے متعلق و منسوب، منصور کا، منصور حلاج کا

مَنصُورَہ

ظفریاب ، فتح مند ۔

مَنْشُور

نافذ العمل تحریر، وہ دستاویز جو معاہدے پر مشتعمل ہو

مَنصُوری کاغَذ

ابوالفضل منصور کے نام سے منسوب ایک قسم کا کاغذ ۔

مَنصُورِیَّہ

حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘ کے مرتبے میں غلو کرنے والوں کا ایک فرقہ جو اپنے بانی ابو منصور عجلی (۷۴۵ء) کی طرف منسوب ہے ، اس کا عقیدہ یہ تھا کہ خدائے تعالیٰ نے سب سے پہلے حضرت عیسیٰ ؑ کو اور ان کے بعد حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘ کو تخلیق فرمایا ، پھر کل مخلوق حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘ کے نور سے پیدا کی گئی ۔

مَنْشُور نُما

(طبعیات) ایک جسم جس کی شکل منشور کی شکل کی طرح ہوتی ہے اور اس کے سرے آپس میں مطابقت نہیں رکھتے اور چہرے نسبتاً چوکور ہوتے ہیں.

مَنْشُورِ عَطُوفَت

فرمانِ شاہی ؛ مراد : بڑے خط جو لطف و کرم پر مبنی ہو ، والہ نامہ ، واجب احترام خظ.

مَنْشُورِ گِرامی

بادشاہ کا فرمان

مَنْشُور ‌‌نامَہ

تحریری منشور یا دستاویز.

مَنْشُور نُمائی

منشور نما (رک) سے منسوب یا متعلق ، منشورنما والا ؛ منشور نما ہونا.

مَنْشُورِ آزادی

آزادی کی دستاویز ، پروانۂ آزادی.

مَنْشُورِ اِسْلامی

ضابطہ اسلامی ، اسلام کا منشور ، قرآنی حکم.

مَنْشُورِ مُثَلَّی

(طبعیات) رک : منشور معنی نمبر

مَنْشُورِ مُثَلَّث

(طبعیات) رک : منشور معنی نمبر

مَنْشُور بَنانا

ضابطہ یا رہنما اصول قرار دینا.

مَنشُوری

(کیمیا) قلم پذیری کے اس نظام سے متعلق جس میں قلم کے تین غیر مساوی محور ہوتے ہیں اور ایک ترچھا خط تقاطع ہو تا ہے ، مائلہ (Monoclinic) ۔

مَنشُوری قَلَم

(کیمیا) وہ قلم جس کے تین غیر مساوی محور ہوتے ہیں اور ایک ترچھا خط تقاطع ہوتا ہے ۔

مَنْشُور دینا

منشور پیش کرنا ، نافذ العمل دستاویز جاری کرنا.

مَنْشُورَہ

(مجازاً) اجازت نامہ .

مَنشُوری حِساب دار

سندیافتہ حساب دار ، سندی محاسب ، تنقیح کار (Chartered Accoiuntant) ۔

مَنشُوری مَفصِلِیَت

(ارضیات) رک : منشوری (ب) ۔

شِعْرِ مَنْثُور

رومانی طرز کی نثر، نثری نظم، مقفّیٰ و مسجّع نثر (منظوم کے بالمقابل)

خَشْخاشِ مَنْثُور

(طب) خشخاش کی ایک قسم جو خشخاش سیاہ کی قسم سے ہے اس کے پھول کا رنگ سرخ ہوتا ہے اکثر ملک چین میں فصل ریبح میں پیدا ہوتی ہے خشخاش سفید سے قوت میں قوی ، وار سیاہ سے ضعیف ہے اس کو منثور اس لیے کہتے ہیں کہ اس ک پھول کے پتے جلد جھڑ جاتے ہیں لاط :P.Rhoeas.

مَے مَنصُور

عشق ِحقیقی کی شراب ؛ (مجازاً) کلمہء انا الحق ۔

اَبُو الْمَنْصُور

فاختہ، قمری

نَعْرَۂ مَنصُور

منصور حلاج کا نعرہ

نَظمِ مَنثُور

(ادب) ایسی نثری عبارت جس میں آہنگ تو ہو مگر وزن نہ ہو ، نثری نظم ، انشائے لطیف ۔

مظفر و منصور

جو بڑی شان سے جیتا ہو، قابل تعریف، فتح یاب، کامیاب

سَرْمَد و مَنْصُور

اِعْجَازِ سَرِ مَنْصُوْر

شِیشَۂ مَنْشُور

(طبیعیات) سہ پہلو شیشہ جس کے تینوں رخ مسطح ہوتے ہیں ، اس شیشے سے روشنی کی شعاعیں منحرف ہوکر قوس قزح کی طرح سات رنگوں میں نظر آئیں گی.

خَطِّ مَنْشُور

خطِ منشور- اِسکے حُروف ایسے ہوتے ہیں گویا فِیتے یا رِبن کو موڑ کر بنائے گئے ہوں حُروف کے سِرے اندر کی طرف حلقں کی صُورت میں پڑے ہوتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مَنصُور کے معانیدیکھیے

مَنصُور

mansuurमंसूर

اصل: عربی

وزن : 221

اشتقاق: نَصَرَ

مَنصُور کے اردو معانی

صفت

  • جس کی (اﷲ تعالیٰ کی طرف سے) مدد کی گئی ہو، فتح مند، نصرت مند، کامیاب
  • جسے حمایت یا مدد ملی ہو، جسے تائید ملی ہو

اسم، مذکر

  • ایک مشہور خدا رسیدہ صوفی اور ولی اﷲ حسین بن منصور ملقب بہ حلاج جنھوں نے حالت جذب میں انالحق کا نعرہ لگایا تھا، اس لیے احکام شرع کے مطابق خلیفہ بغداد مقتدر کے حکم پر ۹۲۲ء میں ان کا سر قلم کر دیا گیا تھا اور ان کے خون کے قطروں سے بھی اناالحق کی آواز آتی رہی

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

مَنثُور

دُر ناسفتہ

شعر

English meaning of mansuur

Adjective

Noun, Masculine

  • he was eventually crucified and brutally tortured to death

मंसूर के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिसे ईश्वरीय सहायता मिली हो, विजेता, विजयी, सफल, फ़ातेह
  • जिसे समर्थन मिला हो

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक मशहूर सिद्धप्राप्त सूफ़ी और तपस्वी हुसैन बिन मंसूर जिनका उपनाम हल्लाज था उन्होंने तल्लीनता की अवस्था में अनल-हक़ का नारा लगाया था, जिसके कारण 922 ई. में बग़दाद शासक के आदेश पर उन्हें फाँसी दे दी गई थी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَنصُور)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَنصُور

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone