تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُخْتار" کے متعقلہ نتائج

نائِب

قائم مقام، مددگار، مختار، وکیل، نمائندہ، ایجنٹ، پیشکار نیز خلیفہ

نائِبَہ

نائب کی تانیث، قائم مقام عورت، (قانون) بیوی، جو شوہر کی جانب سے طلاق ِتفویض کی بنا پر خود کو طلاق دینے کی مختار ہو

نائِب عَرض

تنخواہیں تقسیم کرنے والا ایک عہدہ دار ۔

نائِب اِلٰہی

اللہ کا نائب ؛ مراد : انسان ۔

نائِب شاہی

رک : نائب السلطنت ، گورنر ، صوبیدار ۔

نائِب عارِض

رک : نائب عرض جو زیادہ مستعمل ہے ۔

نائِب فاعِل

(نحو) فعل ِمجہول کا فاعل جو طور معروف میں مفعول ہوتا ہے ۔

نائِب قِلعَہ

ک : نائب قلعہ دار جو فصیح ہے ، کمانڈر ۔

نائِب مُہتَمِم

مہتمم کا مددگار ۔

نائِب جَمہُوری

وہ شخص جو بذریعہء انتخاب یا بیعت ُچنا گیا ہو ، عوامی نمائندہ یا رہنما ۔

نائِب مُعتَمَد

معتمد (رک) کا قائم مقام ، سیکرٹری کا ماتحت شخص یا عہدے دار ؛ ایک اعلیٰ سرکاری عہدہ دار (انگ : Deputy Secretary) ۔

نائِب ناظِم اَعلیٰ

ناظم اعلیٰ کا قائم مقام ، ناظم اعلیٰ سے چھوٹا عہدے دار ، ناظم (انگ :Deputy Director General) ۔

نائِب قِلعَہ دار

کماں دار ، کمانڈر ، سپہ سالار ، کئی ہزار لشکریوں کا سردار ۔

نائِبی

نائب کا کام یا عہدہ، قائم مقامی، ماتحتی، افسری

نائِبِ صُوبَہ

حاکم کا قائم مقام ، گورنر یا صوبے دار کا ماتحت افسر ۔

نائِب حَق

خدا کا قائم مقام ، خدائی صفات کا حامل شخص ۔

نائِب صَدر

صدر کا قائم مقام ، صدر کا مددگار ۔

نائِب والی

حاکم ، صوبہ دار ، گورنر ۔

نائِب اِمام

امام کا قائم مقام ، پیشوا ، بڑا مذہبی رہ نما نیز مجتہد ۔

نائِبان

’’نائب ‘‘ (رک) کی جمع ، قائم مقام لوگ ۔

نائِبُ الشَّرَع

شریعت کا نمائندہ، وہ شخص جو شرعی احکام جاری کرنے کا مختار و مجاز ہو

نائِب حِساب دارِ اَعلیٰ

جانچ کرنے والے اعلیٰ افسر کا ماتحت افسر ، ملازمین کے کاموں کی نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے والا ایک سرکاری افسر(انگ :Deputy Accountant General)

نائِب قاصِد

قاصد کا مددگار، قاصد سے چھوٹا عہدہ دار، سرکاری ڈاک لے جانے والے ہرکارے کا معاون

نائِب ناظِم

ناظم کا مددگار ، ناظم کا قائم مقام (انگ : Deputy Director) ۔

نائِب وَزِیر

وزیر کا قائم مقام ، وزیر کا مددگار ، وزیر کا ماتحت عہدے دار ۔

نائِب ناظِر

ناظر سے نچلے درجے کا عہدے دار ، سب انسپکٹر (انگ : Sub-inspector)

نائِب رَسُول

سول کا قائم مقام ، نبی کا جانشین ، خلیفہ ، امام ۔

نائِب مَناب

جانشیں، خلیفہ، ولی عہد

نائِب مُنِیب

نائب اور اس کا افسر

نائِبِین

نائب (رک) کی جمع ؛ افسران سرکاری ۔

نائِب مُنشی

منشی کا مددگار ، اسسٹنٹ کلرک ، کلرک کا معاون ۔

نائِب کَروری

کروری کا مددگار ، ٹیکس وصول کرنے والے کا معاون ، نائب محصل ۔

نائِب سُلطان

بادشاہ کا قائم مقام ، مدار المہام ، نائب السلطنت ۔

نائِب مولوی

معلم کا قائم مقام، مولوی سے کم درجے کا استاد

نائِب مُختار

مختار کا قائم مقام ، وہ شخص جو ایجنٹ یا وکیل کا ماتحت ہو (انگ : Sub-Agent) ۔

نائِب دَستُور

وزیر ِقانون کا ماتحت وزیر ، مشیر قانونی امور ۔

نائِب کَونسَل

مشیر نیز مشیر قانونی ۔

نائِب کمانڈر

سپہ سالار کا قائم مقام ۔

نائِب سَلطَنَت

رک : نائب السلطنت ، بادشاہ کا قائم مقام حاکم جو شاہانہ اختیارات رکھتا ہو ۔

نائِب حُکُومَت

رک : نائب الحکومت ؛ (مجازاً) سرکاری افسر ۔

نائِب مَدَدگاری

نائب مددگار کا کام یا عہدہ ۔

نائِبِ سَہمُ الحَشَم

فوج کا نائب بخشی یا سردار، قائم مقام سپہ سالار

نائِب تَحصِیل داری

نائب تحصیل دار (رک) کا کام یا عہدہ ، ڈپٹی کلکٹری ۔

نائِب چِیف اَیڈِیٹَر

مدیر اعلیٰ کا ماتحت ، معاون مدیر اعلیٰ ۔

نائِب تَحصِیل دار

تحصیل دار کا ماتحت افسر ، چھوٹا تحصیل دار ، تحصیل دار کا مدد گار ، ڈپٹی کلکٹر ۔

نائِبُ الشَّیخ

پیر کا خلیفہ، کسی بزرگ کا جانشین

نائِبُ النّائِب

نائب کا نائب ، قائم مقام سے چھوٹا عہدہ دار ؛ مراد : نائب سپہ سالار ۔ بعض اوقات

نائِبُ المَسِیح

حضرت عیسیٰ کا قائم مقام، عیسائیوں کا سب سے بڑا پادری، پوپ، پاپائے اعظم

نائِبُ الرَّئِیس

۔رئیس کا نائب(توبۃ النصوح) اسی طرح مولانا صاحب وام اللہ فیوضہم۔ نائب الرئیس ہیں۔

نائِبُ الحُکُومَت

قائم مقام سربراہ ، سربراہِ مملکت کے بعد کا عہدہ دار ، گورنر ، صوبے دار ۔

نائِبُ الرِّیاسَت

کسی رئیس کا نائب، کسی نواب کا قائم مقام یا مختار، ریاست کا نمائندہ

نائِبُ السَّلطَنَت

بادشاہ کا مقرر کردہ حاکم جو (کسی علاقے یا نو آبادی میں) شاہانہ اختیارات کے ساتھ حکومت کرتا ہو، بادشاہ کا قائم مقام، وائسرائے، صوبیدار

خُدا کا نائِب

باشاہ ، خُدا بمعنی مالک کا قائم مقام مجازی.

اردو، انگلش اور ہندی میں مُخْتار کے معانیدیکھیے

مُخْتار

muKHtaarमुख़्तार

اصل: عربی

وزن : 221

اشتقاق: خَیَّر

مُخْتار کے اردو معانی

صفت

  • اپنے قول وعمل میں آزاد، اختیاررکھنے والا مجاز، مالک، کرتا دھرتا
  • سربراہ کار، سرپرست، ولی، کارکن، تمام اختیارات جس کے حوالے کردیئے جائیں، اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے میں آزاد
  • بااختیار، آزاد، مجاز، سربراہ کار، سرپرست، گماشتہ ایجنٹ، اختاردیا گی، پسند کیا گیا
  • گاؤں کا مکھیا، سردار
  • وکیل، پیشۂ وکالت سے منسلک، جسے عام طور سے عدالت میں مقدمے کی پیروی کا حق حاصل ہو، عدالت دیوانی کا وکیل
  • جسے قانونی اختیاردیا گیا ہو جسے کسی کام کا اختیارسونپا گیا ہو، جو دوسرے کے بدلے کام کرنے کے لیے مقرر کیا جائے، نائب کارندہ، قائم مقام کارندۂ مجاز
  • چنا گیا، چھانٹا گیا، منتخب کیا گیا، نامزد کیا گیا پسند کیا گیا، اختیار دیا گیا، ترجیح دیا گیا

شعر

English meaning of muKHtaar

Adjective

  • authorized, competent, legally empowered, independent invested with the power of attorney

मुख़्तार के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • अधिकृत, जिस के पास अधिकार हो, स्वतंत्र, सम्पन्न
  • प्रबंधक, अभिभावक, संरक्षक, कार्यकर्ता, सारे अधिकार जिसके हवाले कर दिए जाएँ, अपनी इच्छा के अनुसार काम करने में स्वतंत्र
  • गाँव का मुखिया, अध्यक्ष
  • वकील ,वकालत के पेशे से संबद्ध, जिसे सामान्य से अदालत में मुक़दमे की पैरवी का अधिकार प्राप्त हो, दीवानी न्यायालय का वकील
  • गुमाश्ता अर्थात अभिकर्ता, एजेंट, जिसे वैधानिक रूप से अधिकार दिया गया हो, जिसे किसी काम का अधिकार अथवा नियंत्रण सौंपा गया हो, जो दूसरे के बदले काम करने के लिए नियुक्त किया जाए, उप प्रतिनिधि, स्थापनापन्न पात्र जो प्रतिनिधित्व के योग्य हो

    विशेष - गुमाश्ता= वह मनुष्य जो किसी बड़े व्यापारी या कोठीवाल की ओर से बही आदि लिखने या माल ख़रीदने और बेचने पर नियुक्त हो, प्रतिनिधि

  • चुना गया, छाँटा गया, चयनित किया गया, नामित किया गया, पसंद किया गया, वह जिसे अधिकार दिया गया हो, वह जिसे प्राथमिकता दी गई हो

مُخْتار کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُخْتار)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُخْتار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words