تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَجی" کے متعقلہ نتائج

سَرکاری

حکومت کا، سرکار سے منسوب، حکومت سے متعلق

سَرْکاری بین٘چ

وہ نشست گاہ یا اسمبلی ہال کا وہ حصّہ جہاں اجلاس کے وقت حکومت کرنے والی پارٹی کے مُنتخب ارکان بیٹھتے ہیں.

سَرْکاری سانڈ

نر گھوڑا ، بیل وغیرہ جو سرکار کی طرف سے اچھّی نسل کے لیے سرکاری اصطبلوں میں رکھا جاتا ہے ؛ بد چلن آدمی

سَرکارِی باغ

وہ باغ جو عوام کے لئے ہو

سَرْکاری مَمْبَر

کسی ادارے، مجلس یا اسمبلی کے لیے حکومت کا نامزد کردہ یا منتخب رکن

سَرکارِی کام

دفتر کا کام، کارِ سرکار، سرکار کے متعلق کام

سَرْکاری مال

سلطنت کے متعلق روپیہ پیسہ ، شاہی مال ، سرکاری خزانہ ، حکومت کا مال و دولت

سَرْکاری زَبان

وہ رائج الوقت تحریری زبان جس میں حکومت کے کام کیے جائیں، حکومتی زبان، کسی ملک کی دفتری زبان

سَرْکاری کاغَذ

(قانونی) اسٹامپ کا کاغذ، پرامسری نوٹ، وہ کاغذ جس کی سرکار مالک ہو اور دوسرا نجی کام میں نہ لاسکے

سَرْکاری وَکِیل

قانون: حکومت کے معاملہ میں دفاعی اہل کار، وہ قانون داں اور وکیل جو حکومت کی طرف سے کسی مقدمے میں دفاعی کِردارادا کرتا ہے

سَرکاری مُلازِم

سرکاری نوکر، سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے لوگ

سَرْکارِی آسامِی

گورنمنٹ کے ماتحت کوئی جگہ یا آسامی

سَرْکاری گََواہ

سلطانی گواہ، عدالت کی کاروائی میں وہ شخص جو اپنے ساتھی مدعا علیہ کے بجائے حکومت کی طرف سے صفائی پیش کرنے کے لیے سامنے آتا ہے اور حکومت اس کا جُرم معاف کر دیتی ہے

سَرْکارِی آمَدَنی

خراج، مالگزاری

سَرْکاری مِہْمان

حکومت کا مہمان، کنایۃ: قیدی

سَرْکاری وَظِیفَہ

وہ مقرر کردہ رقم جو حکومت وقت کی طرف سے مُسلسل ماہوار یا سالانہ کسی کو بطور امداد دی جائے .

سَرْکاری عَمَل دارِی

گورنمنٹ برطانیہ کی حکومت

سَرْکاری تَرْجُمان

حکومت وقت کی طرف سے کسی واقعے یا مسئلے کی وضاحت کرنے والا فرد، ذمہ دار افسر، اِدارہ

سَرْکاری دَرْباری

حکومت کی ہاں میں ہاں ملانے والا، حکومت سے متعلق و منسلک

سَرکاری مُراسَلَہ

وہ خط جو حکومت کے احکام و آرا اور رسمی منظوریوں کی اطلاع ، متعلقہ اِداروں یا افراد کو دینے کے لیے لکھا جائے

سَرکارِی اَہْل کار

ملازمِ سرکار

پَنْچایَت سَرْکاری

ثالث جو سرکاری طور پر مقرر کیے جائیں.

جَن٘گل سَرْکاری

(قانون) بہت سے درختوں اور جھاڑیوں کا جن٘گل جو ایکٹ جن٘گلات کے موافق قرار پائے .

جَمع سَرْکَاْرِی

سرکاری لگان، سرکاری مالیہ

غَیر سَرْکاری

جسے حکومت کی سرپرستی حاصل نہ ہو، نجی

مَنصَبِ سَرکاری

سرکاری عہدہ یا رتبہ

رَوندِ سَرْکاری

سرکاَری گشتی فوج ، گشت کے سپاہی.

اِشْتِراکِ سَرکاری

ایک طریقہ جس کے بموجب تمام صنعتوں اور حرفتوں کا گورنمنٹ انتظام کرتی ہے

پَیمائِشِ سَرْکاری

وہ پیمائش جو سرکاری طور پر کی جائے .

نِیم سَرکاری

جو پورے طور پر سرکاری نہ ہو ، سرکار کے زیر اہتمام قائم کردہ ، جو مالی اور انتظامی امور میں کسی قدر سرکار کے ماتحت ہو (ادارہ وغیرہ) ۔

نوٹ سَرْکاری

(قانون) زرِ کاغذی ۔

بِل سَرْکاری

گورنمنٹ کے خزانے کا حکم، ہنڈی یا چک

تَقْسِیمِ سَرکاری

(قانون) جو تقسیم معرفت اہلکار سرکار ہو

نَقْلِ سَرکاری

(قانون) ملزم کو عدالت کی طرف سے دی جانے والی سرکاری کاپی جس پر عدالت کے دستخط ثبت ہوتے ہیں .

مُلازِمِ سَرکاری

رک : ملازم سرکار

مُلازَمَتِ سَرْکاری

حکومت کی نوکری ، ریاست کی ملازمت ۔

کاغَذِ سَرْکاری

وثیقہ ، گورنمنٹ کا پرامیسری نوٹ ؛ وہ کاغذ جس پر گورنمنٹ کی مہر اور اسٹامپ لگا ہوا ہو.

وَثِیقَۂِ سَرکاری

سرکاری کا غذ ، گورنمنٹ بانڈ

کارِ سرکاری

سرکار کے کام، دربار کے کام، دفتری کام

مُستاجِرِ سَرکاری

سرکاری ٹھیکہ دار

سَنَدِ سَرْکاری

(قانون) حکومت کا اجازت نامہ.

گَواہِ سَرْکاری

(قانون) سرکاری کی طرف سے مقرّر فرد جو مقدمات میں سرکار کی طرف سے پیش ہوتا ہے .

مُلازِمِ سَرکاری بَننا

سرکاری ملازمت اختیار کرنا ، سرکار کا ملازم ہو جانا

مُلازِمِ سَرکاری بَن جانا

سرکاری ملازمت اختیار کرنا ، سرکار کا ملازم ہو جانا

بَیل سَرکاری، یاروں کی ٹِٹْکاری

آپس میں بھڑکا کر لڑائی کرا دینے کی نسبت مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں نَجی کے معانیدیکھیے

نَجی

najiiनजी

اصل: عربی

وزن : 12

نَجی کے اردو معانی

 

  • راز کہنا ، بھید بتانا نیز راز ، بھید
  • ہم راز ، بھیدی ، رازدار ، رازگو ، معتمد جس سے رازداری کی بات کی جائے ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَجی)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَجی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone