تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِسْبَتِ عِشْقی" کے متعقلہ نتائج

نِسبَت

کسی چیز کی طرف منسوب ہونا، منسوب ہونے کی حالت

نِسبت سے

۱۔ تعلق سے ، واسطے سے ، اس سبب یا وجہ سے ۔

نِسبَتیں

۱۔ نسبت (رک) کی جمع

نِسبَتِ مُشتَرِک

(ریاضی) کسی عدد کے ضرب کے اجزا میں سے کوئی عدد اور کسی رقم کو اس کی رقم ماقبل پر تقسیم کرنے سے اس کو معلوم کیا جاسکتا ہے

نِسبَتِ مُمتَنِع

(طبعیات) مادّے کی وہ حالت جس میں محمول کو موضوع کے لیے ثابت نہ کیا جاسکتا ہو ؛ مادۃ الامتناع ۔

نِسبَتِ حَرْکَت

وہ حرکت جس کا تعین باہمی نسبت سے ہو ؛ (طبعیات) کسی شے کے حالت ِسکون یا حالت ِحرکت میں ہونے کا تعین اس بات سے کرنا کہ اس کا فاصلہ اس کے اردگرد کی اشیا سے تبدیل ہورہا ہے یا نہیں (انگ : Relative Movement) ۔

نِسبَتِ ہِندِسِیَہ

بڑھتے ہوئے اعداد کا سلسلہ جس میں ہر اگلا عدد مستقلاً اس نسبت سے بڑھے جس نسبت سے پچھلا عدد بڑھا تھا (جیسے ۱ ، ۲ ، ۴ ، ۸ ، ۱۶ ، ۳۲ وغیرہ) ۔

نِسبَت تام

مکمل نسبت ، پوری نسبت ؛ کل کی جزو سے نسبت ۔

نِسْبَتِ عِشْقی

وہ تعلق جو عشق کی بنا پر ہو، عشق کا تعلق، محبت کا تعلق

نِسبَت نُما

(ریاضی) کسر کا نیچے کا ہندسہ ، وہ عدد جس سے معلوم ہو کہ ایک عدد کے اتنے برابر حصے کیے گئے ہیں رک : نسب نما

نِسبَت ناتا

شادی بیاہ

نِسبَت اِضافی

وہ نسبت جو اصلی نہ ہو، وہ تعلق جو دو اسموں میں اضافت کی بنا پر ہو

نِسبَتِ جَذبی

(تصوف) عشق ِالٰہی میں جذب ہو جانے کی کیفیت ، فنا ہو جانے کی حالت ۔

نِسبَت نامَہ

نسب نامہ

نِسبَت ناتَہ

رشتے داری ، تعلق ۔

نِسبَت بھائی

سالا ، جورو کا بھائی نیز بہنوئی

نِسبَتِ بَندَگی

بندگی کا تعلق ، بندہ ہونے کا تعلق ؛ (کنا یۃ ً) اُمتی ۔

نِسبَت خویشی

رشتے داری کا تعلق ، بہت قریبی اور گہرا تعلق ، قرابت داری کا رشتہ

نِسبَتِ ہِندِسی

بڑھتے ہوئے اعداد کا سلسلہ جس میں ہر اگلا عدد مستقلاً اس نسبت سے بڑھے جس نسبت سے پچھلا عدد بڑھا تھا (جیسے ۱ ، ۲ ، ۴ ، ۸ ، ۱۶ ، ۳۲ وغیرہ) ۔

نِسبَتِ شاگِردی

(تصوف) شاگرد ہونے کا تعلق ۔

نِسبَتِ مَعنَوی

روحانی تعلق

نِسبَتِ لُزُومی

لازم اور ملزوم کا سا تعلق ۔

نِسبَتِ تَداخُل

(ریاضی) اگر دو عدد بڑے اور چھوٹے ہوں اور بڑا عدد چھوٹے پر پورا تقسیم ہو جائے تو ان کو متداخلیں کہتے ہیں اور اس نسبت کو نسبت ِتداخل ، جیسے ۴ اور ۱۶ ، ۸ اور ۴

نِسبَتِ مُستَقِیم

دو قدروں یا مقداروں کا باہمی ربط جن کے گھٹنے بڑھنے میں استقامت پائی جائے ۔

نِسبَتِ رُوحانی

روحانی تعلق نیز اصلی اور اعلیٰ خوبیوں و اخلاق وغیرہ کا تعلق

نِسبَتِ باطِنی

کسی روحانی ہستی یا صاحب ِطریقت بزرگ سے روحانی تعلق ۔

نِسْبَتِ تَناسُب

نِسبَتِ تَماثُل

(ریاضی) دو اعداد (سوا ایک کے) اگر برابر ہوں تو ان کو متماثلین کہتے ہیں اور اس نسبت کو نسبت ِتماثل ؛ مثلا : ۴ ، ۴

نِسبَتِ اُوَیسی

غائبانہ محبت یا ارادت نیز غائبانہ بیعت ، کسی ذریعے کے بغیر رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم سے اخذ ِفیض اور کسب روحانیت کرنا ، آں حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم سے براہ ِراست استفادہ کرنے کا تعلق پیدا ہونا ، (حضرت اویس قرنی کو سرور ِکائنات صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم سے غائبانہ عشق پیدا ہوا ، جب آپ کے پاس یہ خبر پہنچی کہ غزوۂ احد میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کا دندان ِمبارک شہید ہو گیا تو آپ نے اپنے تمام دانت توڑ ڈالے یہ سوچ کر نہ معلوم (حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کا) کون سا دانت شہید ہوا ہے ، چونکہ حضرت اویس قرنی ؓنے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا تھا لہٰذا نادیدہ عقیدت یا بیعت یا نسبت کو کہتے ہیں) ۔

نِسبَتِ مَعکُوس

(ریاضی) کسی نسبت کے ارقام کے مقلوب سے بنائی ہوئی ایک نئی نسبت یا حاصل شدہ نسبت

نِسبَتِ مُبادِلَہ

کسی شے کی نسبت ِمبادلہ سے مراد اس کی وہ قیمت ہے جو فروخت کرنے پر مسلمہ آلہء مبادلہ (سونا) کی شکل میں وصول ہو ۔

نِسبَتِ حُکمِیَّہ

(منطق) وہ اصل تصور جس پر ہست یا نیست کا حکم لگاتے ہیں محکوم علیہ کہلاتا ہے اور جس بات کا حکم لگاتے ہیں وہ محکوم بہ بولا جاتا ہے ، وہ تعلق یا وہ کڑی جو موضوع اور معمول کا باہمی تعلق ظاہر کرتی ہے یہ کوئی لفظ بھی ہوسکتا ہے اور لفظوں کا مجموعہ بھی

نِسبَتِ تَوافُق

(ریاضی) اگر دو عدد ہوں اور وہ ایک دوسرے پر پورا تقسیم نہ ہو سکیں لیکن کسی تیسرے عدد پر دونوں پورے تقسیم ہو جاویں تو انہیں متوافقین اور اس نسبت کو نسبت توافق اور مقسوم علیہ آخیر کو جس پر دونوں عدد تقسیم ہو جاویں مقسوم علیہ اعظم کہتے ہیں ؛ مثلاً : ۱۰ و ۸ کہ دونوں ۲ پر تقسیم ہوسکتے ہیں

نِسبَتِ عام خاص مُطلَق

وہ نسبت جس میں ایک کا کل دوسرے کے کل پر دوسرے کا کل دوسرے کے جز پر صادق آئے

نِسبَتِ حِسابِیَّہ

حساب کا ، حساب سے منسوب ، ریاضی سے تعلق رکھنے والا ، جب مقابلہ اعداد میں اس طور پر ہو کہ ۱۲ میں سے ۳ تفریق کیے تو ۹ باقی بچے یعنی ان میں فرق دیکھا جائے تو اس مقابلے سے جو نسبت حاصل ہو اسے نسبت ِحسابیہ کہتے ہیں

نِسبَتِ تَکرِیمی

تعظیم و عزت کا تعلق ، بزرگی اور عزت ۔ ملا

نِسبَت کا پَیغام

شادی کے رشتے کا پیغام ۔

نِسبَت قَرار پانا

رشتہ طے ہونا، شادی کا اقرار ہونا، شادی کی بات چیت طے ہوجانا

نِسبَت قُبُول کَرنا

شادی کا پیغام منظور کرنا ۔

نِسبَت دُرُسْت کَرنا

(تصوف) کسی بزرگ سے صحیح اور سچی عقیدت پیدا کرنا، سلاسل صوفیہ میں سے کسی سلسلے میں بیعت ہونا

نِسبَت سَلب ہونا

(تصوف) سلسلہء طریقت کے کسی بزرگ سے بیعت کے بعد جو تعلق درجہ بدرجہ سلسلے سے پیدا ہوتا ہے اس فیض ِروحانی کا ختم ہو جانا۔

نِسبَت کا پَیغام آنا

شادی کی بات چیت کا آغاز ہونا

نِسبَت دُرُسْت ہونا

مناسبت ٹھیک ہونا، لگاؤ بہتر ہونا، تعلق درست ہونا

نِسبَتی

(رشتے دار) جن سے شوہر یا بیوی کے تعلق سے رشتہ ہو، جیسے، برادر نسبتی

نِسبَت کَر

نسبتہً ، نسبت سے ، مقابلے میں ۔

نِسْبَتی بھائی

۔مذکر۱۔ بہنوئی۔ دولھابھائی ۲۔ سالہ ۔ جو روکا بھائی۔

نِسبتاً

مقابلۃً، کسی چیز سے مقابلے کے لحاظ سے، کسی چیز سے نسبت کے لحاظ سے

نِسبَت آنا

شادی کا پیغام آنا، بات آنا

نِسبَت ہونا

شادی بیاہ ہونا، منگنی ٹھیرنا، رشتہ ہونا

نِسْبَت آنا

۔بات آنا۔ شادی کا پیغام آنا۔

نِسبَت دینا

تشبیہ دینا، نظیر دینا، تعلق ظاہر کرنا

نِسبَت لَگنا

(تصوف) باطنی ربط ہونا ، تعلق قائم ہونا ۔

نِسبَت مِلنا

۔ تعلق ملنا ، سلسلہ ملنا

نِسبَت پِھرنا

شادی کے پیام کو واپس کردینا ، شادی کا پیام ختم ہو جانا ، شادی کے پیام پر انکار کردینا ۔ پھر

نِسبَت ٹُوٹنا

منگنی ٹوٹنا، رشتہ ختم ہونا، شادی کی بات چیت کا ختم ہوجانا

نِسبَت مِلانا

تعلق جوڑنا ، رشتہ قائم کرنا ، منسوب کرنا ، تعلق ظاہر کرنا ۔

نِسبَت چُھوٹنا

شادی کی بات چیت طے ہونے کے بعد کسی وجہ سے ختم ہو جانا، منگنی ختم ہو جانا

نِسبَت بھیْجنا

شادی کا پیام بھیجنا

نِسبَت ٹھیرنا

شادی بیاہ کی بات پکی ہونا ۔

نِسبَت نِکالنا

(ریاضی) دو چیزوں کے درمیان مقابلہ کرکے تناسبت دیکھنا ، موازنہ کرنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نِسْبَتِ عِشْقی کے معانیدیکھیے

نِسْبَتِ عِشْقی

nisbat-e-'ishqiiनिस्बत-ए-'इश्क़ी

اصل: فارسی

وزن : 21222

نِسْبَتِ عِشْقی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • وہ تعلق جو عشق کی بنا پر ہو، عشق کا تعلق، محبت کا تعلق

شعر

English meaning of nisbat-e-'ishqii

Noun, Feminine

  • relationship of love

निस्बत-ए-'इश्क़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • वो संबंध जो प्रेम की बिना पर हो, प्रेम का संबंध, मोहब्बत का संबंध

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِسْبَتِ عِشْقی)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِسْبَتِ عِشْقی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words