تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِشان" کے متعقلہ نتائج

رَسائی

پہنچنے یا باریاب ہونے کا عمل یا کیفیت، پہنچ، باریابی، گزر

رَسائی ہونا

پہنچ ہونا، باریابی ہونا

رَسائی دینا

کامیاب بنانا ، باریاب کرنا ، پہن٘چانا.

رَسائی پانا

باریاب ہونا، رسوخ ملنا، قبول ہونا

رَسائی کَرنا

باریابی ، واقفیت یا شناسائی بہم پہن٘چانا ، رسوخ حاصل کرنا ، میل مِلاپ کرنا.

رَسائی پَیدا کَرْنا

رسوخ حاصل کرنا

رَسائی حاصِل کَرْنا

باریاب ہونا ، عمل دخل پیدا کرنا ، رسوخ حاصل کرنا.

نَفَع رَسائی

ذِہن کی رَسائی

فکر کی بلند پروازی ، تخیل کی پہنچ .

طالِع کی رَسائی

خوش قسمتی ، قسمت کی یاوری.

مِزاج میں رَسائی ہونا

مزاج میں دخل ہونا ، رسائی ہونا ، کسی کی طبیعت پر قابو پانا

قَدْموں تَک رَسائی ہونا

باریابی ہونا ، کسی خاص ہستی تک پہنچنے میں کامیاب ہونا .

نا رَسائی

رسائی نہ ہونا، پہنچ نہ ہونا

پَیغام رَسائی

تَقْدِیر کی رَسائی

بلند اقبالی ، خوش قسمتی.

بَینَ الاَقوامی رَسائی بَڑھانا

اردو، انگلش اور ہندی میں نِشان کے معانیدیکھیے

نِشان

nishaanनिशान

وزن : 121

نِشان کے اردو معانی

فارسی - اسم، مذکر

  • کسی قدیم چیز کے باقی رہنے والے آثار، کھنڈر
  • کھوج، سراغ
  • نقش جو مٹی وغیرہ پر چلنے سے پڑ جاتا ہے، چربہ، نقش، چھاپ، (بالخصوص ہاتھ یا پاؤں کے نقش کے لیے مستعمل)
  • علامت، شناخت
  • یادگار، یادگاری
  • لشکر کا جھنڈا، علم، پھریرا، پرچم

    مثال - اونچے مکانوں کی چھتوں پر سے ان کے لشکر کے نشان دکھائی دیتے تھے

  • (مغل بادشاہوں کی اصطلاح) فرمان، حکم نامہ (شاہی احکام کو فرمان اور شہزادوں کے حکموں کو نشان کہتے ہیں)
  • نمبر، عدد، رقم
  • اتاپتا، نام، پتا
  • جگہ کا پتا، ایڈریس، مقام، جائے قیام
  • چوٹ یا زخم کے اثر سے ہونے والا دھبا، کھونچ، رگڑ، نیل وغیرہ
  • اثر، تاثیر
  • (تیر انداز) جہاں نشانہ تاکا جائے، تیر یا گولی مارنے کی جگہ، ہدف، نشانہ
  • تیر یا تفنگ چلانے کی مہارت
  • شناخت یا امتیاز کے لیے مقرر کردہ علامت، اعزازی یا امتیازی تمغہ یا بلا، شاہی علامت
  • (خیاطی) گریباں کا تعویذ جہاں دونوں پٹ جڑے ہوتے ہیں
  • (ٹھگی) کدال
  • (کسی خیال یا شے یا عمل وغیرہ کی نمائندہ علامت) نشانی، شناخت، اشارہ، رمز
  • وہ لکیریا پھول وغیرہ جو ان پڑھ لوگ دستخط کی جگہ کاغذ پر بناتے ہیں
  • مہر وغیرہ کی چھاپ
  • خوبیاں، خصوصیات، خصوصیت
  • جہاں پہنچنا مقصود ہو، نشان منزل
  • منگنی یا شادی کی ایک رسم کے لوازم جس میں دولھا والے دلہن کو اس کے گھر جاکر اور دلہن والے دولھا کو اس کے گھر جاکر انگوٹھی پہناتے ہیں اور تحفے دیتے ہیں، وہ انگوٹھی یا چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں
  • 'والا' کے معنی میں بطور لاحقہ مستعمل (بلا اعلان نون): جیسے فیل عظمت نشاں یعنی شان و شوکت والا ہاتھی
  • کوئی قدرتی یا فطری حادثاتی نشان یا علامت جس کے ذریعہ کسی چیز کو پہچانا جا سکتا ہے یا جس کے ذریعہ کوئی واقعہ یا چیز معلوم ہوتی ہے

سنسکرت - اسم، مذکر

  • تیز کرنا، سان پر چڑھانا، باڑھ دینا

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of nishaan

Persian - Noun, Masculine

Sanskrit - Noun, Masculine

  • whetstone, grindstone

निशान के हिंदी अर्थ

फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • पहचान, शिनाख़्त
  • सेना का ध्वज, झंडा, पताका

    उदाहरण - ऊँचे मकानों की छतों पर से उनके लश्कर के निशान दिखाई देते थे

  • ऐसा प्राकृत या आकस्मिक चिह्न या लक्षण जिससे कोई चीज पहचानी जाए या जिससे किसी घटना या बात का परिचय, पहचान या भेद के लिए नामित प्रतीक, प्रमाण या सूत्र मिले

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • तेज़ करना, सान पर चढ़ाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِشان)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِشان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone