تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَلَنگ پَر بِٹھانا" کے متعقلہ نتائج

پَلَن٘گ

مشہور درندے کا نام، بڑی چارپائی

پَلَنگ پوش

پلنگ پر بچھائی جانے والی چادر، وہ کپڑا جو پلن٘گ پر بستر کی حفاظت کے لیے ڈال دیتے ہیں اور چاروں طرف لٹکتا یا بستر کے نیچے دبا رہتا ہے

پَلَنگ توڑ

(وہ مرد یا عورت) جو پلن٘گ پر پڑے پڑے کھائے اور کچھ کام دھام نہ کرے، سست، کاہل، نکھٹو

پَلَنگ اَفْگَن

زبردست لڑاکو سپاہی، چیتےکو زیر کرنے والا۔

پَلَنگ مار

کشتی کا یک دان٘و، جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب حریف نیچے ہو تو مقابل کے داہنی طرف بیٹھ کر اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کا جان٘گہیا بائیں طرف اوپر سے پکڑتا ہے اور داہنے ہاتھ سے حریف کی داہنی طرف ہفتہ ڈالتا ہے پھر اپنی داہنی طرف کو کھین٘چنے کا بہانہ کر کے فوراً بائیں ہاتھ سے جان٘گہیا چھوڑ کرحریف کی داہنی چھاتی کے نیچے گردن کے پاس لے جا کر اپنے دونوں ہاتھ ملا کر گردن کو اپنی طرف کھین٘چتے ہوے سینے کا زور دیتا ہے جس سے حریف چت ہوجاتا ہے۔

پَلَنگ گِیری

چھپر کٹ کی پوشش، پلن٘گ پوش (رک).

پَلَنگ پِیڑھی

گھر گرہستی میں اٹھنے بیٹھنے اور لیٹنے کا متفرق سامان (جو بیشر جہیز میں دیتے ہیں).

پَلَنگ کَسْنا

بنے ہوئے پلن٘گ کی ادوائن یا نواڑ کسنا؛ ادنیٰ کام کرنا، خدمت کرنا.

پَلَنگْڑی

چھوٹا پلن٘گ یا چارپائی، کھٹولا (بیشتر خوبصورت اور سبک یا بچوں کے لے مستعمل)، پلن٘گ کی تصغیر

پَلَن٘گ توڑ بیلا

ایسا ہیلا (پھول) جس کی خشبو سے نوشاہ و عروس مست ہوجائیں (یہاں تک کہ ان کی خوش فعلیوں سے پلن٘گ ٹوٹنے کی نوبت آئے)

پَلَنگ آراستَہ کرنا

پلنگ بچھا دینا، پلنگ کو سجا دینا

پَلَنگ سے لَگْ جانا

سخت بیمار پڑنا کہ اٹھا نہ جا سکے، بیماری کے باعث اٹھنے کے قابل نہ رہنا

پَلَنگ کے باندھ توڑنا

خالی بیٹھے رہنا، کچھ کام نہ کرنا

پَلَنْگِینَہ پوش

تین٘دوے کی کھال یا اس کے مشابہ کپڑے سے تیار شدہ لباس وغیرہ پہننے والا

پَلَنگ کی پَٹّی تَلے سونا

بالکل پاس سونا، پلنگ کے پاس زمین پر سونا

پَلَنْگِینَہ

پَلَنگ کے بان توڑْنا

۔ (عو) بیکار بیٹھے رہنا۔ (فقرہ) امیر خانم نے کہا کہ بیوی میں بے خبر لئے تو جانے کی نہیں نہ میرے جانے سے کوئی کام اٹکا رہے گا۔ خالی پلنگ پر بیٹھی چارپائی کے بان توڑا کرتی ہوں۔

پَلَنگِیاں کَرنا

چیتے کی سی چالیں چلنا، (مجازاً) چھیڑ چھاڑ کرنا، ستانا.

پَلَنگی

چیتے جیسے خواص والا، خوفناک، دہشت ناک۔

پَلَنگ کو لات مار کَر کَھڑا ہو جانا

بیماری سے صحتیاب ہونا

پَلَنگ کی پَٹّی نہ چھوڑنا

ہر وقت پاس بیٹھے رہنا

پَلَنگ لَگْنا

پلن٘گ ڈال کر اس پر بستر وغیرہ بچھا دینا۔

پَلنگ لگانا

پلنگ لگنا کا تعدیہ

پَلَنگ ڈالنا

پلنگ تین چور

ایک صورت کو کبہ جو ستارۂ قطب کے نزدیک ہے، دب اکبر ، بنات النعش۔

پَلَنگان

پلن٘گ (۱) (رک) کی جمع.

پَلَنگِیری

(عام بول چال) پلن٘گ (۱) (رک) کی تانیث یا تصغیر.

پَلَنگ بِچھانا

بڑی چارپائی پر بستر لگانا

پَلَنگ لگا دینا

بڑی چارپائی پر بستر لگا دینا

پَلَنگ پَر لیٹْنا

آرام کرنا، سونا.

پَلَنگ جھولا ہونا

پلن٘گ کی نواڑ کا ڈھیلا ہوجانا۔

پَلَنگ پَر بِٹھانا

۔ (عو) بہت آرام دینا۔ خدمت نہ لینا۔ معزز بناکر بٹھانا۔ افسربناکر بٹھانا۔

پَلَنگْڑی دارْ تَعوِیذ

(گورکنی) پلن٘گ کی شکل کا تعویذ جو قبر پر بنایا جاتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہے ہوتی کہ مستطیل ہودا سا بناتے ہیں اور اس کے بیچ میں مٹی بھر دیتے ہیں

پَلَنگ پَر بِٹھا کَرْ روٹی دینا

۔ (عو) بغیر خدمت لئے نان نفقہ دینا۔ بغیر کسی معاوضے کے سلوک کرنا۔

پَلَنگِیاں

پلن٘گی (رک) کی جمع (تراکیب میں مستعمل).

پَلَنگانَہ

چیتے اور تین٘دوے کی خصلت والا.

سَفَری پَلَنگ

ایک قِسم کی تہہ ہوجانے والی چارپائی جو نِواڑ یا پلاسٹک سے بنی ہوتی ہے، پائے المونیم لوہے یا سخت قسم کے پلاسٹک کے بھی ہوتے ہیں .

نِواڑی پَلَنْگ

۔(دہلی) مذکر۔ نواڑ کا بنا ہوا پلنگ۔(مراۃ العروس) بیٹیوں کو تو ڈھنگ کے نواڑی پلنگ بھی نہ جڑے۔

چَھپَّر پَلَن٘گ

رک : چھپر کھٹ.

گاو پَلَنْگ

گاؤ پَلَنگ

زرافہ.

کھانے میں چَٹنی، پَلَنگ پَر نَٹنی

کھانے میں چٹنی ہو اور پلنگ پرنَٹنی ہو

دُور دیس سے بَالَم آئے اُونچی اَٹَریا پَلَنگ بِچھائے

یہ مثل کبھی تو غایت شوق میں بولی جاتی ہے اور کبھی نِکَھٹُّو کی شان میں کہی جاتی ہے.

مُجھ کو بُوڑھِیا نَہ کَہنا کوئی ، مَیں تو لال پَلَنگ پَر سوئی

رک : مجھے بڑھیا نہ کہو کوئی الخ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں پَلَنگ پَر بِٹھانا کے معانیدیکھیے

پَلَنگ پَر بِٹھانا

pala.ng par biThaanaaपलंग पर बिठाना

محاورہ

موضوعات: عوامی

پَلَنگ پَر بِٹھانا کے اردو معانی

  • ۔ (عو) بہت آرام دینا۔ خدمت نہ لینا۔ معزز بناکر بٹھانا۔ افسربناکر بٹھانا۔
  • بہت آرام دینا ، خدمت نہ لینا ، معزز بنا کر ہٹھانا، افسر بنا کر بٹھانا.

पलंग पर बिठाना के हिंदी अर्थ

  • ۔ (ओ) बहुत आराम देना। ख़िदमत ना लेना। मुअज़्ज़िज़ बनाकर बिठाना। अफ़्सर बनाकर बिठाना
  • बहुत आराम देना, ख़िदमत ना लेना, मुअज़्ज़िज़ बना कर हठाना, अफ़्सर बना कर बिठाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَلَنگ پَر بِٹھانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَلَنگ پَر بِٹھانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone