تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قَینچی لَگانا" کے متعقلہ نتائج

قَینچی

کپڑا یا کاغذ وغیرہ کترنے کا آلہ

قَینچی پَہ چَڑھانا

(کشتی) حریف کے قینچی کا دانو مارنا.

قَینچی دُما

جس کی دم قینچی کی شکل کی ہو (عموماً ہاتھی کی).

قَینچی لَگنا

قَینچی چَلْنا

قینچی چلانا (رک) کا لازم ، قینچی کا رواں ہونا ، کترنا ، تراشنا نیز کٹنا (کسی چیز کا).

قَینچی مارنا

(کُشتی) رک : قینچی گانٹھنا.

قَینچی بَنانا

آلتی پالتی مار کر بیٹھنا ، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا.

قَینچی لَگانا

کترنا، کاٹنا، تراشنا، چھاٹنا، قلم کرنا

قَینچی دکھانا

(بازاری) مقراض سے تراشنا، کاٹنا

قَینچی بَندْھنا

رک : قینچی باندھنا (رک) کا لازم ، ٹانگوں میں ٹانگیں بھنسنا.

قَینچی چَلانا

قینچی سے کترنا نیز درزی کا پیشہ کرنا

قَینچی بِٹھانا

ٹوکری بناتے وقت قینچی کی شکل کا نمونہ بنانا.

قَینچی بَجانا

کترنی یا مقراض کے پھلڑوں کو باہم ٹکرانا جو بعض عورتوں کے نزدیک نحوست یا جنگ کا باعث خیال کیا جاتا ہے.

قَینچی چَڑھانا

(شکاریات) درندے کا شکار پر حملہ کرنے کے وقت یا دشمن کی آہٹ پا کر کان کھڑے کرنا جو اس کے چو کنّا ہونے اور کوئی تیز حرکت کرنے کی علامت سمجھی جاتی ہے.

قَینچی باندْھنا

۱. (کُشتی) حریف کی دونوں ٹانگوں میں اپنی دونوں ٹانگیں ڈال کر مجبور کر دینا ، مطلقاً ٹانگوں میں ٹانگیں پھنسا لینا.

قَینچی گانٹْھنا

(کُشتی) ٹانگوں پر ٹانگ ڈال کر مخالف کو مجبور کرنا

قَینچی چَلْوانا

ترشوانا ، کتروانا ، کٹوانا نیز کاٹنا ، کترنا.

قَینچی کی ٹَٹّی

ٹٹی کی ایک قسم جس میں لکڑی کی پٹیاں ضرب کے نشان سے ملتی ہوئی شکل میں باہم جوڑی جاتی ہیں.

قَینچی پَر چَڑھانا

(کشتی) حریف کے قینچی کا دانو مارنا.

قَینچی کی طَرَح مِنْقار چَلْنا

رک : قینچی سی زبان چلنا ، تیزی سے بات چیت کرنا.

قَینچی کی طَرَح زَبان چَلْنا

فرفر زبان چلنا ، تیز تیز بولنا ، تڑاق تڑاق بولنا ، دوسرے کی بات کاٹنے کو جلد جلد بولنا.

قَین٘چی مار

قینچی مارنے والا ، جیب کاٹنے والا ، جیب کترا.

قَین٘چی مَشِین

برقی طاقت سے چلنے والی لوہا کاٹنے کی مشین جس میں اوپر نیچے دو بلیڈ لگے ہوتے ہیں نیچے کا بلیڈ ساکن رہتا ہے اور اوپر کا بلیڈ نچلے بلیڈ پر قینچی کی طرح چلتا رہتا ہے.

چَھت قَینچی

(معماری) دو پلیاں چھیریا کھپریل کے پائے اور مگری کی لکڑی کو سہارنے اور اٹھائے رکھنے والی لکڑی کی بنی ہوئی چلیپائی آڑ.

مُحَبَّت کی قَینچی

محبت کو قطع کرنے والی شے

میرَٹھ کی قَینچی

میرٹھ شہر کی مشہور اور عمدہ قسم کی قینچی نیز (کنا یۃً) تیز زبان ، منھ پھٹ ؛ (مجازاً) بدقماش ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں قَینچی لَگانا کے معانیدیکھیے

قَینچی لَگانا

qai.nchii lagaanaaक़ैंची लगाना

محاورہ

موضوعات: پہلوانی

قَینچی لَگانا کے اردو معانی

فارسی، ہندی - فعل مرکب

  • کترنا، کاٹنا، تراشنا، چھاٹنا، قلم کرنا
  • ترچھی آڑی لگانا، دو لمبی لکڑیوں کے اوپر کے حصّے کو ایک دوسرے کے برخلاف ملا کر رکھنا
  • کُشتی: ایک داؤں جس میں حریف کی پشت پر سوار ہو کر اس کی بغلوں میں سے اپنے دونوں ہاتھ نکال کر اس کی گردن کی پشت پر باندھ لیتے ہیں.

English meaning of qai.nchii lagaanaa

Persian, Hindi - Compound Verb

  • to lock the opponent between one's legs
  • to cut, to sort, to trim
  • make truss, putting two long wooden tops opposite to each other

क़ैंची लगाना के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, हिंदी - यौगिक क्रिया

  • कुश्ती: एक दांव जिसमें प्रतिद्वंदी की पीठ पर सवार हो कर उसकी बग़लों में से अपने दोनों हाथ निकाल कर उसकी गर्दन के पीछे पर बांध लेते हैं
  • कुतरना, काटना, तराशना, छाटना, क़लम करना
  • तिरछी-आड़ी लगाना, दो लम्बी लक्कड़ीयों के ऊपर के भाग को एक दूसरे के विपरीत मिला कर रखना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (قَینچی لَگانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

قَینچی لَگانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone