تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شِراکَت" کے متعقلہ نتائج

اِشْتِراک

پیداوار کے ذرائع پر مشترکہ قومی ملکیت کی تنظیم کا نظریہ یا تحریک، کسی اخبار یا رسالے وغیرہ کی خریداری میں شرکت، ترکیب میں مستعمل، کام بقدر صلاحیت اور اجرت بقدر محنت کا نظام، تناسل میں شرکت، جفتی یا پیوند کاری، سوشلزم، کمیونزم، مارکسیزم

اِشْتِراکی

اشتراکیت سے منسوب، اشتراکیت کا حامی، سوشلزم سے متعلق، اشتراکیت کا پیرو، سوشلسٹ

اِشْتِراکِ باہَمی

آپس میں شرکت، باہم ساجھے داری

اِشْتِراکِیَت

ایک اعتدال پسند فلسفہ یا نظریۂ حیات جس کے مطابق ذرایع پیداوار پر عوام کی مشترکہ ملکیت ہونی چاہیے

اِشْتِراکِ سَرکاری

ایک طریقہ جس کے بموجب تمام صنعتوں اور حرفتوں کا گورنمنٹ انتظام کرتی ہے

بَدَل اِشْتِراک

کسی جانب سے کیا جانے والا کام، اخبار کی مہینہ وار یا ہفتہ وار قیمت

اردو، انگلش اور ہندی میں شِراکَت کے معانیدیکھیے

شِراکَت

shiraakatशिराकत

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: کرکٹ قانونی

اشتقاق: شَرِكَ

شِراکَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ۱. حصّہ داری ، ساجھا ، اشتراک .
  • ۲. شریک یا شامل ہونے کا عمل ، شمولیت ، شریک ہونا .
  • ۳. (قانون) کاروبار کی ایسی تنظیم جس میں دو یا زیادہ اشخاص بہ حیثیتِ مجموعی کاروبار کرتے ہیں ، سب افراد مقررہ شرائط اور معاہدے کے مطابق ایک خاص نسبت سے زمین ، محنت اور سرمایہ فراہم کرتے ہیں اور باہمی طور پر کاروبار کے انتظامی امور سنبھالتے ہیں نفع یا نقصان حصص کے تناسب سے تقسیم ہوتا ہے .
  • ۴. کمپنی ، شرکا کی جماعت .
  • ۵. (کرکٹ) جیت کے لیے دو بلّے بازوں کی متفقہ کوشش .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of shiraakat

Noun, Feminine

  • contribution, indulgence, partnership, a business alliance

शिराकत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • भागीदारी, हिस्सेदारी, साझा, योगदान, सहभागी, भाग लेने वाला या शामिल होने का कार्य, शिराकत

شِراکَت کے مترادفات

شِراکَت کے مرکب الفاظ

شِراکَت سے متعلق دلچسپ معلومات

شراکت عام طور پر اول مفتوح کے ساتھ بولا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں اول مکسور ہونا چاہئے، کیونکہ عربی میں’’شرکت‘‘ اول مکسور کے ساتھ ہے۔ لیکن’’شراکت‘‘ توعربی میں ہے ہی نہیں، اردو فارسی والوں کا بنایا ہوا ہے۔ لہٰذا اس کے تلفظ پرعربی نافذ کرنا بے معنی ہے۔ پلیٹس نے اس لفظ کو فارسی بتایا ہے اور اس خیال سے کہ یہ عربی سے لیا گیا ہے، (حالانکہ یہ استدلال بے معنی ہے) اسے اول مکسور سے لکھا ہے۔ پلیٹس نے یہ بھی لکھا ہے کہ اول مفتوح سے بھی رائج ہے، لیکن یہ تلفظ عامیانہ ہے۔شان الحق حقی نے بھی اول مفتوح لکھا ہے اور کہا کہ ’’اصلاً شِرکت‘‘ [اول مکسور] ہے۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ ’’شرکت‘‘ سے ’’شراکت‘‘ بننے کا کوئی اصول نہیں۔اغلب یہ ہے کہ اردو فارسی والوں نے اسے’’شرافت‘‘ (اول مفتوح) پر قیاس کرلیا ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ نے اول مفتوح اور مکسور دونوں صحیح قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ فارسی میں اول مکسور ہے۔ مختصر یہ کہ اب اردو میں اول مفتوح سے رائج ہے اور یہی مرجح بھی ہے۔ اول مکسور کہنے سے خواہ مخواہ شرک کی طرف دھیان جاتا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شِراکَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

شِراکَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone