تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُلْٹی سِیدھی" کے متعقلہ نتائج

اُلْٹی

رک : الٹا جس کی یہ تانیث ہے

اُلٹی زَقَند

اُلْٹی پَڑنا

دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں خود نقصان اٹھانا.

اُلْٹی جَڑنا

تہمت یا الزام لگانا.

اُلٹی طَرَف

اُلْٹی سُنو

خلاف معمول یا خلاف اصول بات کا ذکر کرتے وقت ایک طرح کا تمہیدی فقرہ ، مترادف : اور تماشا دیکھو ! یہ غضب دیکھو وغیرہ .

اُلْٹی سِیدھی پَڑنا

(مستقبل میں) حادثہ پیش آنا، مصیبت میں پھنسنا، مصیبت کا خطرہ پیدا ہونا (خوف و خطر کے کام سے روکنے کے موقع پر مستعمل)

اُلْٹی کَرنا

اُلْٹی پَٹّی پڑھانا

بہکانا، حق کے خلاف ابھارنا، گمراہ کرنا

اُلْٹی سَیفی پَڑھنا

بد دعا دینا، کوسنا ، مراد کے خلاف دعا مانگنا.

اُلْٹی پَڑے، سِیدھی پَڑے

خدا جانے نتیجہ اچھا ہو یا برا

اُلٹی اَنْتَڑِیاں گَلے پَڑنا

اُلْٹی کُھوپَڑی کا

کم فہم ، جس کی سمجھ میں سیدھی اور صحیح بات نہ آئے ، اوندھی کھوپڑی

اُلْٹی چھاونی بانْدھنا

ناحق الزام لگانا

الٹی واکی ریت ہے الٹی واکی چال، جو نر بھونڈی راہ میں اپنا کھووے مال

جو اپنا مال و دولت فضولیات پر ضائع کرتا ہے وہ بڑا بیوقوف ہے

اُلْٹی چاکی

(سپہگری) سیدھی چاکی کی طرح وار مگر دائیں طرف.

اُلٹی کھوپَڑی اَونْدھا گِیان

بے عقل، کم سمجھ، پرلے درجے کا بے وقوف ہے

اُلْٹی پَڑے چاہے سِیدھی

اب نفع ہو یا نقصان ، چاہے جو کچھ بھی انجام ہو.

اُلْٹی ٹُوپی گُڑ چَنے

رک : الٹا پاجامہ گڑچنے

اُلْٹِی ٹانْگیں گَلے پَڑِیں

بھلائی کے بدلے برائی اور نفع کی جگہ نقصان ہوا

اُلْٹی ٹانگیں گَلے پَڑنا

رک : الٹی آنتیں گلے پڑنا

اُلْٹی آنتیں گلے پڑنا

نیکی کا بدلہ بدی ملنا، نیز دوسرے کو نقصان پہنچانے کی تدبیر میں خود نقصان اٹھانا

اُلْٹِی گَنْگا پَہَاڑ کو چَلی

ناممکن بات کا ممکن ہونا

اُلٹی مت

الٹی سمجھ

اُلْٹی کا پِلْوا

فضول، بے تکا، نامعقول، بیہودہ

اُلْٹی سُنانا

(کسی کو) غیر معقول بات کہنا ، (مجازاً) برا بھلا کہنا.

اُلْٹی سُوجھنا

عقل یا حق و انصاف یا محل و مصلحت کے خلاف کہنا یا کرنا.

اُلْٹی طَرف سے ناک پَکڑنا

خلاف عقل کام کرنا، جس سے مسئلہ پیچیدہ یو جائے

اُلْٹی عَقْل

رک:الٹی سمجھ .

اُلْٹی لِی جائیں نَہ سِیدھی

کسی طرح قابو میں نہ آئیں ، ہر گز نہ مانیں .

اُلْٹی نَدی بہنا

رک : الٹی گنگا

اُلْٹی ہَوا چلنا

رسم و رواج معمول یا حق و انصاف کے خلاف باتوں اور کاموں کا مقبول ہونا

اُلْٹی گھائی کاٹنا

(سپہگری) حریف کے حملے کا توڑ کرنا، جوابی حملہ کرنا ، حریف کو غچّا دینا

اُلٹی سِیدھی باتیں کَرنا

اُلْٹی رات کا

بیوقوف ، احمق

اُلٹی لاگ

(حساب) نسبت معکوس Anti log

اُلْٹی سِیدھی سُنانا

برا بھلا کہنا، بے عزتی کرنا، توہین کرنا

اُلْٹی ہَوا

اُلْٹی سانس لینا

ہانپنا ، سانس پھول جانا ، اکھڑی اکھڑی سانسیں لینا، دم توڑنا، موت کی ہچکیاں لینا.

اُلْٹی سانس بَھرنا

ہانپنا ، سانس پھول جانا ، اکھڑی اکھڑی سانسیں لینا، دم توڑنا، موت کی ہچکیاں لینا.

اُلْٹی بات

رسم و رواج تمدن یا اصول کے خلاف بات یا کام ، بے تکا یا نا انصافی پر مبنی قول یا فعل

اُلْٹی تَسبِیح پھیرنا

نفع کی بجاے نقصان پہنچانا.

اُلْٹی رِیت

اُلٹی گَنگا بَہانا

اُلٹی گَنگا بَہنا

اُلْٹی بات دینی آنا

الزام آنا

اُلْٹی جُوتی مُنْھ پر کھانا

دوسرے کو نقصان پہنچانے کی تدبیر میں خود پھنس جانا

اُلٹی مَنطِق بَگھارنا

اُلْٹی کَبِیر کی

(لفظاً)کبیر کی الٹوانسی (رک)، (مراداً) مجذوبوں کی بڑ.

اُلْٹی چال

بری عادت، غلط طریقہ، خلاف معمول چلن

اُلْٹی چِین

حقے کے نیچے کی بندش کا ایک خاص طریقہ جس میں کپڑے کو اندر کی طرف مروڑتے ہیں اور مروڑی مکمل ہونے پر تاگا اس طرح لپیٹے ہیں کہ وہ مروڑی کے نیچے دبا رہتا ہے (اس بندش کا نیچا بہت مضبوط ہوتا ہے)

اُلْٹی چُھری پِھرنا

بے دھار آلے سے ذبح کیا جانا، بے انتہا اذیت ہونا، حد سے زیادہ تکلیف پہنچنا

اُلْٹی سَمجھے نَہ سِیدھی

کسی طرح قائل ہی نہیں ہوتا ، سمجھتا ہی نہیں

اُلْٹی سَیفی پھیرنا

بد دعا دینا، کوسنا ، مراد کے خلاف دعا مانگنا.

اُلٹی سانْسیں لینا

اُلْٹی قِسْمَت

رک : الٹی تقدیر

اُلْٹی مَنطِق

خلاف ضابطہ یا بے دلیل(بات یا کام وغیرہ).

اُلْٹی تَقْدِیر

بد نصیبی، الٹا نصیبا

اُلْٹی کھاڑی

وہ کھاڑی یا پانی میں ڈوبی ہوئی وادی جس کا منہ سمندر کی طرف پتلا ہو

اُلْٹی پَھانک

(سپہگری) دائیں جانب بازو سے کولھے تک وار

اردو، انگلش اور ہندی میں اُلْٹی سِیدھی کے معانیدیکھیے

اُلْٹی سِیدھی

ulTii-siidhiiउल्टी-सीधी

وزن : 2222

اُلْٹی سِیدھی کے اردو معانی

صفت

  • الٹا سیدھا (رک) کی تانیث.

شعر

English meaning of ulTii-siidhii

Adjective

  • topsy-turvy

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُلْٹی سِیدھی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اُلْٹی سِیدھی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone