تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"واقِعَہ" کے متعقلہ نتائج

وُقُوع

(لفظاً) اپنی جگہ سے گرنا، (پرندے کا) نیچے آنا

وُقُوعَہ

واردات، سانحہ، حادثہ، واقعہ، صحیح واقعہ ہے، ہنگامہ، دنگا فساد، صدمہ

وُقُوعی

حقیقت ، اصلیت ، اصل نوعیت

وقوع ہونا

واقع ہونا، ظاہر ہونا

وُقُوع گوئی

(شاعری) عشق میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا بیان ، معاملہ بندی ۔

وُقُوع پانا

ظاہر ہونا ، واقع ہونا ۔

وُقُوعات

حادثات، سانحات، وارداتیں

وُقُوعِ جُرم

گناہ کا ظہور، جرم کا ارتکاب

وُقُوعِ نَسخ

قرآن میں نسخ (رک) کا واقع ہونا ۔

وُقُوع پَذِیری

وقوع پذیر ہونے کی حالت یا کیفیت ۔

وُقُوعِ سانِحَہ

وُقُوع میں آنا

ظاہر ہونا، ظہور میں آنا، واقع ہونا، سرزد ہونا، پیش آنا

وُقُوع میں آنا

۔ظہور میں آنا۔ ظاہر ہونا۔واقع ہونا۔ سرزد ہونا۔

وُقُوع میں لانا

عمل میں لانا ، واقع ہونے کا موجب ہونا ، ظہور میں لانا ، کرنا ۔

وقوعہ ہونا

واقعہ یا حادثہ ہونا، واردات ہونا

وُقُوع پَذِیر ہونا

عمل میں آنا، ظہور میں آنا، واقع ہونا، (واقعہ) پیش آنا، سرزد ہونا

وُقُوعَہ گوئی

(شاعری) معاملاتِ عشق کا بیان ، معاملہ بندی ۔ وقوعہ گوئی جس کو اردو والے معاملہ بندی کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ اصل میں مفروضہ واقعات کے بیان کرنے کو کہتے ہیں ۔

جائے وُقُوع

وہ جگہ جہاں کوئی چیز واقع ہو

عَجَبُ الْوُقُوع

شاذ ونادر واقع ہونے والا ، حیر انگیز ، تعجب خیز (واقعہ).

قَرِیبُ الْوُقُوع

جلد واقع ہونے والا، جلد پیش آنے والا

مَحَلّ وُقُوع

واقع ہونے کی جگہ، وہ مقام جہاں کوئی شے واقع ہو، جائے وقوع یعنی آس پاس کیا ہے

نا مُمکِنُ الوُقُوع

جن کا وقوع ممکن نہ ہو ، ناقابل یقین ۔

شِرْکَت قَبْلِ وُقُوعِ جُرْم

(قانون) وہ شرکت ہے کہ کوئی شخص مشورہ اور تدبیر وقوع جرم میں شریک ہو گو بوقت جرم حاضر نہ ہو

شِرْکَت ما بَعْدِ وُقُوعِ جُرْم

(قانون) وہ شرکت ہے جو کوئی شخص باوجود اس علم کے کہ فلاں شخص نے جرم کیا ہے، جرم یا مجرم کو چھپانے کی کوشش کرے

عِلاجِ واقِعَہ پیش اَز وُقُوع بایَد کَرْد

حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی اس کے رُوکنے کا انتظام کرنا چاہیے

اردو، انگلش اور ہندی میں واقِعَہ کے معانیدیکھیے

واقِعَہ

vaaqi'aवाक़ि'आ

اصل: عربی

وزن : 212

جمع: واقِعات

اشتقاق: وَقَعَ

واقِعَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • وہ امرجو پیش آئے، جو ہوا ہو، جو کچھ گزرا ہو، جو بیتا ہو

    مثال - بھلے آدمیاں تی کس پاس منگیا نیں جاتا ، انوں پر یو واقعہ فاقہ آتا ۔ (۱۶۳۵ ، سب رس ، ۴۶) آکربلا کا واقعہ دیکھو حرم رو رو اگتسینے کوں لگ لگ شاہ کے پڑتے ہیں رن میں مرثیہ (۱۷۰۵ ، بیاض مراثی ، ۱۲۴)

  • (مجازاً) وقوعہ، سانحہ، حادثہ

    مثال - حساس آدمی وہ نہیں ہوتا جو ہر بات یا ہر واقعہ کا اثر قبول کرے

  • حقیقت، صحیح بات یا امر، سچی بات، اصلی بات
  • شکل، صورت، امکان، ہیئت، کینڈا
  • کہانی، ماجرا، واردات
  • کیفیت حال، روداد، حال، سرگزشت
  • (مجازاً) انتقال، موت
  • لڑائی، جنگ، مڈبھیڑ
  • قیامت، حشر
  • سختی زمانہ، آفت، مصیبت
  • خواب، خاص کر وہ خواب جو جاگتی سوتی حالت کے بیچ میں دکھائی دے، رویا
  • خبر، اطلاع، معلومات
  • (تصوف) سالک کے دل پرعالم غیب سے جو کچھ وارد ہو خواہ وہبی طور پر یا کسب سالک سے

English meaning of vaaqi'a

Noun, Masculine, Singular

वाक़ि'आ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

واقِعَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (واقِعَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

واقِعَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone