تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَقفَہ ہونا" کے متعقلہ نتائج

وَقْفَہ

کسی کام کے دوران رک جانے کا عمل، قیام، سکون، ٹھہراؤ، آرام

وَقفَہ دینا

موقع دینا، مہلت دینا، فرصت دینا

وَقفَہ ہونا

دیر ہونا، ڈھیل ہونا

وَقفَہ کَرنا

رکنا، ٹھہرنا، قیام کرنا

وَقفَہ پَڑ جانا

ٹھہراؤ آجانا ، کسی جاری عمل کا کچھ دیر کے لیے رک جانا نیز دیر ہو جانا ، تاخیر ہو جانا۔

وَقفے

وقفہ کی جمع، ٹھہراؤ، رہاؤ، سکون، قیام، تھوڑی سی ڈھیل، مہلت، توقف، دیر، تاخیر، تامل، مزاحمت، التوا، فرصت، چھٹی

وَقفَہ دار

(لفظاً) وقفہ رکھنے والا ؛ (برقیات) غیر مسلسل ، رک رک کر ہونے والا ۔

وَقفی

وقف سے منسوب و متعلق

وَقفَۂ دَوری

(فلکیات) عرصہ جس میں اجرام فلکی کا اپنے مدار میں ایک چکر مکمل ہوتا ہے ، ثوابت کی گردش سے شمار کیا جانے والا دور ، وقفہء کوکبی (انگ : Sidereal period) ۔

وَقفَۂ کامِل

(قواعد) مکمل ٹھہراؤ ، وقف لازم نیز وہ جگہ یا نشان (۰ یا -) جہاں فقرہ ختم ہوجاتا ہے ۔

وَقفَہ بَہ وَقفَہ

وقفے وقفے سے، تھوڑی تھوڑی دیر سے، ٹھہر ٹھہر کر

وَقفَۂ تَولِید

(حیاتیات) مدت جو ایک خلیے کے مکمل ہونے اور دوبارہ تقسیم ہونے میں درکار ہوتی ہے (انگ : Generation time) ۔

وَقفَۂ سُکُون

ٹھہرنے یا سانس لینے کا وقفہ ؛ سکون کا عرصہ ، آرام کی مدت ۔

وَقفَۂ حِضانَت

انڈے سینے کے عمل کی مدت ؛ (حیاتیات) بیماری کی علامت ظاہر ہونے کی مدت ، جراثیم کے پنپنے کا عرصہ (انگ : Incubation period)۔

وَقفَۂ کَوکَبی

رک : وقفہء دوری ۔

وَقفَۂ اِرتِکامی

(فعلیات) طویل ترین وقت جو دو تحت الاقل تہیجات کے درمیان گزرے اور پھر بھی تحریک پیدا ہوجاتی ہو (انگ : Summation Interval) ۔

وَقفَۂِ جَذبِ حَرارَت

(فولاد سازی) مدت جو فولاد کے اندرونی ذرّات کو حرارت جذب کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے اور یہ نصف گھنٹہ تا ایک گھنٹہ فی انچ ہوتی ہے (انگ : Soaking Time) ۔

وَقفَۂِ بَینُ المُحاقَین

(فلکیات) کسی سیارے کے سورج کے ساتھ ہم قران ہونے کا درمیانی وقفہ ؛ مدت جس میں تشکیل ِقمر کا ایک دور مکمل ہوتا ہے ۔

وَقفات

وقفہ (رک) کی جمع ؛ وقفے ۔

وَقْف عَلَی اللہ

وَقْف عَلَی الاولاد

وہ شے جو اپنی اولاد کے لیے وقف کریں اور جس میں دوسرے کو دخل نہ ہو

وَقْف عَلَی الفُقَراء

(فقہ) املاک جس کی آمدنی کا فائدہ فقیروں اور حاجت مندوں کے لیے مخصوص ہو ۔

وَقفے وَقفے سے

تھوڑی تھوڑی دیر بعد، ٹھہر ٹھہر کر، رہ رہ کے

وُقُوفی

سمجھ رکھنے والا ؛ ذہین

واقِفی

رک : واقف ، جاننے والا ، باخبر ، شناسا ؛ (مجازاً) مبتدی ؛ فرقہء واقفیہ سے تعلق رکھنے والا۔

وَقف عام کَرنا

سب کے لیے وقف ٹھہرانا، رفاہ عامہ کے لیے وقف قرار دینا نیز حق ملکیت یا حق طباعت وغیرہ عام لوگوں کے استفادے کے لیے دے دینا، نذر کرنا

وَقفِ جائِز

(تجوید) قرآن مجید میں وہ مقامات جہاں دوران تلاوت رکنا اور نہ رکنا دونوں جائز ہوں ، وقف جس میں وقف اور وصل دونوں جائز ہیں ۔

وَقفِ مُشاع

رک : وقف ِعامہ ۔

وَقفِ اَولاد

چیز جو اپنی اولاد کے لیے وقف ہو اور اس کی آمدنی اولاد خرچ کر سکتی ہے مگر بیچ نہیں سکتی کوئی اور شخص اس میں دخل نہیں رکھ سکتا ۔

وَقفِ صَحِیح

باضابطہ وقف ، وقف جو قانونی طور پر درست ہو ۔

وَقفِ لازِم

تجوید: قرآن مجید کے مقامات جہاں پر دوران تلاوت ٹھہرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ آیت کے معنی بدل جانے کا امکان ہوتا ہے

وَقفِ قَبیح

(تجوید) قرآن مجید کی تلاوت کے دوران ایسے مقام پر ٹھہرنا جہاں نہ تو وقف تام ہو اور نہ وقف حسن (جیسے : بسم اللہ میں بسم پر وقف کرنا) ، وقف جس میں موقوف کو اپنے مابعد کلمے سے لفظی اور معنوی دونوں تعلق ہوں ، وقف اضطراری ۔

وَقفِ تَوضِیحی

(کتب خانہ) ایک تحریری علامت جس میں تلے اوپر دو نقطے اور اکثر آگے ایک خط بھی ہوتا ہے ، شارحہ تفصیلیہ (:۔) نیز نشان رابطہ (:) جو کسی عنوان کے بعد لگایا جاتا ہے (عموماً کسی چیز کی تفصیل بیان کرنے یا وضاحت کرنے سے پہلے) (انگ : Colon) ۔

وَقْفِ عَامْ

وَقْفِ خَاصْ و عَامْ

وَقفِ تام

(تجوید) قرآن مجید کے وہ مقامات جہاں پر ٹھہر کر سانس لینا اور پھر اس کے بعد ابتدا کرنا اچھا ہو ، وقف جس میں موقوف کلمے کو اپنے بعد آنے والے کلمے سے نہ تو تعلق لفظی ہو نہ معنوی ۔

وَقفِ خاندانی

املاک کا وقف جس کے تحت املاک موقوفہ کسی حالت یا مرحلے میں خاندان سے باہر نہ جائے ۔

وَقفِ اِضطِراری

(تجوید) قرآن کی تلاوت کے دوران کیا جانے والا وقفہ جو مجبوراً ہو ، وقف جو اصولاً نہیں ہونا چاہیے مگر مجبوری کے سبب خود ہی ہو جائے (مثلاً کھانسی آنے یا سانس ٹوٹنے سے) ۔

وَقْفِ مُجَوَّز

(تجوید) وقف جہاں کلمہء مابعد سے ابتدا کرنا بھی جائز ہے لیکن نہ ٰٹھہرنا بہتر ہے ، (رک : وقف ِتجوز) ۔

وَقفِ تَجَوُّز

(تجوید) وقف جس میں علامت وقف (ز) پر وقف کرکے کلمہء مابعد سے ابتدا کرنا بھی جائز ہے لیکن نہ ٹھہرنا بہتر ہے ۔

وَقفِ عامَّہ

(فقہ) اراضی یا چیزیں جو عام آدمی کے استعمال اور فائدے کے لیے ہوں ؛ جیسے : مسجد ، قبرستان وغیرہ ۔

وَقفِ کافی

(تجوید) قرآن مجید میں دوران تلاوت ٹھہرنے کا وہ مقام جہاں لفظاً تو انقطاع واقع ہو جائے لیکن معنی مابعد کا تعلق ماقبل سے موجود ہو ۔

وَقْف مُجَوَّزَہ

(تجوید) وقف جہاں کلمہء مابعد سے ابتدا کرنا بھی جائز ہے لیکن نہ ٰٹھہرنا بہتر ہے ، (رک : وقف ِتجوز) ۔

وَقفِ واجِب

(تجوید) وقف لازم (رک ، معنی نمبر۱) ۔

وَقفِ مُوَقَّتی

(فقہ) ایسا وقف (صدقہ) جو ایک خاص مدت کے لیے کیا جائے ۔

وَقفِ اِختِباری

(تجوید) وقف جس میں استاد شاگرد کو امتحاناً ٹھہرائے کہ یہ موقوف کو کیسے پڑھتا ہے

وَقفِ حَسَن

(تجوید) قرآن مجید میں وہ مقامات جہاں دوران ِتلاوت ٹھہرنا تو صحیح ہو لیکن ٹھہر کر فوراً اس کے بعد سے آغاز تلاوت کرنا بغیر اعادہ کیے اچھا نہ ہو (کیونکہ جس کلمے پر وقف کیا جاتا ہے اس کا لفظی تعلق اگلے کلمے سے ہوتا ہے ؛ جیسے : الحمد ﷲ کے بعد رب العلمین) ۔

وَقفِ مُطلَق

(تجوید) مقامات جہاں پر رکنے کے بعد مابعد سے آغاز کرنا احسن ہو ۔

وَقفِ مُرَخَّص

(تجوید) وقف جس میں بات پوری نہ ہونے اور کلمے کے طویل ہونے کے باعث بجائے دوسرے مقامات کے سانس لینا بہتر ہوتا ہے ۔

وَقفِیَّہ

رجسٹر اندراج ۔

وَقفِیَّت

واقفیت کی تخفیف، جاننا، آگاہی، معلومات، جان پہچان، شناسائی، علم، خبر، اطلاع

شَرْنَقی وَقْفَہ

(حیوانیات) کیڑے کی پیدائش کی تیسری حالت کا وقفہ، منجھ روپاپن

مَحْفُوظ وَقْفَہ

(طب) وہ ایام جن میں (مانع حمل طریقوں سے) مجامعت کے باوجود حمل نہیں ہوتا

نِیم وَقفَہ

(موسیقی) سروں کی ادائیگی کے درمیان میں واقع چھوٹے وقفے سے بھی چھوٹا وقفہ

واقْفِیَت

علم، آگاہی، اطلاع، معلومات، خبر

کَم وَقْفَہ

مختصر ، تھوڑی مدّت کا ، کچھ دنوں کا (زمانہ وقت وغیرہ).

نا وَقْفی

ناواقفیت، لاعلمی، جہالت، ناتجربہ کاری

مَحْض بے وَقُوفی

سراسر حماقت، نری بیوقوفی

نا واقِفی

ناواقف ہونے کی حالت ، لاعلمی ، ناواقفیت ، انجان پن ، ناتجربہ کاری ۔

بے وَقُوفی کا کام کَرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں وَقفَہ ہونا کے معانیدیکھیے

وَقفَہ ہونا

vaqfa honaaवक़्फ़ा होना

محاورہ

وَقفَہ ہونا کے اردو معانی

  • دیر ہونا، ڈھیل ہونا
  • کسی کام کے درمیان کھانے پینے یا آرام کرنے کا مختصر موقع آنا

वक़्फ़ा होना के हिंदी अर्थ

  • किसी काम के बीच खाने पीने या आराम करने का छोटा सा मौक़ा आना
  • देर होना, ढील होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَقفَہ ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَقفَہ ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone