تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یَوم وِلادَت" کے متعقلہ نتائج

یَوم

دن، روز، نہار، عرصہ جو چوبیس گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے اور آدھی رات سے آدھی رات تک وقت کی ایک اکائی کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، وہ عرصہ جو زمین اپنے محور پر مکمل طور پر ایک چکر گھومنے کے لیے لیتی ہے نیز طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب کا درمیانی وقت،

یَوم الجَزا

وہ دن، جس میں اچھے کام اور نیکی کا صلہ ملے گا، جزا اور سزا کا دن، قیامت کا دن، روزِ حشر

یَومُ الوُرُود

وارد ہونے کا دن ، لوٹنے کا دن ، قیامت کا دن ۔

یَومُ البَعث

قیامت کا دن، مردوں کو زندہ کرنے کا دن، یوم النشور

یَوم مَنانا

کسی خاص دن کو بطور یادگار منانا

یَومُ القِیام

وہ دن جب دنیا ختم ہو جائے گی ، روزِ قیامت ۔

یَوم عید

عید کا تیوہار، خوشی کا دن

یَومِ دِین

قیامت کا دن، روزِ آخرت

یَومُ الفُرقان

حق و باطل میں فرق کرنے کا دن ؛ رک : یوم بدر ۔

یَومُ الْعاشُور

مھرم کی دسویں تاریخ جس دن حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے تھے ؛ رک : یوم عاشو

یَومُ الحَرام

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری سال اور آخری دن ۔

یَومِ جَزا

روزِ حساب ، قیامت کا دن جو سزا اور جزا کا دن ہوگا ۔

یَومِ دِفاع

دشمن کا حملہ پسپا کرنے کا دن

یَومُ القِیامَت

اٹھائے جانے کا دن

یَوم الْحِساب

قیامت کا دن جس دن لوگوں کے اعمال کا حساب کتاب ہوگا، روزِ قیامت، روز محشر

یَومُ الْعَشُورَہ

مھرم کی دسویں تاریخ جس دن حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے تھے ؛ رک : یوم عاشو

یَوم وَفات

مرنے کا دن

یَوم سَعِید

مبارک دن، خوشی کا دن، عید کا دن

یَوم الباحُور

بحران کا دن، جدائی کا دن

یَومُ الْحَق

رک : یوم الحساب.

یَوم الْخَمِیس

(لفظاً) پانچوان دن، جمعرات کا دن، پنج شنبہ

یَومِ حَصاد

فصل کاٹنے کا موسم، فصل کاٹنے کا وقت

یوم پیدائش

پیدائش کا دن

یَومُ العَدل

انصاف کا دن، روز قیامت، روز حشر

یَومِ سِیاہ

(لفظاً) کالا دن ؛ مراداً : خراب دن ، ُبرا دن ، بدترین دن ؛ کسی غم کے موقعے پر یا احتجاج کے طور پر منایا جانے والا دن جس میں سیاہ جھنڈے وغیرہ لہرائے جاتے ہیں یا بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی جاتی ہے.

یَوم آزادی

غلامی سے نجات کا دن، کسی ملک کی آزادی کا دن

یَومِ مَوعُود

وہ دن جس کا وعدہ کیا گیا ہو

یَوم وِلادَت

پیدائش کا دن، سالگرہ کا دن، جنم دن

یَوم الاَحَد

اتوار، یکشنبہ

یَومی

روزانہ کے اعتبار سے ۔

یَومِ آخَر

روز محشر، نہایت مصیبت و پریشانی کا دن

یَومُ الجَمْع

اکٹھے ہونے کا دن ، حشر کا دن ، قیامت کا دن ۔

یَومِ نَجات

چھٹکارے کا دن، آزادی کا دن، وہ دن جس میں کسی مشکل سے رہائی حاصل ہو

یَومِ مِیثاق

قول و قرار کا دن ، وعدہ ازل ، میثاق ازل ، قرآن میں مذکورہ وہ عہد بندگی کا دن جب اللہ تعالیٰ نے تمام ارواح سے قول اور وعدہ لیا تھا .

یوم احد

جنگ احد کا دن

یَوم نُشُور

قیامت کا دن، روزِ محشر

یَوم عاشُور

محرم کا دسواں دن، (خصوصا) ۱۰ محرم الحرام جو اہل تشیع حضرت امام حسین اور ان کے اعزا و رفقا کی کربلا کے مقام پر شہادت کی یاد میں مناتے ہیں، کنایتہ: سخت مصائب کا دن یا سخت مصیبتوں کا زمانہ

یَومِ عَسِیر

مشکلات کا دن ، حشر کا دن ، قیامت کا دن ، بہت دشوار دن .

یَوم حِساب

روزِجزا، قیامت کا دن، حساب کتاب کا دن

یَومِ تَعْطِیل

چھٹی کا دن، فرصت کا دن، دفتر یا اسکول وغیرہ بند ہونے کا دن

یَومُ الحَشْر

قیامت کا دن جبکہ مردے اٹھائے جائیں گے

یَومِ قَیامَت

روز محشر ، نہایت مصیبت و پریشانی کا دن

یَومُ الفِطر

ماہ شوال کا پہلا دن ، یکم شوال ، عید الفطر کا دن ۔

یَومُ الفَصل

فیصلے کا دن ؛ مراد : قیامت کا دن ، روزِ حشر ۔

یَومُ البَشَر

انسان کے حساب کتاب کا دن ، یوم الحساب ۔

یَومُ الجُمْعَہ

جمعرات کے بعد کا دن ، یومِ آدینہ ۔

یَوم تاسِیس

وہ دن جس میں کسی تنظیم یا ادارے کی بنیاد رکھی گئی ہو

یَومِ مَنازِلی

(ہیئت) وہ عرصہ یا مدت جس کے اندر چاند اپنی ستائیس منزلیں طے کرتا ہے

یَومِ کَوکَبی

(ہیئت) کسی سیارے کے کسی نصف النہار سے گزرنے اور دوسرے دن اسی نصف النہار کو پہنچنے تک کا زمانہ ، وہ عرصہ جس میں اپنے محور کے گرد چکر پورا کرتی ہے ، ایک دن اور ایک رات کا عرصہ ، روز کوکبی (انگ : Sidereal Day)

یَومِ بَدر

جنگِ بدر کا دن ، مسلمانوں اور کفارِ قریش کے درمیان پہلی جنگ کی یاد منانے کا دن ؛ مراد : معرکہ بدر ۔

یَومُ العَرفَہ

ذوالحجہ کی نویں تاریخ ، جس دن حاجی میدانِ عرفات میں جا کر قیام کرتے اور مقررہ مناسک حج بجا لاتے ہیں ، حج سے ایک دن پہلے ؛ رک : یوم عرفہ

یَومِ حَشر

یومِ جزا، قیامت کا دن

یَومِ پاکِستان

پاکستان کی آزادی کا دن، ۱۴؍ اگست

یَومِ نَحْر

دس ذی الحجہ کا دن جب حاجی منیٰ میں کنکریاں مارنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانور نحر کرتے ہیں، قربانی کا دن

یَومِ سَبت

یہودیوں کا مقدس دن ، سنیچر، ہفتے کا دن

یَوم الاثنَین

پیرکا دن، دو شنبہ

یَومُ الفَیصَلَہ

رک : یوم الفصل ۔

یَومِ عَرَفَہ

نو ذوالحجہ کا دن ، جس دن حاجی میدان عرفات میں قیام کرتے ہیں اور مقررہ مناسک حج بجا لاتے ہیں .

یَومِ مَحْشَر

یوم قیامت، قیامت کا دن

یَومِ تَروِیَہ

ماہِ ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ جس میں حجاج منیٰ کو جاتے ہیں ، حج کا ایک رکن ، یوم الترویہ

اردو، انگلش اور ہندی میں یَوم وِلادَت کے معانیدیکھیے

یَوم وِلادَت

yaum-e-vilaadatयौम-ए-विलादत

اصل: عربی

وزن : 22122

یَوم وِلادَت کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پیدائش کا دن، سالگرہ کا دن، جنم دن

شعر

English meaning of yaum-e-vilaadat

Noun, Masculine

  • birthday

यौम-ए-विलादत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जन्म लेने का दिन, जिस दिन जन्म हो, जन्म दिन

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یَوم وِلادَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

یَوم وِلادَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone