تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",CoHh" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",CoHh" کے متعقلہ نتائج
جن کی یہاں چاہ اُن کی وہاں چاہ
جن کی اس دنیا میں ضرورت ہوتی ہے ان کی خدا کے یہاں بھی ضرورت ہوتی ہے یعنی نیک اور بھلے شخص کو سبھی پسند کرتے ہیں
چاہی توڑ
(آبپاشی) وہ جو بچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.
چاہِ مُقَنَّع
ترکستان کے شہر نخشب کے باہر حکیم ابن مقنع کا کا بنوایا ہوا کنواں (کہا جاتا ہے کہ اس میں سے وہ شعبدے کے طور پر اندھیری راتوں میں ایک چاند نکالا کرتا تھا جو ہوا میں معلّق ہو جاتا اور اس کی روشنی چار فرسخ تک پہن٘چا کرتی یہ چاند اس نے سیمابی اجزا سے تیار کیا تھا)
جِس کی یَہاں چاہ، اُس کی وَہاں بھی چاہ
جسے دنیا والے چاہتے ہیں اُسے خدا بھی چاہتا ہے ، اچھوں کو موت جلد آتی ہے
چُوہے دَتّی
کلالئی میں پہننے کا پہن٘چی کی قسم کا زیور (اس کے دانے پہن٘چی کے دانوں کے پر خلاف بجائے گول کے چمپلی کی کلی کی شکل کے ہوتے ان دانوں کی چوہے کے دان٘توں سے مشابہت کی وجہ سے اسے چوہے دتیاں کہتے ہیں) کوکر دنتیاں ، چمیلیاں .
چَھ بُونْدیا
لال بیگ سے کسی قدر چھوٹا ایک کتھئی رن٘گ کا بدبودار کیڑا جس کی پُشت پر تلے اوپر قطار کی شکل میں چھ زرد نقطے ہوتے ہیں اور اس کا کاٹا سان٘پ کے کاٹے سے بھی جلد مر جاتا ہے .
چاہِ کَنْعاں
ملک شام میں طبریہ کے قریب وہ کنواں جس میں حضرت یوسف عیلہ السّلام کو ان کے سوتیلے بھائیوں ہے حسد کی بنا پر گرا دیا تھا کہ ان کے باپ حضرت یعقوب علیہ السّلام حضرت یوسف علیہ السّلام کو ان سے زیادہ چاہتے تھے
فَقِیرکو تِین چِیزیں چاہِئیں فاقَہ ، قَناعَت اور رِیاضَت
فقیر کے لیے فاقہ ، قناعت اور ریاضت ضروری ہین ان کے بغیر فقیر نہیں بنتا
تُو چاہ میری جائی کو، مَیں چاہُوں تیرے کھاٹ کے پائے کو
ساس اپنے داماد کو کہتی ہے کہ تم میری بیٹی سے اچھا سلوک کروگے تو میں تمہاری ہر چیز کی قدر کروں گی
ہَم چاہیں تِیرے دائیں کو ، تُم چاہو ہَمارے بائیں کو
(عور) عورتیں اس وقت بولتی ہیں جب کوئی کسی سے بیوفائی کرے ۔
زَر گیا زَرْدی چھائی، زَر آیا سُرخی آئی
نقصان ہونے سے چہرہ زرد پڑ جاتا ہے اور فائدہ ہو تو چہرہ سُرخ ہو جاتا ہے یعنی چہرے پر لالی آ جاتی ہے
گھوڑی کو نَعْل ٹُھکواتے دیکھ کَر بی مینڈْکی بھی نَعْل لَگوانا چاہیں
رک : گھوڑے کےلگے تھے نعل مینڈکی بولی میرے بھی جَڑ دو .
سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نوڑیا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار
اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
چاہ بَن٘وانا
چاہ بنانا (رک) کا تعدیہ ، ، رفاہ عامّہ کے لیے کن٘واں تعمیر کرا کے لوگوں کو فیض پہن٘چانا.
چاہِ زَمزَم
مکہ کے اس چشمے کا نام ہے جس سے آب زم زم نکلتا ہے، شدت پیاس میں حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے ایڑیاں رگڑنے سے بحکم خدا وندی ایک چشمہ ابلنے لگا جسے زمزم کہا گیا کچھ مدت بعد یہ ہچشمہ خشک ہوگیا پھر کافی مدت گزرنے کے بعد حضرت عبدالمطب کو خواب میں اس جگہ کنواں کھودنے کی بشارت دی گئی انھوں نے خانۂ کعبہ کے قریب کنواں کھدوایا تو وہ چاہ زمزم کے نام سے مشہور ہوا اور آج تک جاری ہے اور لاکھوں حاجی اس سے فیض یاب ہوتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔