تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",LDo" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",LDo" کے متعقلہ نتائج
لَڈُّو لَڑے چُورا جَھڑے
دو کے لڑںے سے تیسرے کو فائدہ پہنچتا ہے، امیر آدمیوں کے جھگڑوں میں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے
لَڑائی میں لَڈّو نَہیں بَٹْتے
لڑائی میں کچھ نفع نہیں ہوتا ، لڑائی کوئی خوشی کا مقام نہیں ، لڑائی میں بہت تکلیف ہوتی ہیں
چَراغ میں بَتّی پَڑی لاڈو میری تَخْت چَڑھی
اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو کاہلی کی وجہ سے سر شام سونے کی تیاری کرے
کے لَڑے سُورْما، کے لَڑے اَنْجان
لڑنے کا کام بہادروں کا ہے یا پھر جو بیوقوف ہوتا ہے وہی لڑائی مول لیتا ہے
لَڑائی میں لَڈّو نَہیں بَٹْتی
لڑائی میں کچھ نفع نہیں ہوتا ، لڑائی کوئی خوشی کا مقام نہیں ، لڑائی میں بہت تکلیف ہوتی ہیں
کیا لَڑے سُورْما، کیا لَڑے اَنْجان
لڑنے کا کام بہادروں کا ہے یا پھر جو بیوقوف ہوتا ہے وہی لڑائی مول لیتا ہے
یا لَڑے سُورما یا لَڑے اَن بھول
یا تو بہادر لڑنے سے نہیں ڈرتا یا بھولا ، لڑائی کی گوت کے دو ہی آدمی ہیں یا شجاع یا بے وقوف ، یا بہادر آدمی لڑتا ہے یا بے وقوف ، یا بہادر لڑتا ہے یا جاہل
لاد دے لَدا دے لَدانے والا ساتھ دے
۔ مثل۔ چیز بھی دے اُسے لدوا بھی دے اور ایک آدمی بھی دے جو جاکر اُتروا دے یعنی ہم سے کچھ نہ ہوگا جو کچھ بھی کرنا ہے آپ ہی کو کرنا چاہئے جو شخص ہر طرح کا بوجھ دوسرے پر الے اُس کی نسبت بولتے ہیں۔ (ابن الوقت) مگر ہندوستانی اس درجہ کے جاہل اور کاہل ہیں کہ اُن میں اپنی حالت کی درست کرنے کی گُدگُدی خدا نے پیدا ہی نہیں کی یہ تو گورنمنٹ سے چاہتے ہیں لاد دو لدا دو لادنے والا ساتھ دو۔
لاد دو لَدا دو اَور لادْنے والا بھی ساتھ دو
جو کچھ کرنا ضروری ہے وہ تم ہی کرو، ہم سے کچھ نہ ہو سکے گا (ہر قسم کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے والے کے لیے مستعمل).
سانْچ کَہے سو مارا جائے، جُھوٹا بَھڑوا لَڈُّو کھائے
سچ کہنے والے کو لوگ بُرا سمجھتے ہیں، جھوٹا مزے میں رہتا ہے
مَن کے لَڈُّو پھوڑْنا
دل ہی دل میں منصوبے بنا کر خوش ہونا ، خیالی پلاؤ پکانا ، دل ہی دل میں خوش ہونا ، آپ ہی آپ کام کر بیٹھنا
لوڑا پَکَڑْنے کی تَمِیز نَہ ہونا
(فحش) کوئی کام اُصول قاعدے سے نہ کرنا، تمیز نہ ہونا، صلاحیت نہ ہونا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔