تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آسمان" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"آسمان" کے متعقلہ نتائج
آسْمان كا تُھوكا مُنْھ پر آتا ہے
اعلیٰ پر كسی قسم كا حملہ كرنے سے ادنیٰ ہی كی ذلت ہوتی ہے، پاک دامن كو رسوا كرنے والا خود ہی ذلیل ہوتا ہے
آسْمان دیكھنا
ناامیدی کے عالم میں نظر بخدا ہونا، مجبوری کی حالت میں آسمان کی طرف نظر اٹھانا، تعجب، حیرت یا مجبوری كے عالم میں آسماں پر نظر كرنا (خدا تعالیٰ كی طرف رجوع قلب كا ایک انداز)
آسْمان تاكْنا
(مرغ بازی) مرغ كا مست اور لڑائی كے لیے تیار ہونا اور زور میں بھر كر آسمان كی طرف دیكھنا
آسْمان زَمِین كیوں نَہیں پَھٹ جاتے
كس سخت صدمے یا گناہ عظیم كے ہونے كے موقع پر بولتے ہیں كہ آسمان زمین كیوں نہیں پھٹ جاتے مطلب یہ ہوتا ہے كہ قیامت كیوں نہیں آجاتی (اس لیے كہ یہ امور قیامت كے دن ہوں گے)
آسمان نہ پھٹ پڑے
جب کوئی بہت جھوٹ بولتا یا صریح تہمت لگاتا یا علانیہ ظلم کرتا یا گناہ کرتا ہے تو کہا جاتا ہے
آسْمان كَھونْچا
بہت لمبی نے كا حقہ جو بالا خانوں یا بلند مقام پر بیٹھنے والوں یا فیل سواروں كو ككڑ والے پلاتے تھے
آسْمان زَمِین كیوں نَہیں شَق ہو جاتے
كس سخت صدمے یا گناہ عظیم كے ہونے كے موقع پر بولتے ہیں كہ آسمان زمین كیوں نہیں پھٹ جاتے مطلب یہ ہوتا ہے كہ قیامت كیوں نہیں آجاتی (اس لیے كہ یہ امور قیامت كے دن ہوں گے)
آسمان پَر تُھوکنا
ایسا كام كرنا جس سے الٹا اپنے تئیں نقصان پہنچے، یا ندامت حاصل ہو، بیجا حركت كرنا، بے ہودہ اور بے فائدہ كام كرنا
آسْمان جھانكنا
(مرغ بازی) مرغ كا مست اور لڑائی كے لیے تیار ہونا اور زور میں بھر كر آسمان كی طرف دیكھنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔