تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اصول" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اصول" کے متعقلہ نتائج
اُصُولِ اَوَّلِیَّہ
منطق کے چار قوانین : اصول عینیت ، اصول تباین ، اصول خارج الاوسط ، اصول استدلال .
اُصُولِ اَرْبَعَہ
فقہ اسلامی کے وہ چارماخذ جن پر مسائل فرعیہ کی بنیاد ہے، یعنی: قرآن سنت، اجماع، قیاس یا عقل
اُصُولِ مَوضُوعَہ
وہ مبادی، جو کسی علم خصوصاً علم ہندسہ و ریاضی وغیرہ میں دوسری چیزوں کو ثابت کرنے کی غرض سے مان لئے گئے ہیں اور مسلمات میں شمار ہوتے ہیں
اُصُولِ مُتَعارَفَہ
عام مسلمات، جنہیں سب مانتے ہیں، علوم حکمت و ریاضی وغیرہ کے وہ بدیہی کلیات، جن کے اثبات کے لئے دلیل کی ٖضرورت نہ ہو، جیسے : نقطہ جسم نہیں رکھتا
اُصُول پَرَسْت
ضابطے کی پابندی کرنے والا، وضعداری یا معمول سے نہ ہٹنے والا، ضابطے کی پابندی یا وضعداری کو پسند کرنے والا
اُصُولِ کَلام
علم کلام کے مسائل اور مباحث کو عقلی اور منطقی دلیلوں سے ثابت کرنے کے مقرر قاعدے اور ضابطے
اُصُولِ حَدِیث
وہ ظابطے اور قاعدے جو حدیث کی صحت و مقم کو پرکھنے کے لیے علماے اسلام نے متیعن کیے ہیں. جرح و تعدیل.
اُصُول تَرْک کَرنا
بنیادی باتوں کو ترک کردینا، لوازمات سے الگ ہوجانا، کلیات و مسلمات کا خیال نہ رکھنا
اَصْل اُصُولِ مَعارِفِ اِلٰہِیَّہ
(تصوف) ' احدیت اسمائیہ اور تجلی ذاتی کیونکہ ذات کا متجلی ہونا یہ احدیت اسمائیہ ہے اور احدیت ذاتیہ میں تجلی ممتنع ہے '
مَنزِلی اُصُول
(طبیعیات) وہ اُصول جسے سپوٹنک کو ایک سہ منزلہ راکٹ کی مدد سے مدار میں پھینکنے یا بھیجنے کے لیے وضع کیا گیا تاکہ مطلوبہ تیز رفتار حاصل ہو سکے (Stepprinciple) ۔
با اُصُوْل
اصول سے منسوب، ضابطے یا دستور کے مطابق، بنیادی، معقولات کی رو سے درست، ضابطے یا دستور کا پابند
جَلْوَتی اُصُول
(تصوف) وحدت شہود کے نظریہ کے مطابق عالم عالم شہود ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا جلوہ ہر شے میں ہے (وحدت شہود) وحدت وجود کے بر عکس ۔
اَصْلِ اُصُول
تمام جڑوں کی جڑ، کل مجانی کی اساس، حقیقی بنیاد، بنیادی اصول، علت غائی، کسی شے کے وجود کی غرض یا مقصد
عِلْمِ اُصُولِ قانُون
علمِ اُصولِ قانون سے انسانوں کے اون تعلقات کا صوری علم مراد ہے ، جو قانونی احکام کے تابع ہوتے ہیں یا جن سے قانونی نتائج پیدا ہوتے ہیں .
عِلْمِ اُصولِ قانُونِ خاص
علمِ اُصولِ قانونِ خاص سے کسی حقیقی نظام قانون یا اوس کے کسی حصہ کا علم مراد ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔