تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اعلیٰ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اعلیٰ" کے متعقلہ نتائج
اَعْلیٰ
عمدہ، بہت عمدہ، ہر اعتبار سے بہتر، فائق تر، بلند فطرت انسان، اونچے درجے کا شخص، معزز آدمی (بیشتر ادنیٰ کے بالمقابل)
اعْلیٰ کَمان
کسی ادارے یا تنظیم کا مختار، انگریزی میں 'کمانڈ' یعنی 'حکم' سے مرکب ہے اصل 'اعلیٰ کمانڈ' ہے
اَعْلیٰ حَضْرَت
حضور، سرکار، جہاں پناہ، (عموماً بادشاہوں یا نوابوں کو خطاب کرنے کا کلمہ نیز نام کا قائم مقام جب کہ مخاطب مذکور یا متعین ہو)
اعْلیٰ کَمانڈ
کسی ادارے یا تنظیم کا مختار، انگریزی میں 'کمانڈ' یعنی 'حکم' سے مرکب ہے اصل 'اعلیٰ کمانڈ' ہے
اَعْلیٰ مَراتِبِ التَّجْرِیر
(تصفوف) 'حقیقۃ الجمع' یہیں پر سانک اجمال کو تفصیل اور تفصیل کو اجمال میں ملاحظہ کرتا ہے کل مراتب خلقیہ اور حقیقہ میں ،
اَعْلیٰ مَقاماتِ التِّقْویٰ
(تصوف) ' وہ مقام جہاں سالک کا ظہر باشریعت آراستہ اور باطن یا طربقت بیراستی ہو یہی مقام امامت کمالیہ کا ہے جو جامع ہے علمیہ و علمیہ دونوں کو اسی مقام سے مالک جو کشھ کرتا ہے حق کے ارادے سے کرتا ہے کیونکہ اس کاارادہ بالکل رہتا ہی نہیں .
اَعْلیٰ مَقاماتِ المَعْرِفَت
(تصوف) 'حالت تعین اور یہی مقام امامت ہے اس مقام پر جب سالک فائز ہوتا ہے تو اس کو امام العارفین کے لقب سے منتقب کرتے ہیں .
وَزِیر اَعلیٰ
پارلیمانی طرز حکومت میں صوبائی حکومت کا سربراہ جو صوبائی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کا قائد اور صوبائی کابینہ کا سربراہ ہوتا ہے اور صوبائی وزرا کو نامزد یا برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔