تلاش شدہ نتائج
"افلاطون" کے متعقلہ نتائج
اَفْلاطُون
ایک قدیم یونانی حکیم کا نام جو حضرت عیسیٰ سے چار صدی پہلے علم حکمت اور فضل و کمال میں مشہور تھا. (ارسطو کا استاد اور سقراط کا شاگرد تھا. کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بڑے مٹکے میں آرام کرنے کے لیے چھپ گیا تھا. وہیں اس کی موت واقع ہوئی (رک: خم افلاطون) ، (مجازاً) اپنے علم و فن میں فاضل ، نہایت درجہ عاقل اور طباع.
اَفْلاطُون کا بَچَّہ
(تعریض یا طنز کے موقع پر) زبردست اور متکبر شخص
افلاطون کے ناتی بنے پھرتے ہیں
اپنی عقل پر بڑا گھمنڈ کرتے ہیں، بڑے مغرور ہیں
افلاطون کے ناتی
اپنی عقل پر بڑا گھمنڈ کرتے ہیں، بڑے مغرور ہیں
اَفْلاطُون کا جَنا
(طنز یا تعریض کے طور پر) بڑا عقلمند، زور آور، زبردست، مغرور
اَفْلاطُون کا جَنی
(طنز یا تعریض کے طور پر) بڑا عقلمند، زور آور، زبردست، مغرور
اَفْلاطُون کا سالی
(طنز یا تعریض کے طور پر) بڑا عقلمند، زور آور، زبردست، مغرور
اَفْلاطُون کا سالا
(طنز یا تعریض کے طور پر) بڑا عقلمند، زور آور، زبردست، مغرور
اَفْلاطُون کا باوا
(طنز یا تعریض کے طور پر) بڑا عقلمند، زور آور، زبردست، مغرور
اَفلاطُونی مُحَبَّت
وہ محبت جو جذباتی محبت سے ارتقا کر کے روحانیت اور مثالی حسن کے عرفان تک بلند ہو گئی ہے، مخالف جنسوں کے دو اشخاص کے درمیان خالص روحانی محبت، خالص یا روحانی محبت، غیر جنسی محبت، پاک محبت
اَفلاطُونی عِشْق
وہ محبت جو جذباتی محبت سے ارتقا کر کے روحانیت اور مثالی حسن کے عرفان تک بلند ہو گئی ہے، مخالف جنسوں کے دو اشخاص کے درمیان خالص روحانی محبت، خالص یا روحانی محبت، غیر جنسی محبت، پاک محبت
اَفْلاطُونی
افلاطون سے منسوب یا متعلق
اَفْلاطُونی روٹی
ایک قسم کے پھلکے جو سبک اور زود ہضم ہوتے ہیں
اَفْلاطُونی پُھلْکے
ایک قسم کے پھلکے جو سبک اور زود ہضم ہوتے ہیں.
گَدھے کو اَفْلاطُون کہْنا
اپنا مطب نکلانے کے لیے بیوقوف کو عاقل کہنا ، خوشامد کرنا .
خُمِ اَفْلاطُون
وہ مٹکا، جس میں افلاطون پڑھائی میں یکسوئی پیدا کرنے کے لئے بیٹھتا تھا اور آخری وقت میں اس کے شاگردوں نے اس کی وصیت کے مطابق مٹکے کے منھ کو مضبوط بند کرکے ایک پہاڑ کے غار میں رکھ دیا تھا