تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تنقید" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تنقید" کے متعقلہ نتائج
تَنْقِید
ایسی رائے جو برے بھلے یا صحیح اور غلط کی تمیز کرادے، پرکھ، چھان بین، کھوٹا کھرا جان٘چنا، جانچ
تَنْقِیدِ حَیات
زندگی کی اچھائی برائی پر نظر ڈالنا یا بیان کرنا ، زندگی کے احوال کے کوائف کی چھان بین
تَنْقِیدی حَقِیقِیَّت
(فلسفہ) وہ حقیقیت جس کا تعلق کسی چیز کے کھوٹے کھرے کے پرکھنے سے متعلق ہو ، تنقیدی سچائی.
ہَیئَتی تَنقِید
(ادب) وہ تنقید جو ہیئت کے اصولوں (ظاہری ساخت ، ہم آہنگی ، تناسب ، عضوی کلیت وغیرہ) کو معیار بنا کر کسی ادب پارے کے حسن و قبح اور مقام و مرتبے کا فیصلہ اور تعین کرتی ہے اور مواد کو کم اہمیت دیتی ہے ۔
عَمَلی تَنْقِید
(ادبیات) کسی ادبی یا تنقیدی نظریے کی روشنی میں کسی فنکار یا فن پارے کا تنقیدی مطالعہ
نَظْری تَنقِید
(ادب) تنقید کی وہ قسم جس میں تنقید کے اصول و ضوابط وغیرہ سے بحث کی جائے، نظریاتی تنقید (عملی تنقید کے مقابل)
رُومانی تَنْقِید
(ادب) وہ تنقید جو فنکار کی عظمت کو جا نْچنے کے لیے روایتی سا ن٘چوں اور عروض و بیان کی جکڑ بندیوں کے بجائے فنکار کے جو شِ تخلیق ، تخیّل ، حُسن آفرینی ، ترسیل مسرت ، جذبات اور اظہارِ جذبات کو اہمیت دیتی ہے .
مَجلِسی تَنقِید
ایسی تنقید جو ادب پارے پر کسی مجلس یا جلسے میں کی جائے ، کسی جلسے یا مجمعے کی مخصوص خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جانے والی تنقید ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔