تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جسم" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جسم" کے متعقلہ نتائج
جِسْم نِیلا ہونا
کسی بیماری یا جریان خون کی وجہ سے یا جسم میں کوئی زہریلا مادہ پیدا ہوجانے کی وجہ سے نیلاہٹ کا پیدا ہو جانا؛ بدن پر بدھیاں پڑنا، جسم پر مار پیٹ یا چوٹ کے بہت زیادہ نشانات ہونا.
جِسْمِ مُطْلَق
(فلسفہ) مادہ ثانیہ، اخوان الصفا کے منطقی خیالات میں آٹھ بستیوں میں سے ایک حو خدائے واحد مطلق کو ملا کر جو ہر چیز میں ہے اور ہر چیز کے ساتھ ہے اعداد اصلی کے مساوی نو اصلی بستیوں کا شمار پورا کرتی ہیں.
جِسْم نُما
(طبیعیات) ایک آلہ جس سے کسی جسم کے دو مختلف منظر ایک تصویر میں اتار لیے جاتے ہیں اور تصویر ٹھوس معلوم ہوتی ہے، حجم ہیں
جِسْمِ ثَفْنی
سخت جسم (طب) وہ سفید آڑا سخت قسم کا بند جو دماغ کے ہر دو نصف کروں یعنی دائیں اور بائیں حصوں کو آپس میں ملاتا ہے، انگ : Corpus Callosum.
جِسْمی نَظْرِیَہ
(طبیعیات) نیوٹن کا مشہور نظریہ جس کے تحت روشنی ایسے لا تعداد ننھے ننھے ذروں پر مشتمل ہے جو منور اجسام سے پرآن نکلتے ہیں جب یہ ذرے ہماری آنکھ سے ٹکراتے ہیں تو ہم کو روشنی کا احساس ہوتا ہے.
جِسْمِ صَنوبَری
(طب) یہ سیاہ رن٘گ کا ایک چھوٹا جسم ہے تقریباً شاہ دانہ کی گٹھلی کے برابر ہے اور وسطی دماغ کے ظہری رخ پر دونوں عرشوں کے پچھلے سروں کے درمیان واقع ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔