تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حجر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"حجر" کے متعقلہ نتائج
حَجَرُ الْیَہُود
گول اور قدرے لمبوترہ پتّھر، جو پانی میں جلد پس جاتا ہے اس میں نر اور مادہ ہوتے ہیں، نر کا رن٘گ سفیدی مائل اور مادہ کا رن٘گ سرخی و تیرگی مائل ہوتا ہے، اسے پتھری کے عارضہ میں استعمال کرتے ہیں اور زخموں کے التیام کے واسطے بھی مفید سمجھا جاتا ہے
حَجَرِ اَسْوَد
سنگ سیاہ، ایک سیاہ پتھر جوکعبے کی اس دیوار میں باہر کی طرف نصب ہے، جو دروازے کی طرف من٘ھ کر کے کھڑے ہوں تو بائیں طرف ہے اور طواف کرتے وقت حاجی اسے بوسہ دیتے ہیں
حَجَرُ الْبَحْر
ایک سفید گول اور سخت پتّھر جس کے اندر ایک دانہ ہوتا ہے کہ ہلانے سے حرکت کرتا ہے ، سمندروں کے کناروں پر ملتا ہے ہلکا ہونے کے سبب پانی میں نہیں ڈوبتا ، پتھری کے لیے مفید ہوتا ہے.
حَجَرُ الْفَلاسِفَہ
وہ پتّھر جس سے کیمیا گروں کے عقیدے کے مطابق ادنیٰ دھاتوں کو سونے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، اکسیر ، پارس پتّھر.
حَجَرُ الْقَمَر
اک سفید اور شفّاف پتھر جس کے اندر کے سفیدی چان٘د کے عروج و زوال ک مطابق بڑھتی اور گھٹتی ہے.
حَجَرُ الْمَطَر
ایک پتّھر جس کی خاصیت یہ ہے کہ اگر اس کو کچھ دیر پانی میں رکھ دیں تو بر آئے گا اور بارش ہونے لگے گی ، جدہ تاش ، سنگِ یدہ.
حَجَرُ الْحَبَش
ملک حبش میں پایا جانے والا ایک زردی مائل پتّھر جو بعض امراضِ چشم کے لیے مفید مانا گیا ہے.
حَجَری عَہْد
انسانی تہذیب کا وہ قدیم عہد جب آلات و اوزار پتّھر کے بنائے جاتے تھے. اس کو زمانہ ماقبل تاریخ بھی کہتے ہیں ، پتّھر کا زمانہ.
حَجَری نَمُونَہ
کوئی چیز جو امتدادِ زمانہ سے پتھر میں بدل گئی ہو ؛ کوئی چیز جو زمین کے طبقوں میں دبی ہوئی ملے اور جس کی بناوٹ میں کم و بیش کوئی کیمیائی تغیر پیدا ہو گیا ہو اور جس سے معلوم ہو سکے کہ یہ کسی الگے زمانے کے (خصوصاً اس زمانے کے جس کی تاریخ موجود نہیں) درخت یا جانور وغیرہ کے بقیہ آثار ہیں.
حَجَرِ اَرْمَنی
ایک پتّھر جس میں تھوڑی سی لاجوردیت ہے ، نہ زیادہ سخت ہوتا ہے نہ نرم ، رن٘گ خاکی اور کچھ نیلا ہوتا ہے ، ملک ارمن سے لاتے ہیں اسی واسطے ارمنی کہلاتا ہے ، اسکو رن٘گ ساز لاجورد کی جگہ استعمال میں لاتے ہیں.
حَجَرُ الْبَحْری
ایک سفید گول اور سخت پتّھر جس کے اندر ایک دانہ ہوتا ہے کہ ہلانے سے حرکت کرتا ہے ، سمندروں کے کناروں پر ملتا ہے ہلکا ہونے کے سبب پانی میں نہیں ڈوبتا ، پتھری کے لیے مفید ہوتا ہے.
حَجَرُ الْحَدِید
سیاہ مائل بہ سرخی ایک پتّھر جو لوہے کو اپنی طرف کھین٘چتا ہے، سن٘گ مقناطیس، سن٘گ آہن ربا
حَجَرِیّات داں
ماہر رکازیات، متحّجِر اجسام کے علم کا ماہر، پتّھر بن جانے والے پودوں اور حیوانوں کا علم رکھنے والا
حَجَری دَور
انسانی تہذیب کا وہ قدیم عہد جب آلات و اوزار پتّھر کے بنائے جاتے تھے. اس کو زمانہ ماقبل تاریخ بھی کہتے ہیں، پتّھر کا زمانہ
حَجَرِ انَا غاطُوس
ایک پتّھر جس کو پانی میں رگڑنے سے سرخ رن٘گ نکلتا ہے اور اسے عورت کے دودھ کے ساتھ ملا کر آشوبِ چشم میں بطور دوا استعمال کرتے ہیں.
حَجَری نالی
(حیوانیات) حیوان کے جسم میں چھلنی نُما مامسامی تختی کے نیچے قرص میں واقع ہونے والی حرف ۵ کی شکل کی ایک نالی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔