تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حیاتی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"حیاتی" کے متعقلہ نتائج
حَیاتی طَبِیعِی٘ات
حیاتیات کا مطالعہ کرنے کے لیے طبیعیات کا اطلاق ، حیاتیاتی مظاہر پر طبیعیاتی قوانین کے اطلاق کا علم (انگ : Biophysics).
حَیاتی پَٹّا
ایسا پٹّا (ٹھیکے ، اِجارے یا تحویل کی دستاویز یا اجازت نامہ) جو زندگی بھر کے لیے دیا جائے
حَیاتِیاتی طَرِیقَۂِ عِلاج
(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ
حَیاتِیَّت
روحی٘ت : یہ نظریہ کہ جانداروں کی زندگی طبعی اور کیمیاوی عوامل و تاثرات سے آزاد ایک جوہر سے تعلق رکھتی ہے جسے روح حیوانی کہتے ہیں.
حَیاتِیّات
حیاتیات، وہ علم جس کا تعلق اجسام نامیہ یا جانداروں کی زندگی سے ہے، اس میں پودوں اور جانوروں کی زندگی اور نشو و نُما کا مطالعہ کیا جاتا ہے، علم الحیات
حَیاتِین د
یہ حیاتین انڈے ، دودھ ، مکّھن ، سبز ترکاریوں ، مچھلی کے جگر وغیرہ میں پایا جاتا ہے ، وٹامن ڈی.
حَیاتی شُمارِیات
وہ علم جو آبادی کی ہیئت و تعداد میں تبدیلی کے عناصر و عوامل کے متعلق اعداد و شُمار کو جمع کرنے اور تجزیہ وغیرہ کرنے سے متعلق ہے.
حَیاتِین بی
یہ اناج کی بُھوسیوں ، مُونگ پھلی ، خمیر ، سیندھی ، تاڑی اور جانوروں کے جگر میں پایا جاتا ہے ، وٹامن بی.
حَیاتِین اَلِف
یہ حیاتین مچھلی کے جگر ، انڈے ، دُودھ ، گھی بعض سبزیوں اور ترکاریوں اور بعض بیجوں میں پایا جاتا ہے ، وٹامن اے.
حَیاتِین
وٹامن، وہ نامیاتی بنیادی اجزا یا مددگار غذائی عناصر جو اکثر حیوانی اور نباتی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں اور صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں ، وٹامن.
حَیاتِیاتی قابُو
(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ
حَیاتِیاتی حَمْلان
(حیاتیات) ایسا حیاتی مادّہ جو اس شرح کو تبدیل کرتا ہے جس پر کیمیائی تعامل واقع ہوتا ہے لیکن وہ خود تعامل کے آخر میں غیر مبدل رہتا ہے
حَیاتِیَاتی سَائِنْس
وہ علم جس کا تعلق اجسام نامیہ یا جانداروں کی زندگی سے ہے۔ اس میں پودوں اور جانوروں کی زندگی اور نشوونما کا مطالعہ کیا جاتا ہے، علم الحیات
وَظِیفَۂِ حِین حَیاتی
(قانون) وظیفۂ حینِ حیاتی یا قرض جو حین حیاتی سالانہ وظایف کے وعدہ پر مع حق پسماندگی دیا جائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔