تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دائرہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دائرہ" کے متعقلہ نتائج
دائِرَۂ کَبِیر
(لفظاً) بڑا دائرہ یا گھیرا ؛ (ہیئت) وہ دائرہ جس کی سطح مستوی کرَہ کے مرکز میں سے گزرے.
دائِرَۂ کَبِیرَہ
(لفظاً) بڑا دائرہ یا گھیرا ؛ (ہیئت) وہ دائرہ جس کی سطح مستوی کرَہ کے مرکز میں سے گزرے.
دائِرَۂ اِحالَت
(نفسیات) ادراک کی ایک حالت (Frame of Reference) امالی حرکت ہم پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ چھوٹی جُداگانہ شکل کے مقابلے میں زیادہ حائط شکل زیادہ پائدار دائِرۂ احالت بناتی ہے.
دائِرَۂ مَعْکُوس
(خوش نویسی) دو مختلف کاموں کے دائر جو تحریر میں ایک کر دئے جائیں یعنی ایک حرف کا دور دوسرے حرف کے دور میں ضم کر دیا جائے اور وہ دور دونوں حروف میں مشترک پایا جائے مثلا : شرح ، صرع.
دائِرَۂ بَیضَوی
(خوش نویسی) حرف کے دائرے یا دور کی ایسی کشش جس کے دونوں سروں کو بڑھا کر مِلانے سے انڈے کی شکل بن جائے.
دائِرَۂ نُزُولی
(خوش نویسی) نیچے کو پھیلا ہوا دور یا دائرہ حرف جو عموماً کشیدہ خط میں بنایا جاتا ہے.
دائِرَۂ تُرَنْجی
(خوش نویسی) حرف کے دائرے یا دَور کی ایسی کشش جس کے دونوں سروں کو بڑھا کر ملانے سے شلجم کی شکل معلوم ہو دور شلجمی.
دائِرَۂ مَعْدِلُ النَّہار
(ہیئت) ایک خطِ موہوم جو مشرق سے مغرب کی جانب جاتا ہے، جب آفتاب اس خط پر بیٹھتا ہے تو تمام بلاد زمین کے شب و روز سوائے قُطبین کے برابر ہو جاتے ہیں.
دائِرَۂ نِصْفُ النَّہار
(ہیئت) ایک خطِ موہوم جو قُطب جنوبی اور قُطب شمالی اور سمت الراس اور سمت القدم سے گزرتا ہے اور جب آفتاب دن میں وہاں پہنچتا ہے تو نصف النہار ہوتا ہے اور رات میں ٹھیک آدھی رات کا وقت ہوتا ہے.
دائِرَہ نَظِیرَۂ اَبْجَدی
(خوش نویسی) ایک دائرہ ، جس کے اندر حروفِ ابجد لکھے جاتے ہیں جن کو حروفِ اشارہ کے ساتھ خاص طریقے سے ملا کر پڑھنے سے کاتب کا مطلب مکتوب الیہ پر واضح ہو جاتا ہے.
نُقطَۂ دائِرَہ
وہ نقطہ جو دائرے کے عین وسط میں واقع ہو اور اس سے محیط تک جس قدر خطوط کھینچے جائیں سب آپس میں برابر ہوں ۔
مِقناطِیسی دائِرَہ
(طبیعیات) وہ جگہ یا حلقہ جہاں مقناطیسی قوت موجود ہو ، مقناطیسی میدان (Magnetic Field) ۔
رُبْعِ دائِرَہ
(فلکیات) رصدگاہ میں اِستعامل ہونے والا ایک آلہ جو چوتھائی دائرہ کی شکل کا ہوتا ہے ، شکل جو قوس اور ان دو نصف قطروں سے محصور ہو جو ایک دُوسرے کو زاویۂ قائمہ بنا کر کاٹتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔