تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رووے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"رووے" کے متعقلہ نتائج
رووے چور پَرائے دَھن کو
کسی کی سخاوت کو دیکھ کر ناراض ہونا یا غیر کے مال پر شیخی مارنا ، حاسد کی نِسبت مُستعمل
رانڈ رووے کنواری رووے، ساتھ لَگی سَت خَصمی رووے
رانڈ روتی ہے کہ اس کا خاوند مر گیا کنواری روتی ہے کہ اس کا باپ مر گیا ست خَصمی کیوں روتی ہے
نِپُوتی رووے پُوتوں کو سَپُوتی رووے ٹُوکوں کو
اولاد والی روٹی کے ٹکڑوں کو روتی ہے، بے اولادی اولاد کے لیے تڑپتی ہے
سَپُوتی رووے ٹوکوں کو، نِپُوتی رووے پوتوں کو
اولاد والی روٹی کے ٹکڑوں کو روتی ہے، بے اولادی اولاد کے لیے تڑپتی ہے
لَڑْکا رووے بالوں کو ، نائی رووے مُنڈائی کو
ہر شخص اپنا ہی دکھ روتا ہے ، سب اپنا اپنا دکھڑا بیان کرتے ہیں
سَپُوتی رووے ٹوکوں کو، کپُوتی رووے پوتوں کو
اولاد والی روٹی کے ٹکڑوں کو روتی ہے، بے اولادی اولاد کے لیے تڑپتی ہے
روٹی کو رووے، کَھپْڑی کو ٹوہوے
روٹی کا مارا اُسی کی جَستجو میں رہتا ہے ، نہایت غریب ہے کھانے تک کو نہیں مِلتا.
دُکھیا دُکھ رووے سُکھیا جیب ٹوہوے
غم زدہ اور آفت رسیدہ پر ٹھٹھے مارنا یا کسی کو بے پرواہی سے جواب دینا
ہَنسےتو اَوروں کو ، رووے تو اَپنوں کو
اوروں پر مصیبت پڑے تو ہنسی آتی ہے اور جو اپنے آپ پر آن پڑے تو رونا آتا ہے
دُکھیا دُکھ رووے سُکھیا کَمَر ٹوئے
غم زدہ اور آفت رسیدہ پر ٹھٹھے مارنا یا کسی کو بے پرواہی سے جواب دینا
کوٹھے والا رووے، چَھپَّر والا سووے
دنیا میں دولت مند زیادہ حاجت مںد متفکر اور شاکی پائے جاتے ہیں اور غریب بے فکر اور خوش و خُرّم
بِچُّھوکا کاٹا رووے ، سانپ کا کاٹا سووے
مشاہدے پر مبنی مشہور کہاوت مراد یہ ہے کہ بچھو کا زہر مہلک تو نہیں مگر سخت اذیت ناک ہے اس کے بر خلاف سان٘پ کا زہر مہلک ہے مگر اس کے کاٹنے میں اذیت کم ہوتی ہے .
دُکھیا دُکھ رووے سُکھیا جیب ٹووے
غم زدہ اور آفت رسیدہ پر ٹھٹھے مارنا یا کسی کو بے پرواہی سے جواب دینا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔