تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"زاویہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"زاویہ" کے متعقلہ نتائج
زاوِیَۂ قائِمَہ
ایک خط مستقیم پر دوسرا خط مستقیم بالکل سیدھا کھڑا کرنے سے اُس کے پہلوؤں میں جو برابر زاویے پیدا ہوتے ہیں ان میں سے ہر ایک زاویہ ۹۰ درجے کا زاویہ
زاوِیَۂ مُنْفَرِجَہ
زاویۂ قائمہ سے بڑا اور زاویہ مستقیم سے کم کا زاویہ، ۹۰ درجے سے زیادہ اور ۱۸۰ درجے سے کم کا زاویہ
زاوِیَۂ مُتَّصِلَہ
ان پر دو زاویوں میں سے کوئی ایک جن کا ایک پہلو مُشترک ہو اور وہ ایک نُقطے پر ختم ہوئے ہوں.
زاوِیَۂ مُسَطَّحَہ
وہ زاویہ جو دو مستقیم خطوں کے ایک نقطہ پر مِلنے سے پیدا ہو بشرطیکِہ وہ دونوں خطوط مل کر ایک مستقیم خط نہ ہوجائیں.
زاوِیَۂ اِتِّصال
وہ زاویہ جو کسی چیز (مثلاً کرن) کے کسی سطح پر پڑنے کی جانب او اس عمود کے درمیان بنے جو اس سطح پر اس نقطے پر کھینچا جائے جہاں کرن پڑے
زاوِیَۂ اِنْعِکاس
(ہئیت) وہ زاویہ جو کسی چیز جیسے کرن کے عکس اور اس کے عمود کے درمیان بنے ، زاویۂ مراجعت.
زاوِیَۂ مُراجَعَت
وہ زاویہ جو کسی چیز جیسے کرن کے عکس اور اس عمود کے درمیان بنے جو اس سطح پر اس نقطے سے کھینْچا جائے.
زاوِیَۂ مُسَطَّح
وہ زاویہ جو دو مستقیم خطوں کے ایک نقطہ پر مِلنے سے پیدا ہو بشرطیکِہ وہ دونوں خطوط مل کر ایک مستقیم خط نہ ہوجائیں.
زاوِیَۂ مُتَبادَلَہ
ان دو زاویوں میں سے کوئی ایک جن کے سِرے ایک خطر مُستقیم پر مگر مُختلف پہلوئوں پر ہوں.
زاوِیَہ آہَن
ایک آلۂ پیمائش جو کونوں کے زاویۂ قائم کو ناپنے کے لئے اِستعمال ہوتا ، کہنی نما آلۂ پیمائش ، اُصطُرلاب
مِقناطِیسی زاوِیَہ
(جغرافیہ) مقناطیسی رخ کے اعتبار سے سمت (واضح ہو کہ مقناطیسی شمال جغرافیائی شمال کے مشرق یا مغرب میں واقع ہوتا ہے)
اُفُقی زاوِیَہ
azimuth, an arc of the heavens extending from the zenith to the horizon which it cuts at right angle
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔