تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ستارہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ستارہ" کے متعقلہ نتائج
سِتارَۂ خِدْمَت
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا تمغہ ، جو کسی شہری یا فوجی افسر یا پولیس کے ملازمین کو اُن کی خدمت کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے
سِتارَۂ جُرأَت
حکومت پاکستان کی جانب سے کسی افسر یا شہری کو غیر معمولی بہادری کے کام پر عطا کیا جانے والا ایک تمغہ
سِتارَۂ اِمْتِیاز
پاکستان کا ایک سِول اعزاز اور ستارے کی شکل کا طلائی نشان جو کسی فرد کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے
سِتارَۂ شُجاعَت
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک اعزاز جو کسی غیر معمولی شجاعانہ کارنامے پر کسی شہری ، فوجی یا پولیس افسر کو دیا جائے
سِتارَۂ پاکِسْتان
حکومتِ پاکستان کی طرف سے کسی افسر یا شہری کی خدمت کے اعتراف کے طور پر اعزازات کی فہرست میں تیرھویں نمبر کا اعزاز جو ۱۴ / اگست ، ۶ / ستمبر یا ۲۳ / مارچ کو عطا کیا جاتا ہے
سِتارَہ گَھڑی
ایسی گھڑی یا آلہ جس سے نصف النہار ستارں کے عبور کے اوقات کے وقفے سے ستاروں کے اضافی محل وقوع کو ظاہر کیا جا سکتا ہے
سِتارَہ ماہی
پانچ بازوؤں والی ایک نوع کی سمندری مچھلی اس کا منھ ایک ڈھیلے ڈھالے تھیلے کی طرح معدہ میں کھلتا ہے اس کے دان٘ت نہیں ہوتے اس لیے شکار کو معدے میں ڈال لیتی ہے - اس کے سارے جسم پر قینچی کی طرح کاٹنے والے اعضا ہوتے ہیں
سِتارَہ جَبین
وہ گھوڑا جس ماتھے پر سفید بالوں کی چتّی ہو اور جو ہاتھ کے ان٘گوٹھے کے سرے کے نیچے چھپ جائے، ایسا گھوڑا جس کی پیشانی پر چھوٹا سفید نشان ہو ایسا گھوڑا نامبارک سمجھا جاتا ہے
سِتارَہ پُلاؤ
(طباخی) ایک پلاؤ جو کبرتر کی آنت میں مرغی کے انڈے کی زردی میں سونے کے ورق اور سفیدی میں چاندی کے ورق ملا کر الگ الگ بھر کر چھوٹی چھوٹی گرہ لگا کر اُبال لینے اور اس کو چاول میں ملا دینے سے بنتا ہے . دوسرا یہ کہ پسندے قیمہ انڈے اور دوسرے مصالحوں کو ساتھ ملا کر چاولوں کے ساتھ قیمے کی بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی تہہ جمائی جاتی ہے
سِتارَۂ قائِدِ اَعْظَم
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک اعزاز جو کسی شہری، فوجی یا پولیس افسر کو، کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام دینے پر اسکی خدمات کے اعتراف کے طور پر عطا کیا جائے
سِتارَہ ٹُوٹْنا
پٹا خیدار بندوق کی ٹوپی یعنی پٹاخے کا گھوڑے کی چوٹ سے شعلہ پکڑنا اور بندوق کا چل جانا
سِتارَہ پیشانی
وہ گھوڑا، جس کے ماتھے پر سفید بالوں کی چتی ہو، جو ہاتھ کے انگوٹھے کے سرے کے نیچے چھپ جائے اور یہ غیر متبرک اور منحوس سمجھا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔