تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"طبق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"طبق" کے متعقلہ نتائج
طَبَقَۂ اَوسَط
وہ لوگ جو نہ امیر ہیں اور نہ بالکل مفلس ، درمیانی آمدنی رکھنے والے لوگ ، متوسط طبقہ .
طَبَقَۂ خَواص
خاص لوگوں کا گروہ ، وہ لوگ جنھیں علم و فضل یا اثر و اقتدار وغیرہ کی بِنا پر عام لوگوں سے امتیاز حاصل ہو.
طَبَقَۂ مُلْتَحِمَہ
(طب) آن٘کھ کا سفید پردہ ، یہ آنکھ کا پہلا ، سفید اور موٹا اور غضرونی پردہ ہے جو طبقہ قرنیہ کے گرد لگا رہتا ہے.
طَبَقَۂ شَبْکِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا جال دار پردہ ، یہ آن٘کھ کاپا نچواں طبقہ ہے جو طبقۂ مشیمیہ کے سامنے اور رطوبتِ زجاجیہ کے پیچھے مثل جال کے پھیلا ہوتا ہے اور درحقیقت یہ نازک پردہ عصبۂ مجوفہ کا پھیلاؤ ہوتا ہے اور کُل چیزوں کا عکس اسی پردہ پر منعکس ہوتا ہے.
طَبَق زَنی
عورتوں کا باہم چِپْٹِیْ کھیلنا، عورت کا آپس میں ہم بستر ہونا، عورت کا آپس میں فرج سے فرج لڑانا
طَبَقَۂ قَرْنِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا دوسرا پردہ جو شفّاف مگر سینگ کی مانند سخت اور تہہ بہ تہہ ہوتا ہے یہ شفّاف ہونے کی وجہ سے بذاتہ کوئی رن٘گ نہیں رکھتا البتہ طبقۂ عنبیہ کے رن٘گ سے رنگین نظر آتا ہے.
طَبَقَۂ مَشِیمِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا عروقی پردہ ، یہ آن٘کھ کا چھٹا پردہ ہے جس میں عروق بکثرت ہوتے ہیں یہ طبقۂ شبکیہ پر ایسے محیط ہوتا ہے جیسے مشیمہ یعنی آنول بچے پر ، اسی لیے اس کو طبقۂ مشیمیہ کہتے ہیں.
طَبَقَۂِ عِنَبِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا انگوری پردہ ، یہ آن٘کھ کا تیسرا پردہ ہے جو قرنیہ کے پیچھے واقع ہے ، اس کا رن٘گ سیاہ یا سرخی مائل ہوتا ہے اس کے وسط میں ایک سوراخ ہوتا ہے جسے پُتلی کہتے ہیں.
طَبَقَۂ صُلْبِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا سخت اور دبیزپردہ جو وتری ریشوں سے بنتا ہے یہ آن٘کھ کا سب سے پچھلا یعنی ساتواں پردہ ہے جو کرّۂ چشم پر محیط ہے.
طَبَقَۂ عَنْکَبُوتِیَّہ
(طب) مکڑی کے جالے کا سا پردہ جو آن٘کھ کا چوتھا پردہ ہے یہ درحقیقت ایک نازک اور شفّاف جھلّی ہے جو رطوبتِ جلیدیہ کا غلاف بناتی یعنی اس کو ملفوف کرتی ہے.
طَبَق چھوڑْنا
پریوں کی نیاز دلوانا (گن٘وار عورتیں پریوں کی نیاز کر کے پھول وغیرہ تھالی میں رکھ کے دریا میں چھوڑتی ہے) .
طَبْقا
ایک قسم کا گیہوں ہے کہ معمولی گیہوں سے اس کا دانا پتلا ہوتا ہے اور پیڑ پورا قدّ آدم تک بلند ہو جاتا ہے ، جاڑوں کی شدت کے زمانے میں اس کی کھیتی ہوتی ہے اور اس کو بالکل کہتے ہیں .
طَبْقاتُ النِّسا
ورل کے گوشت اور چربی کو طبقات النسا کہتے ہیں جس کے کھانے سے عورتیں فربّہ ہوتی ہیں .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔