تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"طوطي" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"طوطي" کے متعقلہ نتائج
طُوطی
ایک خوش آواز چڑیا، جو توت کے موسم میں دکھائی دیتی اور اسے شکر و شہتوت بہت رغبت سے کھاتا ہے، اہل فارس طوطے کو بھی طوطی کہتے ہیں، طوطک، طوطا، طوطی
طُوطیِ نَقّارْ خانَہ
وہ طوطی جس کی آواز نقّارے کے شور میں دب کر رہ جائے ؛ (کنایۃً) ایسا شخص جس کی فریاد سننے والا کوئی نہ ہو.
طُوطیِ پَسِ آئِینَہ
(کنایۃً) وہ شخص جو آئینے کے پیچھے بیٹھ کر طُوطی کو بولنا سِکھائے (طوطی اس شخص کی آواز کو آئینے میں نظر آنے والے اپنے عکس کی آواز سمجھ کر اس کی نقل کرتا ہے اور اس طرح سکھانے والے کی مرضی کے مطابق بولنے لگتا ہے) کسی تحریک یا کام کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہونا.
طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کوئی نَہِیں سُنْتا
بہت شور و غل میں کمزور آواز کو کوئی نہیں سُن سکتا ، بڑے آدمیوں کی رائے کے سامنے چھوٹے آدمی کی رائے پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک آدمی کی نہیں چلتی.
طُوطی را با زاغے ہَم قَفَس کَردَنْد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) طوطی اور کوّے کو ایک جگہ بند کر دیا ہے ؛ (کنایۃً) خوبصورت کی بدصورت سے شادی کر دی ہے.
طُوطی را با زاغے دَر قَفَس کَردَنْد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) طوطی اور کوّے کو ایک جگہ بند کر دیا ہے ؛ (کنایۃً) خوبصورت کی بدصورت سے شادی کر دی ہے.
آئینہ سامنے رکھ کر طوطی پڑھانا
طوطی کے سامنے آئینہ رکھتے ہیں کہ وہ اپنے ہم جنس کو دیکھ کر باتیں کرنے لگے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔