تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"علاج" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"علاج" کے متعقلہ نتائج
عِلاج بِالضِّد
وہ طریق علاج، جس میں ہر اس مرض کے لئے علاج مقصود ہو، اس قسم کی دوا تجویز کی جاتی ہے، جو اپنی ذاتی تاثیر کے لحاظ سے مرض کی کیفیت کے خلاف ہو، یعنی ضد ہو مثلاً قبض کے لئے مسہل اور اسہال کے لئے قابض ادویہ استعمال کرائی جاتی ہیں، ایلوپیتھی، ڈاکٹری علاج
عِلاج بِالسَیف
وہ طریقِ علاج جس میں طبی آلات کے استعمال سے مرض دور کیا جاتا ہے، عملِ جراحی، عملِ بالید
عِلاج باِلْماء
ایک طریق علاج جس میں پانی یا (برف) کو داخلی یا خارجی طور پر استعمال کر کے مرض کا تدارک کیاجاتا ہے (عموماً سوزشی امراض یا لُو لگنے یا غشی وغیرہ میں)
عِلاج باِلْجِنْس
وہ طریق علاج جس میں کسی مرض کا علاج خود اس مرض کی سمیّت سے کیا جاتا ہے جیسا کہ چیچک کا علاج خود اسکے سمّی مادے سے ٹیکا لگا کر کیا جاتا ہے، طبِ تشابہی
عِلاج بِالمِثل
ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیو پیتھی
عِلاجِ واقِعَہ پیش اَز وُقُوع بایَد کَرْد
حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی اس کے رُوکنے کا انتظام کرنا چاہیے
حَیاتِیاتی طَرِیقَۂِ عِلاج
(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ
کِیمِیائی عِلاج
علمِ افعال الادویہ ، وہ علاج جو دواؤں کی فعلیاتی تاثیر سے تعلق رکھتا ہے ، کیمیائی عمل سے تیار کردہ دواؤں سے علاج جو مختلف اجزا کے خواص اور جسم پر ان کے اثرات کے مشاہدے پر مبنی ہوتا ہے .
بَرْقی عِلاج
بعض امراض کا وہ علاج جو مقرر طریقے سے متاثر حصّہ جسم پر بجلی کی شعاعیں ڈالنے سے کیا جاتا ہے
حَراری عِلاج
(طب) ایک علاج جس میں مریض کے جسم کو گرم کیا جاتا ہے (ملیریا کے جراثیم داخل کرکے اور بخار میں مبتلا کرکے یا برقی طور پر گرم کئے ہوئے کمرے میں ریڈیائی لہروں سے یا گرم بھاپ سے) تا کہ جراثیم مرجائیں
مَاہِرِ عِلَاجِ اِشْعَاعِی
وہ ڈاکٹر جو اکس رے وغیرہ میں مہارت رکھتا ہو، وہ شخص جو ایکس رے یا دیگر ہائی انرجی ریڈی ایشن استعمال کرتا ہے، خاص طور پر ایک ڈاکٹر جو ریڈیوولوجی میں مہارت رکھتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔