تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"غازی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"غازی" کے متعقلہ نتائج
غازی مِیاں
سلطان محمود غزنوی کے بھانجے سالار مسعود غازی کا لقب جو ہندوستان میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے عین عالمِ شباب میں شہید ہوئے ، بہرائچ میں ان کا مزار ہے عوام انہیں ولی مانتے ، اُن کے نام کی چھڑیاں کھڑی کرتے ہیں اور ہر سال اُن کی چھڑیوں کا میلہ لگاتے ہیں.
غازی مِیاں دَم مَدار
(شاہ مدار کے عقیدت مندوں کا نعرہ) مکن پور میں شاہ مدار دفن ہیں جن کا انتقال ۱۴۳۳ء میں ہوا ، وہاں کے فقرا اکثر دم مدار علی الاعلان کہتے ہیں
مُحَرَّم کے غازی
وہ لوگ جو محرم میں شہدائے کربلا کی مصیبت یاد کرکے لڑنے مرنے کی کچھ پروا نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک ان دنوں میں مرنا شہادت کا مرتبہ پانا ہے ۔
مَرا تو شَہِید ، مارا تو غازی
جہاد کرنے والا اگر مر گیا تو شہید کہلایا اور اگر کسی کافر کو مار ڈالا تو غازی کہلاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔