تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قمر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قمر" کے متعقلہ نتائج
قَمَرْیَہ
(ہیئت) دو مسلسل اقترانوں کا درمیانی وقفہ یا چاند کا زمین کے گرد ایک دور مکمل کرنے کی مدت جو شمسی حساب سے ۱/۲ ۲۹ دن ہوتی ہے .
قَمُرْغَہ
بادشاہوں کے شکار کھیلنے کا ایک طریقہ کہ کسی بڑے جنگل میں جہاں کثرت سے شکاری جانور ہوتے تھے بڑے بڑے لکڑوں کی دیوار سے احاطہ بان٘دھتے، تیس تیس چالیس چالیس کوس سے جانوروں کو گھیر کر لاتے تھے پھلر حلقے کو بتدریج چھوٹا کرتے جاتے یہاں تک کہ دو چار میل کی وسعت رہ جاتے بیچ میں کئی بلند مقام بادشاہ اور شہزادے کے بیٹھنے کے لیے بنائے جاتے، پہلے بادشاہ سوار ہو کر خود شکار مارتا تھا پھر شہزادے کو اجازت ہو جاتی تھی خاص خاص امیر بھی شامل ہو جاتے، روز بروز دائرے کو سکیڑنے اور جانوروں کو سمیٹتے لاتے تھے، ہانکا کرنا
قُمْری
کبوتر یا فاختہ کی قسم کا ایک طوق دار پرند جس کی آواز بہت گونج دار ہوتی ہے، یہ عام طور پر سفید مائل یعنی خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، شعرأ اسے سرو کا عاشق قرار دیتے ہیں، مشہور پرند جس کی بولی کو کُوکُو کہا جاتا ہے اور حق سِرّۂ سے تعبیر کیا جاتا ہے
قَمَری مَہِینَہ
وہ مہینہ جو چاند کی رفتار کے موافق ہو ، ایک چاند کے طلوع سے دوسرے چاند کے طلوع ہونے تک کا درمیانی وقفہ جو کبھی ۲۹ دن اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے .
قَمَری سال
عربی سال جو چاند کے حساب سے ہوتا ہے اور محرّم سے شروع ہوتا ہے، اس عربی سال کو اب ہجری سال کہتے ہیں
قَمَر مُحاق میں آنا
چاند کا قمری مہینے کی آخری تین راتوں میں ناپید ہونا ؛ یہ تاریخیں اچھے کاموں کے واسطے منحوس سجھتی جاتی ہیں .
قَمَری تَقْوِیم
وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں، ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا بیان چاند کے حساب سے ہوتا ہے، قمری یا ہجری کلنڈر
قُمْرِیاں
بوتر یا فاختہ کی قسم کا ایک طوق دار پرند جس کی آواز بہت گونج دار ہوتی ہے، یہ عام طور پر سفید مائل یعنی خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، شعرأ اسے سرو کا عاشق قرار دیتے ہیں، مشہور پرند جس کی بولی کو کُوکُو کہا جاتا ہے اور حق سِرّۂ سے تعبیر کیا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔