تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مشرق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مشرق" کے متعقلہ نتائج
مَشْرِقِ وُسْطیٰ
مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک (جو ایران سے مصر تک پھیلے ہوئے ہیں ان میں شام، اردن، اسرائیل، لبنان، سعودی عربیہ، ایران اور عراق شامل ہیں) کا علاقہ
مَشْرِقِ قَرِیب
ایشیا کے وہ ممالک جو یورپ سے قریب ہیں اور یورپ کی جانب واقع ہیں، مغربی ایشیا، مثلاً شام، لبنان، فلسطین، ترکی، وغیرہ
مَشْرِقی تَعْلِیم
دیسی یا مشرق کا طریقہء تعلیم جس میں اسلامی علوم بھی شامل ہیں (مغربی یا انگریزی تعلیم کے مقابل)
مَشْرِقی ہِنْدی
(لسانیات) جدید ہند آریائی زبانوں میں شامل ایک زبان جو مغربی ہندی کے علاقے کے مشرق میں بولی جاتی ہے اس کی تین بولیاں ہیں اودھی ، بگھیلی ، چھتیس گڑھی
مَشْرِقی
مشرق سے منسوب یا متعلق، مشرق کا، مشرق کی سمت واقع، ایشیائی (چونکہ ایشیا یورپ سے مشرق کو ہے)
مَشْرِقی زَبان
اُن ملکوں کی زبان جو یورپ کے مشرق میں واقع ہیں ؛ جیسے : اُردو ، عربی ، فارسی اور سنسکرت وغیرہ ۔
مَشْرِقی زَبَرْجَد
مشرق میں پائے جانے والے جواہر، زبرجد کی ایک قسم ، یہ پتھر چمکدار ، روغنی اور بلوری ہوتا ہے اور عام طور سے زمرد کی کانوں کے پاس سے نکالا جاتا ہے
مَشْرِقی خَیالات
ایشیائی خیالات ؛ (مجازا ً) پرانے خیالات ، دقیانوسی سوچ ، پرانی روشنی والوں کے نظریات
گوشَۂ شِمال و مَشْرِق
وہ سمت جو اُتّر اور پورب کے درمیان ہے ، ایشاں کون، اُتّر پورب کا کونا، اُتّر اور پورب کا زاویہ شمال مشرقی سمت
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔