تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"معیاری" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"معیاری" کے متعقلہ نتائج
مِعْیِارِیْ گَز
حکومت کی طرف سے مقرر کیا ہوا ناپ کا پیمانہ جو معیاری میٹر سے تھوڑا کم ہوتا ہے، مستند گز، فٹ میعاری گز کا ۱/۳ حصہ ہے، معیاری گز جسے شاہی معیاری گز بھی کہا جاتا ہے، کانسی کی بنی ہوئی ایک سلاخ پر جڑی ہوئی سونے کی دو کیلوں کے مرکزوں کے درمیانی فاصلے کا نام ہے، جسے ۶۲ ڈگری پر ناپا جائے
مِعْیَاْرِیْ زَبَاْنْ
(لسانیات) شستہ زبان جس کو تعلیم یافتہ اور ثقہ اہل علم تسلیم کریں اور استعمال کریں، ٹکسالی زبان، مستند بولی
مِعْیارِی عَدَد
(ریاضی) وہ عدد جس میں کسر نہ ہو یعنی سالم ہو، جیسے: پانچ، چھ، عدد صحیح، کسی ریاضی مسئلے میں مقرر کیا گیا عدد جسے معیار بنایا گیا ہو
مِعْیَارِیْ پَوْنْڈْ
سلنڈر کی شکل کا پلاٹینم کا ایک فٹ جس کی کمیت کو قانونی طور پر ایک پونڈ مانا جاتا ہے، شاہی معیاری پونڈ، پونڈ کی ایک قسم
مِعْیَاری مِیٹَر
فرانسیسی نظام میں لمبائی کا پیمانہ، حکومت فرانس نے پیرس میں معیاروں کے ایک ادارہ میں پلاٹینم کی ایک سلاخ رکھی ہوئی ہے جس پر دو نشان لگے ہوئے ہیں ان دونوں نشانوں کا درمیانی فاصلہ معیاری میٹر تصور ہوتا ہے اور اس کے برابر لمبائی کے میٹر دنیا بھر میں رائج ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔